Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Friday, October 27, 2017

انسانی ضمیر کی حس، پسپا ہوتی جارہی ہے۔

منجانب فکرستان 
 غور طلب جملوں کی شیئرنگ
 انسانی ضمیر کی حس،بیچاری پسپا ہوتی جارہی ہے، نمودونمائش کی حس  فتح مند ہوتی جارہی ہے۔ 
سوئٹزرلینڈ کا سیاحتی پریمی جوڑا پریم نشانی تاج محل دیکھنے آیا ،ہندو انتہا پرستوں نے اتنا مارا کہ سر پھاڑ دیا،جبکہ دیکھنے  والے بجائے پریمی جوڑے کو بچاتے اُنکی  تصاویر لیتے رہے۔
 افسوسناک بات ہے کہ حالت بہت خراب ہے، ترقی دیکھنے کے لئے لوگ ممبئی نہ جائیں لاہور جاکر دیکھ لیں گورنر سندھ محمد زبیر
وزرا کی اتنی بڑی فوج ہے ایوان میں کوئی نہیں آتا،سینیٹ کے اجلاس میں وفاقی وزراء کی عدم حاضری پر برہم چیئرمین رضا ربانی

  Deutsche Well10/26/2017

جنگ 10/27/2017

جنگ 10/27/2017
نوٹ : پوسٹ میں کہی گئی  باتوں سے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے ۔
{  رب   مہربان  رہے  }

Thursday, October 26, 2017

آجکل قسمت کی دیوی" چین" پر بہت مہربان ہے ۔

منجانب فکرستان

غور طلب جملوں کیشیئرنگ
ایسا اسلام جو کہ معتدل ہے اور جس میں دنیا اور دیگر مذاہب کے لیے جگہ ہو۔ کوشاں ہیں شہزادہ محمد بن سلمان . 
 نئی سائنسی تحقیق کے مُطابق موت صرف جسمانی ہوتی ہے، شعور زندہ رہتا ،وہ سُن سکتا ہے، وہ چیزوں دیکھ سکتا ہے ، یہاں تک کہ اُسے چیزوں کے درمیان بھی محسوس کیا گیا ہے۔۔ 
 کیٹلین کولمین اپنی رہائی کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں وہ  مع حجاب مکمل اسلامی طرز لباس میں نظر آئیں۔۔ گویا، اتنے مانوس صیاد سے ہو گئے،اب رہائی ملے گی تو۔۔۔فکرستان۔
 یونانیوں کا عقیدہ تھا کہ قسمت کی دیوی مہربان  ہو تو مٹی پکڑو تو سونا ہوجائے۔۔
 چینی سائنسدان تجرباتی طور پر سمندری پانی سے کاشت  سے تقریباً 4.5 ٹن فی ہیکٹر پیداوار کی توقع کررہے تھے لیکن قسمت کی دیوی مہربان ہے، یہ پیداوار 9.5 ٹن فی ہیکٹر  حاصل ہوئی ۔۔

http://www.bbc.com/urdu/world-41745064
http://www.independent.co.uk/news/science/mind-works-after-death-consciousness-
sam-parnia-nyu-langone-a8007101.html
https://steemit.com/technology/@danish1980/china-invented-magic-rice
نوٹ : پوسٹ میں کہی گئی  باتوں سے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے ۔
{  رب   مہربان  رہے  }

Tuesday, October 24, 2017

سوشل میڈیا کی طاقت !!۔

منجانب فکرستان:غور طلب جملوں کیشیئرنگ
سماجی رابطوں خصوصاً ٹوئٹر کے بغیر وائٹ ہاوس تک نہیں پُہنچ سکتا تھا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ
سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور فیک پروپیگنڈا ایک بہت بڑا ہتھیار بن گیا ہے وزیرداخلہ احسن اقبال
۔حکومت جی ڈی پی کا 60 فیصد سے زیادہ قرضے نہیں  لے سکتی لیکن ہمارے قرضے 65 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔ڈاکٹرمرزا اختیار بیگ
پاکستان آج دنیا بھر میں ایک ابھرتی ہوئی معیشت اور سرمایہ کاری کے لیے پر کشش ملک قرار دیا جاہے ہے،وزیرداخلہ
 5٭۔پشاور حلقہ این اے 4 پی ٹی آئی کے ارباب عامر  جماعت اسلامی کے واصل فاروق سے بھی مقابلہ  کریں گے۔
نوٹ : پوسٹ میں کہی گئی  باتوں سے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے ۔
{  رب   مہربان  رہے  }

Wednesday, October 11, 2017

اب تو یہی معیار ہے، یہی چلن ہے ۔۔

منجانب فکرستان 
 غوروفکر کیلئے
گزُرے زمانوں میں دلیل کی نوعیت قائدے قانون کی پابند ہوتی تھی جس  بنا لوگ دلائل پر ایک دوسرے کو قائل کرلیتے تھے، تاہم مجودہ زمانے  میں یہ بات ناممکنات میں سے ہے، جسکے گواہ ہیں روزانہ کے ٹاک شو ۔
حال کی مثال یہ ہے کہ ایوانا ٹرمپ دلائل دے رہی ہیں کہ وہ ’خاتونِ اوّل‘ ہیں۔ممکن ہے آپکو ایوانا کے دلائل بے ڈھب لگیں جبکہ وہ امریکی ناول نگار بھی ہیں، ایسے میں یہ سوال بنتا ہے کہ امِت شاہ کے بیٹے حق میں بی جے پی کی جو دلائلی قوالی چل رہی ہے کیا اُس میں کوئی بات ڈھب والی ہے؟
مودہ دور کے دلائل کا یہی ڈھب ہے،یہی معیار ہے ،یہی چلن ہے، چاہے پاکستان ہو کہ بھارت یا کہ  ہو امریکا ۔۔۔۔۔
تفصیلات کیلئے دیکھیں بی بی سی ۔۔۔
http://www.bbc.com/urdu/world-41568569
http://www.bbc.com/urdu/regional-41553127
نوٹ : پوسٹ میں کہی گئی  باتوں سے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے ۔
{  رب  مہربان  رہے  }