منجانب فکرستان: نان نفقہ 40 لاکھ ڈالر ماہانہ:خون سے لکھا قُرآن پریشانی کا باعث: :فلسطین اسرائیل کے حوالے: کینسر میں مبتلا کردونگا
-------------------------------------------------------------------
بابر بہ عیش کوش کہ عالم دوبارہ نیست نظریہ کے حامل اٹلی کے سابق وزیر اعظم جناب سلویوبرلسکونی نے بالآخر نان نفقہ کی مد میں اپنی سابقہ محبوبہ اور طلاق یافتہ بیوی کو ماہانہ تقریباً 40 لاکھ ڈالر ماہانہ دینے پر تیار ہوگئے ہیں۔
حملے میں بیٹے کے بچ جانے کے تشکر میں صدر صدام حُسین نے اپنے جسم کے 27 لیٹر خون سے قُرآن لکھوا یا تھا جو عُلماء کیلئے پریشانی کا باعث بنا ہُوا ہے کہ اِس قُرآن کا کیا، کیا جائے ۔۔۔۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل اسی طرح ناجائز یہودی آبادکاری جاری رہی تو نتین یا ہو کو فلسطینی اتھارٹی ہیڈ کواٹر بُلاکر کہوں گا دوست یہ لو چابیاں اب فلسطین بھی تمہارے حوالے ۔۔۔
خواتین کیلئےمخصوص لباس کی فروخت کی دکانوں پر خواتین ملازم رکھنے کے قانون پر سعودی وزیر محنت کو سعودی عُلماء کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں ایک عالم نے کہا کہ میری بات نہ سننے پر میں نے پہلے بھی ایک سینئیر کو بد دُعا دی تھی جو کینسر میں مبتلا ہوکر مرگیا تھا ۔۔
مکمل تفصیلات کیلئے لنک پر جائیں۔۔۔ مجھے دیں اجازت ۔۔۔آپکا بُہت شُکریہ۔۔