Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Thursday, June 24, 2010

قرآن اور انسان

جب خالق کائنات نے انسان بنا یا ،اپنی روح میں سے -﷽

پھونکا تو وہ خاص ہو گیا ،وہ زمین پر نائب ہو گیا،اُسکا درجہ بُلند ہو گیا

خالق کی مرضی ہے ،جسے چاہے جیسا بنا دے ،اُسکی مصلحت ہم کیا

جانیں،فرشتے بھی نہیں جان سکتے ھیں

کمپیوٹر ہو یا موبائل فون غرض کہ کوئ بھی سائنسی ایجاد ہو-اُس

مین یہ ہی پھونکا ہُوا علم کام کرتا ہے ( حروف تہجی )جنکا حقیقی

وجود کہیں نہیں ہے -اسی طرح (اعداد) کا بھی کوئ حقیقی وجود

نہیں ہے ،یہ ہماری اُس روح میں سے نکلے ہیں جو ہم میں پھونکی

گئی ہے-ان میں روحانیت پائی جاتی ہے-یہ پوُری کائنات میں

سرائیت کئے ہوئے ہیں-تمام کائناتی قوانین انہیں پر مشتمل

ہیں -کائنات کے تمام راز انہیں چابیوں سے کھلتے ہیں-انسانی

زندگی میں سے انکو نکال دیں ساری ترقی صفر ہوجائیگی،یہ

وہی علم ہے جو انسان میں پھونکا گیا ہے -قُرانی آیات

ہمیں بتاتی ہیں کہ اس وجدانی روح کو بیدار کرنے کیلئے

کائنات میں موجود اشیاء (جو کہ اللہ تعلیٰ کی نشانیاں ہیں )پر

غور وفکرکرنا ہو گا جو شخص یا جو قوم بھی غور و فکر کرتی

ہے-اُس پر کائنات کے راز منکشف ہوجاتے ہیں قُرآن

میں قریب 3سو ایسی آیات ہیں کہ جس میں کائنات

ا ور کائنات میں موجود اشیاء پر غوروفکر کی تلقین کی

گئی ہے-حقیقت یہ ہے کہ پورا قُرآن غوروفکر کی

دعوت ہے-جو کوئی قُرآن پر غوروفکر کرتا ہے وہ

خالق کو پالیتا ہے -ایک سائینسداں جب غوروفکر

کرتا ہے تو کائنات کے راز جان جاتا ہے،موسیقار

مسحورکُن دھُن تخلیق کرلیتا ہے شاعر سے اچھاشعر

ہو جاتا ہے فنکار بہترین فن پارہ بنا پاتا ہے -ھندو

یوگی کو نروان حاصل ہوتا ہے صوفی عرفان پاجاتا

ہے -عام آدمی کو مسائل کا حل مل جاتا ہے شرط

یہ ہے کہ انسان غوروفکر کرے مُجھے غوروفکر کے

زریعے جو حاصل ہوا -وہُ میں نے ٹوٹے پھوٹے

الفاظ میں پیش کر دیا ہوں-کیا آپ میری فکر

سے متفق ہیں ؟تبصرہ کریں-شکریہ