Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Monday, July 15, 2019

دل کی زبان، ہونٹوں سے اداہوئی

 منجانب فکرستان 
 کئی سالوں تک لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی سنگر الکایاگنک ایک عرصےسے گمنامی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ 
 بی بی سی  سے انٹرویو میں بتایا کہ آجکل موسیقی کی کوالٹی اچھی نہیں ہے اور دُھنوں میں بھی میلوڈی کی کمی ہے۔ 
 تاہم الکا کےاِس"سچ"پر الکا کے مخالف یہ "ٹیگ" لگا سکتے ہیں کہ الکا کو " گانےنہیں مل رہے ہیں"
کیوں کہ زمانہ اُس فیز میں داخل ہو چُکا ہے کہ جہاں " جُھوٹ سچ "باہم" شیر وشکر" ہو گئے ہیں۔
 14جولائیماسٹرآف میلوڈی"مدن موہن" کی وفات کا دن ہے،بیٹے نے یہ واقعہ شیئر کیا۔ 
"ایک دن پوری فیملی کارمیں جا رہی تھی ہم دونوں بھائی ڈیڈ سے کہہ رہے تھے کار اور تیز چلائیں۔۔ کہ اتنے میں سائرن بجاتی ٹریفک کار پیچھے سے آتی محسوس ہوئی مدن جی نے کار روک دی۔۔
 انسپکٹر نے کہا "میں نے آپ کے پیچھے سائرن بجاتی اسلئے لگائی کہ میں نے آج ہی آپ کا یہ گانا سُنا ہے" آپکی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مُجھے
" کمال گانا ہے " اور ہاتھ ہلاتے چلے گئے۔۔
ڈیڈ نے ماتاجی سے کہا "دِیکھا یہ ہے میرا ایوارڈ" یوں دل کی زبان، ہونٹوں سے ادا ہوئی
آپ نے سابقہ پوسٹ میں مدن جی کو ایوارڈ نہ ملنے کی  تفصیل پڑھ لی ہوگی۔
پوسٹ کی تیاری میں ذیل سائیٹس سے مدد لی ہے ۔
_____________________________________
/
نوٹ: پوسٹ میں کہی گئی  باتوں   سے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے۔
۔اب اجازت۔
{  رب   مہربان  رہے  } 

Wednesday, July 10, 2019

کیا یہ بھی " انّا " کی ایک " قِسم " ہے؟

منجانب فکرستان
Image result for sanjeev kumar free imagesImage result for Music director Madan Mohan free images
"غوروفکرکیلئے"تحت عموماً کوشش ہوتی ہے کہ" کوئی نئی بات " کوئی نئی تحقیق" آپ سے شیئر کروں۔
 آج کی کہانی اداکار "سنجیو کمار اور مدن موہن " کےگرد گھومتی ہے۔۔9جولائی سنجیو کمار کا جنم دن ہے۔
 سنجیو خاندان میں یہ" ذِکر" کہ مرد حضرات 50 سال سے پہلے فوت ہو جاتے ہیں والی اِس بات نے سنجیو کے ذہن پر گہرا اثر ڈالا، ہُوا بھی کُچھ ایسا ہی ۔ 1976 میں سنجیو کو ہارٹ اٹیک ہُوا ،امریکہ میں بائی پاس بھی کرایا، تاہم 6 نومبر 1985کو "47" کی عُمر  میں سنجیو کا انتقال گیا۔
https://twitter.com/sunday77
اب بات میرے پسنددیدہ موسیقار "مدن موہن" کی 1950s, 1960s, 1970s.میں  ماسٹر آف میلوڈی "مدن موہن" کے گانے ہر سو خُوب گونجتے تھے، اسِ کے باوجود کسی ایوارڈ سے نہیں نوازا گیا جِس کا اُنہیں رنج  تھا ۔۔ 
ایک دن محمدرفیع اور مدن موہن ایک دُھن  ترتیب دے رہے کہ  مدن موہن کا بیٹا بھاگ تا ہوا آیا اور باپ کو یہ اطلاع دی کہ فلم " دستک" پر آپ کو بہترین موسیقار کا نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اور فلم دستک کے ہیرو سانجیوکُمار کو بھی بہترین ہیرو  نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔۔۔
مدن موہن نے کہا 
"اب آیا ہے خیال ایوارڈ دینے کا،میں یہ ایوارڈ لینے نہیں جاؤ گا"۔۔۔۔
سانجیوکُمار کو مدن موہن کے اِس دُکھ کا  اندازہ تھا اُس  نے کہا
" اگر آپ ایوارڈ نہیں جائیں گے تو میں بھی ایوارڈ لینے نہیں جائونگا"
 یوں سانجیو نے مدن موہن کو دُکھ سا نکالا اور دوسوٹ سلوائے ایک اپنے لئے اور دوسرا موہن کیلئے۔(یہ واقعہ ریڈیو VBS پر مدن موہن کے بیٹے سُنایا )۔۔۔
نوٹ: پوسٹ میں کہی گئی  باتوں   سے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے۔
۔اب اجازت۔

{  رب   مہربان  رہے  }