Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Wednesday, September 20, 2017

انسان کا دشمن کون ؟ ۔

منجانب فکرستان
غوروفکر کیلئے
ماسکو  میں نصب دنیا کی خطرناک ترین سمجھی جانے والی بندوق  کے موجد میخائل کلاشنکوف کا 30 فٹ اُونچا دیو قامت مجسمہ کی رونمائی ہوئی، ۔۔مسلح افواج، ملیشیا اور شدت پسند کہلانے والے بھی اپنے دشمن(انسان) کو مار نے کیلئے اسی ہتھیار کلاشنکوف کو استعمال کرتے ہیں۔
اس تقریب کی قابلِ غور بات پادری کا مجسمے پر مقدس پانی کا چھڑکاؤ کرنا ہے۔
 عیسائی سمیت دُنیا کے تمام مذاہب انسانی جان کی حرمت کے مدعی ہیں، تاہم تاریخ انکے اس دعوٰے کی نفی کرتی ہے ۔ بلکہ تاریخ تو یہ دعویٰ کرتی نظر آتی ہے کہ مذہب اور فرقوں کے نام پر آج بھی مہذب کہلانے والا انسان، دوسرے انسانوں کو خون نہلا رہا ہے۔حالیہ مثال  میانمار میں روهینگیا مسلمانوں کی ہے
نوٹ: پوسٹ میں کہی گئی  باتوں سے  اتفاق کرنا نہ کرنا   آپ کا  حق  ہے ۔
{  رب  مہربان  رہے  }

Friday, September 15, 2017

وہ خبر جو ثانوی حیثیت اختیار کر گئی !!!۔

منجانب فکرستان:  وہ خبر جو ثانوی "حیثیت" اختیار کر گئی  !!!۔
اِنسانی ذہن کی صورت گری ! غوروفکر کیلئے۔
صبح دس بجے بی بی سی اردو: سب سے زیادہ پڑھی جانے والی دس خبریں
شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ، جاپان کی تشویش
1965: جب غلطی سے انڈین جنگی جہاز پاکستان میں اتر گیا
مودی شنزو آبے کو مسجد کیوں لے کر گئے؟
پاکستان میں پہلی مرتبہ بلیو وہیل اور اس کا بچہ دیکھا گیا
تبدیلی کا نعرہ لاہور میں کچھ تبدیل کر پائے گا؟
'جب گاندھی کا قتل ہوا تو ہم گھبرا گئے‘
مذہبی جماعت کی سیاسی جماعت اور آزاد امیدوار
’مردوں کے مقابلے میں خواتین میں سیکس میں عدم دلچسپی کا امکان دو گنا زیادہ‘
’جنسی تشدد کا شکار روہنگیا خواتین‘
بلٹ ٹرین نظر بھی نہیں آئے گی
درج ذیل خبر صفحے پر موجود ہے:
 خبر15 ستمبر 2017 عراق میں دو حملوں میں کم از کم 60 افراد ہلاک ۔۔۔اِنسانی ذہن کی صورت گری کہ اس خبر کو پڑھنے والے افراد کم ملے !  
مجھے کام رونے سے اکثر ہے ناصح 
تو کب تک مرے منہ کو دھوتا رہے (میر)

نوٹ: پوسٹ میں کہی گئی  باتوں سے  اتفاق کرنا نہ کرنا   آپ کا  حق  ہے ۔

{  رب  مہربان  رہے  }

Thursday, September 7, 2017

انسان میں تعصب کی حس طاقتور ہوتی ہے، تحقیق ۔ ۔ ۔

شیئرنگ فکرستان کی 
"خبر جنگ نیوز کی"
دعوت غوروفِکر  کی 
انسان میں تعصب کی حس طاقتور ہوتی ہے، تحقیق
انسان خود کو عقلمند اور منطق سمجھنے والی ایسی مخلوق سمجھتا ہے جو عملیت پسندانہ فیصلے کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے لیکن ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انسان میں حقیقت اور سچ کو سمجھنے کی بجائے حسد اور تعصب کی حس زیادہ  طاقتور ہوتی ہے۔
یونیورسٹی کالج لندن اور ای این ایس کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق کے مطابق انسانوں میں اُن حقائق کو نظرانداز کرنے کی زبردست صلاحیت ہوتی ہے جو ہماری متعصبانہ سوچ سے مطابقت نہیں رکھتے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کم سے کم مشکلات کے حامل راستے پر چلنے کے حوالے سے انسان کا رویہ متعصبانہ رہا ہے چاہے اس راستے پر چلنے کی وجہ سے انسان مستقبل میں مایوسی کا شکار ہی کیوں نہ ہوجائے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں انسان اپنے مستقبل میں درپیش ممکنہ نتائج کی بھی پروا نہیں کرتا۔
نوٹ : پوسٹ میں کہی گئی  باتوں سے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے ۔
{  رب  مہربان  رہے  }

Wednesday, September 6, 2017

وہ جو ملتے تھے کبھی ۔ ۔ ۔

غور و فِکر  کیلئے 
منجانب فکرستان 
 پریس کانفرنس میں روس کے صدر ولادمر پوٹن سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حوالے سے کئے گئے سوال جواب کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں غالباً زچ ہو کر کہا  ٹرمپ "میری دلہن نہیں ہیں،، اور میں ان کا دولہا نہیں ہوں "۔
روس کے صدر ولادمر پوٹن نے خبردار کیا کہ شمالی کوریا کے مسئلے کا جب تک سفارتی حل نہیں ہوتا ہے، اس وقت تک عالمی تباہی کا خطرہ بنا رہے گا. تاہم، انہوں نے شمالی کوریا پر اور زیادہ پابندی لگانے کی امریکی اپیل کو 'بیکار' قرار دیا۔
پوٹن کی تبصرے سے لگ رہا ہے کہ اقوام متحدہ میں مقابلہ کو لے کر لائنوں کھنچ گئی ہیں، جس میں ماسکو اور چین ایک طرف ہوں گے اور دوسری طرف امریکہ اور اس کے اتحادی ملک۔
https://www.google.com.pk/search?q=Putin+says+Donald+Trump+%E2%80%98not+my+bride%2C+and+I%E2%80%99m+not+his+groom%E2%80%99&oq=Putin+says+Donald+Trump+%E2%80%98not+my+bride%2C+and+I%E2%80%99m+not+his+groom%E2%80%99&aqs=chrome..69i57j69i60&sourceid=chrome&ie=UTF-8
نوٹ : پوسٹ میں کہی گئی  باتوں سے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے ۔
{  رب  مہربان  رہے  }

Monday, September 4, 2017

دو واقعے، غوروفکر والے ۔

 دو واقعے غوروفکر والے
منجانب فکرستان
یونیورسٹی آف ٹیمپا میں شعبہ سوشیالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر کین اسٹوری، نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ "چونکہ ریاست ٹیکساس کے لوگوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیا اس لیے ان پر سیلاب کی یہ آفت نازل ہوئی اور یہ کہ وہ اس بات کے مستحق تھے" 
یاد رہے کہ یہ خیالات پروفیسر صاحب کے ہیں بعداذاں یہ ٹویٹ ہٹالی گئی۔تاہم پروفیسر صاحب نے اپنے خیالات کو معنے پہنانے کیلئے اپنی ٹویٹ میں لفظ "کرما" کو استعمال ہے جس کے معنے درج ذیل ہیں۔
Karma (car-ma) is a word meaning the result of a person's actions as well as the actions themselves. It is a term about the cycle of cause and effect. According to the theory of Karma, what happens to a person, happens because they caused it with their actions
 درج ذیل ایڈریس پر آپ پروفیسر صاحب کے خیالات سے آگاہ ہوسکتے ہیں ۔


https://www.google.com.pk/search?q=Kenneth+L.+Storey%2C+twitter&oq=Kenneth+L.+Storey%2C+twitter&gs_l=psy-ab.12...87977.103504.0.109544.2.2.0.0.0.0.366.366.3-1. 
--------------------------------------------------------
کُرہ ارض کی تعلیم یافتہ و مہذب کہلانے والی قوم کے ایک پولیس افسر کے خیالات نے، مہذب پن کا پلستر(plaster) یہ کہہ کر اُتار دیا کہ
" ہم صرف سیاہ فام لوگوں کو مارتے ہیں "
یہ اُس وڈیو کا حوالہ ہے کہ جس کی شیئرنگ دنیا کے اخبارات نے اپنے قارئین سے کی۔۔
درج ذیل ایڈریس پر آپ بھی مکمل تفصیل پڑھ سکتے ہیں اور وڈیو دیکھ سکتے ہیں۔ 
https://www.google.com.pk/search?q=%27We+kill+only+black+people.%27&ei=Mf2sWb66AobKvgTYuaKwCg&start=0&sa=N&biw=1067&bih=513&dpr=1.5 
نوٹ : پوسٹ میں کہی گئی  باتوں سے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے ۔
{  رب  مہربان  رہے  }

Friday, September 1, 2017

Change

سچ کہ ثبات اک تغیر کو ہے زمانے میں
کہیں ُمردے کو سجانے کا چلن رواج پا رہا ہے ،
تو کہیں قُربانی کا جانور ناچ کے ساتھ سامنے آرہا ہے۔
 غوروفکر کیلئے 
منِجانب فکرستان