فکرستان کی شیئرنگ و تبصرہ ۔۔۔
عمران خان لوگوں کوبیوقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں:سعد رفیق
لیڈراں کے بارے میں یہ بات "افلاطون"بھی کہہ چُکے ہیں۔۔
مثلاً: فلپائن کے صدر روڈریگوڈوٹرٹے کا یہ کہنا کہ ۔" اگر کوئی ثابت کر دے کہ خدا موجود ہے تو میں صدارت سے استعفیٰ دے دوں گا "، لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش نہیں تو کیا ہے؟۔۔۔"روٹی کُپڑا مکان" کا نعرہ ہو کہ قرض اوتارو ملک سنوارو کا سلوگن یا کشکول توڑنے کی باتوں کو کیا نام دیں گے ؟ ۔۔
محترم جناب افتخار اجمل بھوپال صاحب کا شُکریہ کہ اُنہوں نے ووٹ سے متعلق "شرعی فتوٰی" کی آگہی دی، اِسکی روشنی میں میرے حلقے سے جو امید واران الیکش میں حصّہ لے رہے ہیں، انِ میں سے میں کسی کو نہیں جانتا ۔۔۔شرعی فتوے کی روشنی میں،میں ووٹ کے ذریعے کسی کے کردار کی گواہی نہیں دے سکتا ۔۔۔یوں خُدا جانتا ہے کہ میں اپنا ووٹ کسی کو نہیں دوں گا ۔۔۔۔۔
نوٹ: پوسٹ میں کہی گئی باتوں سے اتفاق کرنا / نہ کرنا آپ کا حق ہے ۔اب اجازت۔۔
{ رب مہربان رہے }