منجانب فکرستان: غوروفکر کے لئے
ڈپریشن کا مرض :دنیا بھر میں بڑی تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے۔
،14جون 2022 کےاخباروں میں ماں کے قاتل(جو کہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے قتل کامنصوبہ رکھتا تھا) کی تفصیل شائع ہوئی،بلاگ لکھنے کا مقصد یہ ہےکہ کسی ذہن میں ملزم کے جیسے خیالات آتے ہوں تو اپنی اصلاح کی جانب رجوع ہو ، کہیں دیر نہ ہوجائے ، بعد میں ملزم کی طرح پچھتا ناپڑ جاہے، یہ کیس ڈیپریس ذہن کی اچھی تشریح ہے ۔
ملزم نہیں چاہتا کہ اُس کی ماں اُس کا چہرہ ،ایک قاتل کے روپ میں نہ دیکھ پائے، اس کے لیے ملزم نے باقاعدہ خوب ریہرسل کی۔
ماں پیانو بجا رہی تھی کہ ملزم نے پیچھے سے قریب آکر گولی اس طرح ماری کہ وہ فوراً دم توڑ گئی۔
ماں کے قتل کے بعد وہ جسٹن ٹروڈو کو قتل کرنے کی غرض سے ٹروڈو کی رہائشگاہ کی جانب روانہ ہوا، تھوڑی دور جانے کے بعد کچھ سوچ کر رک گیا ، اب وہ نیورسٹی کی جانب روانہ ہوا کہ وہاں بڑے پیمانے پر تشدد اور قتل کی کارروائی کر سکے تاہم ذہنی انتشار میں کچھ کمی آنے پر وہ پولیس ہیڈ کوارٹر پہنچ گیا ،اپنی ماں کےقتل کااعتراف کر نے کے لئے ۔
دیکھیں 👇 ملزم کا انٹرویو،ماں کی تصویر وغیرہ
https://bc.ctvnews.ca/former-b-c-actor-who-killed-mother-tells-court-victim-did-nothing-to-deserve-shooting-1.5949230
۔اب اجازت۔
۔رب مہربان رہے۔