Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Wednesday, May 31, 2017

"ہندوستانی عورت کا ایک بڑا دُکھ"

منجانب فکرستان
غور و فکر کیلئے
ہندوستان میں ایک طرف تو ریاسی وزیر نوبیاہی دلہنوں کو تحفے میں ایسے بلے دے رہے ہیں کہ،جس پے لکھا ہے شرابی شوہر کو سبق سکھانے کیلئے ہے۔۔
وزیر موصوف کی اِس اعلیٰ سوچ پر قربان جایئے کہ کیا شرابی شوہر بیوی سے چُپ چاپ مار کھاتا رہے گا ؟ یا وہی بلا چھین کر بیوی کو پورے کے پورے اسباق یاد نہ کرا دیگا۔؟
٭  جبکہ دوسری جانب  یہ ہو رہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی خواتین کی فلاح و بہبود کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  بی جے پی کی خاتون ونگ کی صدر سوات سنگھ ایک شراب کی دکان کا افتتاح کر رہی ہیں۔کیا وزیرمَوصُوفَہ کونہیں معلوم کہ:
"ہندوستانی عورت کا ایک بڑا دُکھ"شوہر کا شرابی ہونا ہے"۔ (اگر وہ شرابی ہے تو )۔۔
٭ مزید تفصیل کیلئے ذیل لنک ملاحظہ فرمائیں ۔
http://www.ndtv.com/lucknow-news/photos-of-uttar-pradesh-bjp-minister-swati-singh-inaugurating-beer-bar-goes-viral-yogi-adityanath-se-1705431
نوٹ : پوسٹ میں  ذاتی خیالات کا اظہار ہے  اتفاق /اختلاف  کرنا  آپ کا  حق  ہے 
{  رب  مہربان  رہے  }


Thursday, May 25, 2017

سوال یہ کہ ۔۔۔

منجانب فکرستان
غور و فکر کیلئے
چندراسوامی ُدنیا والوں کو اپنے کمالات دکھا کر منگل کو انتقال گئے۔
٭نواپریل 2013 کی پوسٹ سوامی جی کی چمتکاری کے بارے میں تھی۔
 فکرستان پوسٹوں میں عُموماً غوروفکر دعوت ہوتی ہے جیسے  پوسٹ"دلی اطمینان کیلئے"میں دعوت انسانی فطرت میں موجود اُس پہلو کی جانب تھی کہ عقیدہ کو صرف ایمان سے غرض ہے وہ چاہے دریا میں چابی پھینک دینے والا عقیدہ کیوں نہ ہو ۔۔۔
چندرا سوامی جی کے  طلسمی سحر میں گرفتار نہ صرف انڈین بلکہ بیرونی ممالک کی مشہور شخصیات جن میں برونائی کے سلطان، ہالی ووڈ اداکارہ الزبتھ ٹیلر برطانیہ کی وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر جیسی شخصیات شامل تھیں.۔
سوامی جی لوگوں کے مستقبل بتانے کے ماہر سمجھے جاتے تھے، اُنہوں نے خاص طور پر برطانیہ کا سفر صرف غرض سے کیا کہ وہ مارگریٹ تھیچر کو  بتا سکیں کہ وہ وزیر اعظم بننے والی ہیں اور یہ بھی کہ کم سے کم 11سال تک وہ  وزیر اعظم بنیں رہیں گیں ۔۔۔ 
ایسے میں یہ سوال کہ،
 یہ دوسروں کا مستقبل بتانے سنوار کے مشورے دینے کے ماہر سمجھے جانے والے اپنے مستقبل سے کیوں غافل رہتے ہیں؟ ۔۔۔
---------------------------------------------
٭نواپریل 2013 کی پوسٹ کا لنک
http://universe-zeeno.blogspot.com/2013/04/blog-post_9.html

نوٹ : پوسٹ میں   کہی  گئی باتوں سے اتفاق /اختلاف  کرنا  آپ کا  حق  ہے 
{  رب  مہربان  رہے  }

Monday, May 22, 2017

دلی اطمینان کیلئے ۔۔۔

منجانب فکرستان
چیدہ چیدہ  کی شیئرنگ
صرف  غور و فکر کیلئے  
Close
دلی اطمینان کیلئے اجازت لی
آدم و حوا میں محبت کی کہانی ازل سے چلی آرہی ہے ۔نئی نسل کے جوڑے بھی اپنی محبت کو امر بنانے کیلئے  عقیدے کے طور پر ُپلوں کے جنگلوں پر اپنی ہَمیشْگی کی مُحبت کو تالا لگا کر چابی کو دریا میں پھینک دیتے ہیں۔یوں دلی اطمینان حاصل کرتے ہیں۔۔
نہیں معلوم فراسیسی صدر نے بھی اپنی لازوال محبت کیلئے کوئی لاک لگایا تھا۔  ٭ اداکار عرفان خان کا کہنا ہے کہ:
 "ہر مذہب میں موت کے بعد کی کہانی بتائی گئی ہے اور ہر مذہبی شخص کو لگتا ہے کہ اس کے مذہب نے صحیح کہا ہے تو دیکھ لیجئے دنیا کتنے بڑے بھلاوے میں جی رہی ہے"۔
میرا خیال ہے کہ عرفان خان کے نزدیک جو بڑے بھلاوے ہیں  وہی تو انسانی فطرت کیلئے۔۔۔ دلی اطمینان حاصل کرنے کیلئے ضروری ہیں۔۔۔
اب مجھے اجازت دیں ،عرفان خان کے مزید خیالات جاننے کیلئے درج ذیل سائٹ پر جائیں ۔۔۔۔
http://www.bbc.com/hindi/entertainment-39771377
نوٹ : پوسٹ میں   کہی  گئی باتوں سے اتفاق /اختلاف  کرنا  آپ کا  حق  ہے 
{  رب  مہربان  رہے  }

ہا 

Tuesday, May 16, 2017

شناخت اور روایت

منجانب فکرستان
چیدہ چیدہ کی شیئرنگ
 غوروفکر کیلئے
عمران، خان کا لاحقہ لگا کر پشتون بننے کا ڈھونگ رچایا جا رہا ہے، پشتون شناخت کے لئے شجرہ نصب ہونا چاہئے (آصف علی زرداری)۔
٭ پیپلز پارٹی کے پروفیسر این ڈی خان بھی اپنی شناخت کو کافی اہمیت دیتے ہیں،معراج محمد خان کے بارے میں اُنکا کہنا ہے کہ وہ آفریدی پٹھان تھے اُن میں بھی پٹھان والی جرأت ،ایمانداری اور اسقامت تھی،" سچ تو یہ ہے کہ ایسی نسلیں اب پیدا نہیں ہونگی" ایک حد تک اپنے یوسف زئی  ہونے پر فخر بھی کرتا ہوں  ۔
٭٭ نہرو خاندان کے سربراہ جواہر لال نہرو سے ملنے فوري کو، کولکتہ جیل جانا پڑا جہاں وہ بند تھے، اِس ملاقات میں فوري نے جواہر لال کو شائستہ، اور پیارا شخص پایا، اس ملاقات کا تاثر کہ جب ملاقات کا وقت ختم ہوا اور جیل کا دروازہ بند کیا جانے لگا، تو فوري اپنے آنسو نہیں روک پائیں۔
مُلاقات کے اگلے ہی دن جواہر لال نے فوري کو ایک خط لکھا  "اب جب تم نہرو خاندان کا رکن بننے جا رہی ہو، تمہیں خاندان کے قائدے اور قانون بھی سیکھ لینے چاہئے."
"سب سے پہلی چیز جس پر تمہیں توجہ دینا چاہئے وہ یہ ہے کہ
 چاہے جتنا بڑا دکھ ہو، نہرو کبھی بھی کسی کے سامنے نہیں روتے"
-------------------------------------------
source of information
٭ مکمل تفصیل کیلئے دیکھیں   
 2017-04-30  Dunya nesw sunday magazin
٭٭ مکمل تفصیل کیلئے دیکھیں
http://www.bbc.com/hindi/india-39718594
اب مُجھے اجازت دیں / پڑھنے کا شُکریہ قُبول فرمائیں۔
نوٹ : پوسٹ میں   کہی  گئی باتوں سے اتفاق /اختلاف  کرنا  آپ کا  حق  ہے 
{  رب  سدا  ہی مہربان  رہے  }

Saturday, May 6, 2017

سُہاگ رات کی سوغات ۔۔۔

 منجانب فکرستان 
صرفغوروفکر کیلئے
ہائے۔اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا ۔۔۔۔
جہالت میں مبتلا ممالک کی سروے رپوٹ کے نتائج میں بھارت کو دُنیا کے اوّل درجہ کا جاہل ملک قرار دیا گیا، نتیجے کو قبول کرنے میں بوجہ حیرت تعمل محسوس ہورہا تھا کہ حکومتی سطح پر تسلسل کے ساتھ ایک کے بعد ایک جاہلانا اقدامات سامنے آتے چلے جا رہے ہیں ، حالیہ مثال وسطی ریاست مدھیا پردیش کے وزیر گوپال بھارگوو کی ہے، جنہوں نے ابتدائی طور پر تقریباً دس ہزار بلے بنوالئے ہیں جو تحفے کے طور پر نوبیاہتا دلہنوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔
وزیر موصوف نے گزشتہ ہفتے اجتماعی شادی کی ایک تقریب میں سات سو دلہنوں کو تحفے میں یہ بلے دیئے گئے ہیں جس پر لکھا ہے، شرابی شوہر کو سبق سکھانے کے لئے ہے۔۔
وزیر موصوف کا فرمانا ہے کہ دُلہنوں کو یہ بلے دینے کا یہ مقصد نہیں کہ میں انہیں تشدد کرنے پر اکسا رہا ہوں بلکہ اس کا مقصد خواتین پر ہونے والے تشدد کو روکنا ہے۔۔چونکہ بلے پہ لکھ دیا گیا ہے کہ شرابی شوہر کو سبق سکھانے کے لئے ہے۔۔
ہائے۔۔اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا ۔۔۔۔
 کیا شرابی شوہر بیوی سے چُپ چاپ مار کھاتا رہے گا یا، وہی بلا  چھین کر بیوی کا جوڑ جوڑ نہ ہلا دیگا ۔۔۔۔ ؟
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اب مُجھے اجازت دیں / پڑھنے کا شُکریہ قُبول فرمائیں۔
نوٹ : پوسٹ میں   کہی  گئی باتوں سے اتفاق /اختلاف  کرنا  آپ کا  حق  ہے 
{  رب  مہربان  رہے  }