Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Thursday, January 30, 2014

" خُدا اور انگوٹھا "

 منجانب فکرستان
 دوستو: پہلے کچھ عمران خان کے بارے میں:
 ایک بلاگر نے دوران الیکشن لکھا تھا:عمران خان کے حمایتی احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،اب سوچتا ہوں شاید
 ٹھیک ہی لکھا تھا:مثلاً کئی کالم نگاروں نے لکھا تھا کہ جماعت اور عمران کی سوچ میں تضادموجودہے ملکر حکومت
 بنانا عمران کا احمقانہ فیصلہ ہے۔۔۔
مزید احمقانہ پن یہ کہ کے پی کے کی حکومت سے اپنی برہمی کا اظہارکر کے جہاں وہ اپنی ساکھ خراب کررہے
 ہیں،وہیں یہ پیغام بھی دے رہے ہیں،جیسےاب پارٹی پر اُنکی گرفت نہیں رہی۔۔مزید یہ کہ دُنیا نیوز کےمطابق
تحریک انصاف کےضلعی صدر جناب رانا نعیم خان نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے خطاب کے دوران بتایا کہ کے پی کے کی حکومت بلدیاتی انتخابات سے فرار چاہتی ہے ۔۔۔۔دوسری جانب حمزہ شریف طعنے دے رہے ہیں خان صاحب کچھ کرکے دکھاؤ۔۔۔۔ایسے میں پی ٹی آئی کے ہمدردوں میں مایوسی کا پھیلنا  قدرتی بات ہے۔۔۔ 
 ٭۔۔۔۔۔٭۔۔۔۔۔٭۔۔۔۔۔٭۔۔۔۔۔٭
انگوٹھے پر ایسی چوٹ لگی کہ انگوٹھے کو باندھنا پڑا ۔۔۔لیکن بِنا انگوٹھا اُنگلیاں بے معنی ہوگئیں، گویا اِن اِنگلیوں میں معنی انگوٹھا ہی ڈالتا ہے ،بلکہ ذرا سا غور کرنے پر معلوم ہُوا کہ پورا ہاتھ انگوٹھے بِنا اپنے معنی کھو بیٹھا ہے۔۔یعنی یہ چھوٹا سا انگوٹھا پورے ہاتھ کو معنی عطا کرتا ہے ۔۔۔یعنی خُدا کی حکمت و عظمت اِس چھوٹے سے انگوٹھے میں شاندار طریقے سے جلوہ گر ہے۔۔۔
 (بے شک جسمانی فنکشن کا ذرہ ذرہ اُسکی حکمت و عظمت کی گواہی ہے ) 
٭۔۔۔۔۔٭۔۔۔۔۔٭۔۔۔۔۔٭۔۔۔۔۔٭
ایک پُرانا واقعہ گھر میں کوئی نہیں تھا انڈا فرائی کرنے کیلئے تیل گرم کیا، گرم تیل میں انڈا ڈالتے ہی تیل کا چھینٹا اُڑا کہ سیکنڈ کے ہزارویں یا لاکھویں لمحے میں پلک جھپک گئی اور گرم تیل کا چھینٹا پلک کے اُوپر پڑا ۔۔یہ سب کچھ اتنی سرعت سے ہُوا کہ اِس  کلکولیشن پر مولا کی شان نے مجھے حیرت زدہ کردیا،اگر پلک جھپکنے والی کلکولیشن میں سیکنڈ کے ہزارویں یا لاکھویں لمحے کا  بھی فرق آجاتا تو گرم تیل کا چھینٹا آنکھ کے اندر چلا جا تا اور میں اِس سوچ میں پڑگیا کہ اگر یہ پلکیں نہ ہوتیں تو کتنی ہی خواتین پکاتے میں اندھی ہوجاتیں ۔۔۔میں نے وائف کو سارا واقعہ سُنا یا تو اُسنے :grin: ہنس کر کہا: پتا چلا انڈا کیسے تلا جاتا ہے؟ پھر کہا یہ تو ہمارے ساتھ آئے دن ہوتا رہتا ہے۔ اس میں حیرت کی کیا بات ہے؟؟ ۔۔۔لو کرلو گل :grin: :grin:  
اب اپنے دوست کو اجازت دیں ۔۔۔پڑھنے کا بُہت شُکریہ۔۔
نوٹ: درج بالا خیالات سے اختلاف/ اتفاق کرنا: ہر پڑھنے والے کا حق ہے
  { ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }