منجانب فکرستان ٹیگز: گاندھی : 9مہینے
چرچوں میں بڑے پیمانے پر بچّوں کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتیوں پر پہلی بار اقوام متحدہ نے ویٹیکن سے رپورٹ طلب
کی ہے، معاملہ چونکہ چرچ ، پادری اور راہبوں کا ہے، اسلئیے صحیح اعدادوشمار کا مِلنا ناممکن بات ہے۔یہ پہلی بار ہُوا
ہے کہ اقوام متحدہ نے ویٹیکن کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور عوام کے سامنے بریفنگ کے دوران پوچھا ہے کہ :" ویٹیکن کیوں
اس معاملے کو بچوں کے خلاف جرم قرار دینے کے بجائے محض اخلاقیا ت پر حملہ قرار دے رہا ہے"؟؟۔( کتنی عجیب بات
ہے: دیتے ہیں دھوکہ یہ بازی گر کُھلا)

فرانس اور برطانیہ نے بھارت جانے والی خواتین کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں وہاں جنسی حملوں کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔۔(باپو گاندھی کے دیش بھارت میں جنسی زیادتیوں کی بڑی بھیانک وارداتیں نہ صرف دیش کی عورتوں بلکہ غیر ملکی سیاح عورتوں کے ساتھ بھی ہوئی ہیں )
اِٹلی ہی میں 31 سالہ راہبہ کہہ رہی ہے، مجھے معلوم ہی نہیں تھا کہ میں حاملہ ہوں، میرے پیٹ میں عام سا درد محسوس ہُوا ۔۔ ہاسپیٹل گئی تو اُنہوں نے کہا تم حاملہ ہو۔۔ اوریہ درد ۔۔دردزہ ہے۔۔مجھے حیرت ہوئی ۔۔ اِدھر گرجا گھر میں بھی راہبہ کی سہیلیوں کا یہی کہنا ہے کہ یہ حاملہ کیسے ہوگئی؟؟ ہم سب حیرت میں ہیں۔۔۔ گرجا گھر کا پادری بھی گواہی دیتا پھر رہا ہے کہ راہبہ سچ کہہ رہی ہے اُسے نہیں معلوم تھا کہ وہ حاملہ ہے۔۔(ہے نا کیسی عجیب بات 9 مہینے تک پتا نہ چلا)۔
دُنیا کے ایسے ہی عجیب و غریب واقعات دیکھ دیکھ کر سورج بھی اب تھک گیا ہے ۔۔۔اب اُس کو بھی نیند آنے لگ گئی ہے۔۔۔http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2014/01/140117_vetican_defrocked_priests_zs.shtml
http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2014/01/140118_nun_unaware_pregnancy_sa.shtml
http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2014/01/140118_nun_unaware_pregnancy_sa.shtml
اب اپنے دوست کو اجازت دیں ۔۔۔پڑھنے کا بُہت شُکریہ
نوٹ: درج بالا خیالات سے اختلاف/ اتفاق کرنا: ہر پڑھنے والے کا حق ہے
{ ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }