منجانب فکرستان ٹیگز: شفاعت/ بُرائی/عمل/ یکجہتی/ غلط فہمی
انسان مختلف قسم کے جذبات و احساسات کا حامل ہے۔ اِن میں خوشی اور غمی کے
جذبات بنیادی ہیں،جسطرح اہل تشیع امام حسین کی شہادت کے غم کا علامتی
اظہار ماتم کر کےجسم سے خون نکال کر کر تے ہیں۔۔سنی اِسطرح کا علامتی اظہار
نہیں کرتے، جبکہ امام حسین کی شہادت کا غم سُنیوں کو بھی ویسا ہی ہے جیسا
کہ اہل تشیع کواسکی وجہ یہ ہے کہ امام حُسین حضورﷺ کے نواسےتھے۔
اسی طرح سُنی فرقوں میں سے کچُھ فرقے آپﷺ کی دُنیا میں تشریف آوری

کی خوشی کے علامتی اظہار کے لیے عیدمیلادالنبیﷺ کا جشن مناتے ہیں محفلِ
میلاد کا اہتمام کرتے ہیں اسوہِ حسنہ ذکر کرتے ہیں تو اِس میں کیا بُرائی ہے؟؟
صرف اسلِئیے بُرائی ہے کہ ہم ایسا نہیں کرتے ہیں۔۔۔ میرے خیال میں تو سُنی، شیعہ اور دیگر مسلم فرقوں کو بھی یہ خوشی کا تہوار مسلم یکجہتی کے طور پر خوشی سے منانا چاہئیے ۔۔۔
ہاں یہ سراسر بُرائی ہے کہ جشن منانے کیلئے چوری کی بجلی استعمال کریں، جو ایسا کر رہے ہیں وہ یہ ثبوت فراہم کررہے کہ وہ صرف حضورﷺ کی ذات سے محبت کا ڈھونگ رچا رہے ہیں کیونکہ بجلی چوری کرکے وہ یہ ثابت کررہے ہیں کہ اُنہیں حضورﷺ کی تعلیمات سے کوئی غرض نہیں ہے۔
حضورﷺ سےاصل محبت تو وہی محبت کہلائے گی کہ جس میں حضورﷺ کی ذات کے ساتھ انکی تعلیمات سے بھی ویسی ہی محبت ہو، اگر ایسا نہیں ہے توپھر یہ جعلی اور دکھاوے کی محبت ٹھہرے گی۔۔
اور اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ آپﷺ کی تعلیمات پر عمل کئے بغیر صرف حضورﷺ سے محبت کے صلے میں شفاعت مل جائے گی تو میرے خیال میں ایسا مسلمان شدید قسم کی غلط فہمی میں مبتلاہے ۔۔
اس لیے کہ عمل اور صرف عمل سے ہی ہے جنت یا جہنم ۔۔۔۔
اب اپنے دوست کو اجازت دیں ۔۔۔پڑھنے کا بُہت شُکریہ ۔۔
نوٹ: درج بالا خیالات سے اختلاف/ اتفاق کرنا: ہر پڑھنے والے کا حق ہے
{ ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }