Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Saturday, August 19, 2017

سراپا محبت ،سراپا خدمت ۔۔۔

منجانب فکرستان
غوروفکر کیلئے

شاعری نہیں آتی، تاہم جذبات کا اظہارمثل شاعری کرنا ہے حل
 پُوچھے جو کوئی مجھ سے "سراپا محبت"کیسی ہوتی ہے۔ 
نام لیکر کہہ سکتا ہوں ڈاکٹر روتھ فاؤ جیسی ہوتی ہے۔ 
پُوچھے جو کوئی مجھ سے"سراپا خدمت" کیسی ہوتی ہے۔
نام لیکر کہہ سکتا ہوں ڈاکٹر روتھ فاؤ جیسی ہوتی ہے۔
 

پاکستان میں جذام کے خاتمے کیلئے اپنے صبح و شام مریضوں کیلئے وقف کرنے والی ڈاکٹر روتھ فاؤ کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کراچی کے گورا قبرستان میں کردی گئی۔ 
تدفین میں صدر مملکت آرمی چیف، ایئر چیف مارشل سہیل امان، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ سمیت وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ محمد زبیر، سعید غنی، ڈاکٹر ادیب رضوی، ڈاکٹر فاروق ستار، میئر کراچی وسیم اختر اور پاکستان میں جرمن سفیر سمیت دیگر شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔۔۔۔
نوٹ : پوسٹ میں  ذاتی خیالات کا اظہار ہے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے ۔
{  رب  مہربان  رہے  }

Thursday, August 17, 2017

خُوش رنگ سیب ۔۔

"منجانب فکرستان"
غور و فکر کیلئے
ممبئی فضائی آلودگی کی وجہ سے سفید رنگ کتّے نیلے رنگ ہو گئے۔
 خبر نے اُن سیبوں کی یاد تازہ کرادی جو اُوپر سے خُوش رنگ، خُوش نما، ٹھوس بے داغ تھے، کاٹنے پر اندر سے داغ زدہ ، خراب نکلے، تبدیلی کا اثر آموں پر بھی پڑا، بلکہ سیاسی نعروں پر بھی پڑا، روٹی  کپڑا مکان کا نعرہ دُھندلا گیا وہیں قرض اُتارو مُلک سنوارو کا نعرہ، انقلاب کیلئے ساتھ دو نعرے میں تبدیل ہوگیا (اہمنکات لنک پر پڑھیں)۔۔
 عمران خان کے نعرے "تبدیلی" کے بارے میں جو زور و شور پایا تھا اور جو لوگوں کو، آس دلاتا تھا، امید بندھتا تھا، اب جیسے مترروک ہوتا جارہا ہے اب سارا زور "نیا پاکستان" نعرے پر لگایا جا رہا ہے ۔ 
https://www.samaa.tv/urdu/pakistan/2017/08/862671/

نوٹ : پوسٹ میں  ذاتی خیالات کا اظہار ہے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے۔
{  رب  مہربان  رہے  }

Sunday, August 13, 2017

کیسی بلندی کیسی پستی !!۔

"منجانب فکرستان"
غوروفکر کیلئے
انسانی ذہن کی بلندی کے کیا ہی کہنے، کائناتی کونوں کھدروں تک کو کھنگالے دے ڈال رہا ہے۔ معلوم کر لیا ہے  کہ ابر کیا چیز ہے؟ ہوا کیا ہے؟ اِس کے باوجود اِس ذہنی پستی کا کوئی علاج ؟
ورجینیا کے ریستوران ’انيٹا‘ میں کام کرنے والی ویٹریس کیلی کارٹر کو ٹپ میں یہ پرچی ملی جس پر لکھا ہُوا تھا بہت اچھی سروس، لیکن ہم سیاہ فاموں کو ٹِپ نہیں دیتے ہیں۔۔۔۔ 
اگر بارش نہ ہورہی تو مرد کی مرد سے شادی کی جائے تو زمین جل تھل ہو جائے گی۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دومردوں کی یہ شادی بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں ہوئی ہے اور اس کی وجہ بارش کے دیوتا ’اِندر‘(Indra)کو خوش کرنا ہے۔ تاکہ  بارش برسائے ۔۔۔ 
نوٹ: اِس پوسٹ کی تیاری میں بی بی سی اور ہندوستان ٹائمز سے مدد لی ہے ۔۔

نوٹ : پوسٹ میں  ذاتی خیالات کا اظہار ہے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے 
{  رب  مہربان  رہے  }

Thursday, August 10, 2017

دوکوڑی کابھی نہ رہا !!۔۔

منجانب فکرستان
غوروفکر کیلئے
 تصویر غور سے دیکھیں کہ، جہاں حققی خدمتی کی خوشی ڈاکٹر رتھ فاؤ کے چہرے پر جھلک رہی ہے تو وہیں بچّی کے چہرے پر بھی تقدس بھری مُسکان نمایاں ہے۔


رشتے دار تک کوڑھی کو چُھونے سے ڈرتے ہیں کہ کہیں یہ بیماری گلے نہ پڑ جائے  جبکہ ڈاکٹر رتھ فاؤ اِس مرض میں مبتلہ انسانوں کو اِس طرح گلے لگاتیں  کہ "دل کو دُعا کیلئے الفاظوں کی محتاجی نہیں
میرے بچپن کے کراچی میں غالباً ہر دوسرا / تیسرا بھکاری کوڑھی ہوتا تھا بعض دوکاندار انہیں دور سے ہی بھگادیتے تھے جبکہ  ڈاکٹر رتھ فاؤ نے کوڑھ کا ایسا علاج کیا کہ وہ دوکوڑی کابھی نہ رہا اور دم دبا کر پاکستان سے بھاگ گیا۔۔
یوں پاکستان دُنیا کا پہلا ملک کہلانے کا حقدار بنا کہ جس نے کوڑھ کو مار بھگایا۔ 

نوٹ : پوسٹ میں  ذاتی خیالات کا اظہار ہے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے 
{  رب  مہربان  رہے  }