Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Friday, February 7, 2014

" ان دیکھی طاقت "

منجانب فکرستان 
عزیز دوستو! انسان کی شخصیت کا یہ کیسا عجیب پہلو ہے کہ:جس راستے پر نہ چلنے کی قسمیں کھاتا ہے، وعدے کرتا 
ہے،اپنے آپ سے سنجیدہ عہد کرتا ہے، لیکن پھر اُسی راستے پر چلنے پر اپنے آپ کومجبور پاتا ہے ۔۔
 وہ کونسی طاقت ہے جو اِرادوں کو شکست دے دیتی ہے؟ قسموں، وعدوں اور سنجیدگی سے کئے گئے عِہدوں کو بھی
 کسی خاطر میں نہیں لاتی۔۔۔
مجاز یا منٹو کو ڈاکٹروں نے وارننگ دے دی تھی کہ اب وہ اسٹیج آگئی ہے شراب نہ چھوڑی تو زندگی تمہیں چھوڑ
 دے گی۔۔ اسکے باوجود اُنہوں نے شراب نہ چھوڑی، یوں زندگی اُنہیں چھوڑ کر چلی گئی۔۔
اسی طرح بعض حضرات سگریٹ نہ پینے کی قسمیں ،وعدے اور عہد توڑ کر سگریٹ پینے لگتے ہیں۔۔آجکل تو سگریٹ کے پیکٹوں پر سگریٹ پینے کے نقصانات بھی لکھے ہوتے ہیں۔۔
یہ ساری باتیں اسلئیے یاد آرہی ہیں کہ ہمارے جاننے والوں میں ایک کے جوان بھائی کو ہیروئن پینے کی لت ایسی پڑگئی تھی کہ:  نہ پینے کی قسمیں ،وعدے اور علاج سب بیکار ثابت ہوئے ۔۔۔یہ عادت بالآخر جان لیکر ہی ٹلی۔۔۔۔۔۔خُدا مغفرت فرمائیں ۔۔آمین ۔
دوستو: اس زبردست پُر اسرار اَن دیکھی طاقت کے بارے میںذرا غور تو کریں ، جو انسانوں کو نہ چاہتے راستوں پر چلواتی ہے، یوں یہ طاقت انسانی عقل ،پکے ارادے سب کو دُھول چٹواتی ہے۔۔۔میرا ایسا خیال ہے کہ اس زبردست طاقت نے ہر انسان سے کبھی نہ کبھی اپنی طاقت کا لوہا ضرور منوایا ہے، چاہے وہ انسان عقلی طور پر کتناہی طاقتور کیوں نہ ہو۔۔۔
بلکہ بعض دوستوں کا تو یہاں  تک کہنا ہے کہ: یہ ان دیکھی طاقت روز ہمیں ہمارے ارادوں کے برعکس ہمیں چلا تی ہے !!!        
 اب اپنے دوست کو اجازت دیں ۔۔۔پڑھنے کا بُہت شُکریہ ۔۔۔
نوٹ: درج بالا خیالات سے اختلاف/ اتفاق کرنا: ہر پڑھنے والے کا حق ہے
  { ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }