ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے، خالِق کائنات، مالِک کائنات عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت، خالِق کائنات، مالِک کائنات آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں، عطائے خُدا وندی ہے غرض یہ کہ میرے وجود کا ذرہ ذرہ میرا نہیں ، عطائے خُداوندی ہے میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگار انِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ منجانب فکرستان : غوروفکر کے لئے اب جبکہ ہم کرائے کے مکان میں شفٹ ہوگئے، میں نے اماں جان کو لالٹین کی لو میں ناچتے بونے کی بابت بتانے میں کوئی دشواری پیش نہ آئی، ہم جس مکان میں شفت ہوئے تھے ،ہمارے بالکل سامنے اپوزٹ سائٹ میں لکڑی کا ٹال تھی اُسی میں مالک ٹال کا مکان بھی تھا،ماموں جان کی بھی لکڑی کی ٹال تھی یوں ماموں جان سے اچّھی دعا سلام ہوئی تو ماموجان نے ٹال کے مالک سرفراز خان سے کہا کہ میں موسٰے لائن میں رہتا ہوں میرے بہن اس مکان میں رہی گی ذرا خیال رکھنا ،سرفراز نے کہا سمجھ...