منجانب فکرستان: جدید تحقیق :عقل:الکندی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سابقہ پوسٹ "دوسری غلطی" میں جس حیرت انگیز وِڈیو کا لِنک فراہم کیا تھا، اُسکی کی خبر آج دُنیا اخبار نے بھی شائع کی ہے۔۔۔
اب دوسری حیرت انگیز خبر کی طرف چلتے ہیں، کچھ بچّے ریاضی کے مضمون سے بھاگتے ہیں اور اِن بھاگنے والے بچوں میں، میں بھی شامل ہوں، لیکن جدید تحقیق کی روشنی میں حیرت انگیز اربی ڈوپسس نامی پودے ریاضی سے بالکل بھی نہیں بھاگتے ہیں، بلکہ دسویں جماعت کی ریاضی سے ذرا سا کم درجے کا حساب کتاب کرنے کی عقل رکھتے ہیں ۔۔۔پرندوں میں بھی ایسی عقل پائی جاتی ہے، مثلاً ہجرتی پرندے فاصلوں کی دُوری کے حساب سے اپنے جسم میں غذا کا ذخیرہ کرلیتے ہیں۔۔
عقل کے بارے میں میرے خیال میں الکندی بھی کچھ ایسے ہی خیالات کے حامل نظر آتے ہیں: دیکھئیے صفحہ نمبر 19 کتاب روح کیا ہے؟ ڈاکٹر وحید عشرت۔۔۔
عقل کے بارے میں میرے خیال میں الکندی بھی کچھ ایسے ہی خیالات کے حامل نظر آتے ہیں: دیکھئیے صفحہ نمبر 19 کتاب روح کیا ہے؟ ڈاکٹر وحید عشرت۔۔۔
" لِنک کلک پر "اربی ڈوپسس " کی مکمل خبر "
نوٹ:: رائے سے اختلاف / اتفاق کرنا ہر ایک کا حق ہے۔۔ اب مجھے اجازت دیں ۔۔آپکا بُہت شُکریہ۔۔
{ ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }