فکرستان سے پیش ہےپوسٹ ٹیگز: حق پر کون ہے؟/ دلائل کی بات/ انسانی معاشرہ/قُرآنی آیات۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
محرم کے مہینہ میں فرقہ واریت ہلاکتوں کا خدشہ رہتا ہے۔میری کئی پوسٹیں گواہ ہیں کہ مجھے فرقہ پرستی سے کس قدر شدیداختلاف ہے۔لیکن میرا "رب" جانتا ہےجسکو مرکر جواب دینا ہے۔ میں کسی فرقہ سے ذرہ برابرنفرت نہیں رکھتا ہوں۔ مجھےفرقہ پرستوں کی اِس بات سے نفرت ہے کہ ہم حق پر ہم جنّتی /دوسرا کافر دوسرا جہنمی ۔ جب ہر فرقہ یہی راگ الاپے گا تو یقیناً ٹکراؤ پیدا گا۔اس طرح یہ سوال کھڑا ہوجاتا ہے کہ حق پر کون ہے ؟؟؟ چونکہ اس کا فیصلہ انسان نہیں کر پا رہا ہے اس لیے اِسکا فیصلہ" رب" پر چھوڑ دینا چاہئے۔۔۔ جہاں تک دلائل کی بات کا تعلق ہے۔ ہر فرقہ کھڑا ہی موشگافیانہ دلائل پر ہے۔۔۔ ورنہ فرقوں کے بارے میں قُرآن کا پیغام اتنا صاف اور اتنا واضع ہے کہ فرقے بنانے والے علماء پر حیرت ہوتی ہے۔ دیکھیں آلِ عمران آیت، 102،103،105،الاانعام آیت 159،الحجرآیت91،92،93 ۔۔۔ اِن قُرآنی آیات کے بعد فرقہ پرستانہ حق کے دعوؤں کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے؟؟ اسی لیے میں نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ ہر شخص کو چاہئے کہ اپنے ہی فرقہ پر قائم رہے اور اگر کسی دوسرے فرقہ کو بہتر سمجھتا ہے تو بیشک اُس میں چلا جائے ، اُسکی پیروی کرے۔۔۔( فیصلہ تو"رب" کے پاس ہی ہوگا ) لیکن کسی دوسرے فرقہ کو بُرا نہ کہے یہی تو وہ فرقہ پرستی ہے،جو انسانی معاشرہ میں فساد کی جڑ بنی ہوئی ہے( ہر مذہب کا یہی حال لیکن ہمارا حال ابتر ہے) ۔۔۔محرم میں اسی فرقہ پرست سوچ کے باعث خون خرابہ ہوتا ہے ۔۔۔ اگر علماء صدق دل سے فرقہ پرستی کے خلاف سر جوڑ کر بیٹھیں تو فرقہ پرستی کا حل نکل سکتا ہے۔۔۔مگر؟؟؟؟؟؟؟؟
اب مجھے اجازت دیں آپ کا بُہت شُکریہ۔۔۔ تبصروں کی پبلشنگ بند ہے ۔
میں یہ تو نہیں کہتا میری سوچ سے اتفاق کریں٭ میں تو یہ کہتا ہوں کہ میری سوچ یہ ہے (ایم ۔ ڈی )۔