منجانب فکرستان ٹیگز: کانگریس؛ عآپ
کیجری وال نے نہ صرف کانگریسی وزراء کو بدعنوان ٹھرایا، بلکہ لگے ہاتھوں اسی طرح کا الزام راہول گاندھی
پر بھی دھردیا ۔۔۔
کانگریس کے ساتھ اتنا سب کرنے کے باوجود کانگریس کیجری وال کو حمایت دینے پر مجبور ہے۔۔ اسی مجبوری
کو کیجری وال انجوائے کر رہے ہیں ۔۔۔
کانگریس "عآپ" کو حمایت دینے پر کیوں مجبور ہے؟؟؟ وہ اسلئیے کہ اگر کانگریس اپنی حمایت واپس لے لیتی
ہے،توایسی صورت میں جُگاڑو بی جے پی سے یہ خطرہ لاحق ہے کہ کہیں وہ حکومت نہ بنا بیٹھے اور اگر بیجے
پی حکومت نہیں بھی بناپاتی ہے تو بھی ایسی صورت میں دوبارہ الیکشن ہونگے جس کے صاف معنی اکثریت سے دوبارہ "عآپ" کی حکومت یقینی ہے۔۔۔اسی لیے تو کیجری وال بات بے بات کانگریس سے اکڑ کر کہتے ہیں اپنی حمایت واپس لے لو ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے ۔۔۔ہے نا سینے پر مونگ دلنے جیسی بات ۔۔۔۔
کانگریس کو یقین سا ہے کہ آنے والے الیکشن میں اُنکی دال نہیں گلے گی، تاہم اُنکی یہ خواہش اور کوشش ہے کہ: کسی طرح بھی ممکن ہو بی جے پی حکومت میں نہ آنے پائے۔۔ شاید اِسی سوچ کے پیشِ نظرکانگریس" ننّھے بالک" عآپ" کے لاڈ اُٹھانے پر خود کو مجبور پاتی ہے ۔۔
اب اپنے دوست کو اجازت دیں۔۔۔پڑھنے کا بُہت شُکریہ۔۔۔
نوٹ: درج بالا خیالات سے اختلاف/ اتفاق کرنا: ہر پڑھنے والے کا حق ہے
{ ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }