منجانب فکرستان:دلائل؛اوسط عمر؛احساسات
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آج فادر ڈے ہے، اس سے بحث نہیں ہے کہ ڈے منانا چاہئیے یا کہ نہیں،اِس بارے میں نقطہ نظر رکھنے والوں کے پاس اپنے اپنے مگر طاقت ور دلائل موجود ہیں۔۔البتہ مجھے یہ کہنا ہے کہ اب دُنیا میں ہر جگہ انسانی اوسط عُمر بڑھ چُکی ہے ۔۔۔۔
جو لوگ گھر میں مدر ڈے یا فادر ڈے مناتے ہیں یا بیرونی مُلک مقیم کوئی بیٹا یا بیٹی مادر ڈے یا فادر ڈے پر کوئی تحفہ بھجیتے ہیں، اگر اُنکے دادا،دادی،نانا نانی زندہ ہیں تو میرے خیال میں مادر ڈے فادر ڈے کے ساتھ اُنہیں بھی یاد رکھا جائے تو یہ ایک اچّھا عمل ہوگا،اُنہیں بھی کوئی چُھوٹا مُوٹا تحفہ بھیج دینے سے ۔۔۔ یہ بوڑھے بُہت خوش ہونگے یقیناً اُنکے دلوں سے دُعائیں نکلیں گیں۔۔۔ممکن ہے کہ زیادہ گھرانوں میں ایسا ہی ہوتا ہو۔۔۔
اور جہاں ایسا نہیں ہوتا ہوگا وہاں یہ بوڑھے کُچھ احساسات میں مبتلا ہوجاتے ہونگے۔۔۔
نوٹ:: رائے سے اختلاف / اتفاق سب کا حق ہے۔۔ اب مجھے اجازت دیں ۔۔آپکا بُہت شُکریہ۔۔
{ ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }