﷽
منجانب فکرستان۔۔۔کیا مشِل اور اوباما کی یہ کہانی گھر گھر کی کہانی ہے ؟
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
یہ واقعہ میرے کزن نے مُجھے شادی کی تقریب میں سُنایا تھاباقی منظر کشی میرے دماغ نے کی ہے چونکہ میں بھی ایسے حادثہ سے گُذرچُکا ہوں۔۔۔ ہُوا ہوں کہ خاندان میں شادی کی ایک تقریب طے پاگئی تھی جس کیلئے ہمارے کزن نے آفس کے دوستوں اور اپنی پسند مشترکہ سے تقریب کیلئے کپڑے خریدے ۔خوشی خوشی بیوی کو دکھا یا ۔بیوی نے آنکھیں دِکھا تے ہُوئے ذرا تیز لہجہ میں کہا ۔۔تقریب میں یہ کپڑے پہنو گے؟ میاں کی ساری خوشی ہرن ہوگئی۔۔ اور چہرہ لٹک گیا۔۔بیوی کو احساس ہوجاتا ہے کہ میاں کو بُرا لگ گیا ہے ۔۔ مُسکراتے ہوئے بولیں میں کل خود مارکیٹ جاکرآپ کیلئے کپڑے خرید لاؤنگی ۔۔ میاں صاحب چُپ ہوکر چَھت کو دیکھنے لگتے ہیں ۔کزن نے تقریب والے دن چاہا کہ اپنی پسند کے کپڑے پہنے ،لیکن بیوی نے منُہ کو پھُلاتے ہُوے غُصّہ سےکہا ۔۔تُم مُجھے سمجھ ہی نہیں سکتے ۔ یہاں اس جملے کا کیا محل ؟ لیکن صاحب اس جملے نے ایسا اثر دکھایا کہ کزن صاحب ساری ہیکڑی بھول گئے ۔یہاں پر میرے ذہن میں عرب مُلک کی ایک ملکہ کے وُہ الفاظ یاد آگئے جو اُسنے اپنی دوست کینیڈا کی سابقہ خاتون اوّل کو دیئے تھے کہ چھوٹا مُطالبہ منوانے کیلئے میں ایک بار شوہر کے سامنے روتی ہوں ، بڑا مُطالبہ منوانے کیلئے مُجھے دو بار رونا پڑتا ہے ۔اسطرح میں اپنا ہر مُطالبہ منوا لیتی ہوں ۔
تقریب میں کزن نے ہنستے ہوئے دکھایا کہ دیکھو ہماری بیگم کس فتح مندی سے اِٹھلاتی پھر رہی ہیں کہ ہم اُنکی پسند کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں ۔
اب آپ درج ذیل ایکسپریس نیوز میں شائع شُدہ تراشہ پڑھیں ۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اوباما نے اپنی پسند کی چھ ٹائیاں خریدیں خرید تے وقت یقیناً مِشل کی پسند کو بھی یقیناً مدنظر رکھا ہوگا ۔ سابقہ تجربہ کی بنا پر رد کئے جانے کے خدشے نے بھی سر اٹھایا ہوگا جسکے پیش نظر ہی تو چھ ٹائیاں خریدیں ہونگی ۔ لیکن مِشل کو ایک بھی پسند نہ آئی۔ اور اپنی پسند کی اُدھار ٹائی بھی چلے گی۔۔
دیکھا آپنےمرد کی پسند چھ بار ضرب کھانے پر بھی عورت کی پسند کو نہیں پکڑ سکی۔
دونوں کے خیالات میں فرق ۔
A۔دونوں کی سائیکی الگ الگ ہےB۔ دونوں میں مالٹے، مو سمی جیسا فرق ہے ۔C۔دونوں ایکدوسرے کی ضرورت ہیں ۔D۔ دونوں ایکدُوسرے کی محبت ہیں ۔
نوٹ:- خُواتین و حضرات پول ووٹنگ میں ضرور حصّہ لیں مگر اپنے تجربات کو مدنظر رکھ کر ووٹ دیجئے۔ اِنشااللہ4/ مارچ کو فائنل رزلٹ دیکھیں گے۔اور اگر کوئی اپنا تجربہ / خیال شیئر کرنا چاہے ۔ اُسکو ویلکم ہے۔۔۔۔۔۔۔
۔(خلوص کا طالب۔ایم۔ڈی)۔
۔(خلوص کا طالب۔ایم۔ڈی)۔