منجانب فکرستان: ایوانِ صدر٭ بھاری اکثریت٭ آئین وقانون
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آج کے اخبارات میں ایک ایسی خبر شائع ہوئی ہے ،جو ایسا سوچنے پر مجبور کررہی ہے کہ ہم تاریخ کے کس دور میں رہ رہے ہیں ؟؟؟۔
خبر کُچھ یوں ہے کہ ذرداری صاحب کے پیر صاحب نے کہا ہے کہ صدر صاحب سے میرا، 5 سالہ ٹھیکہ طے ہُوا تھا کہ اُنہیں 5 سال تک کوئی نہیں ہٹا سکے گا، اسی سبب کوششوں کے باوجود اُنکو ایوانِ صدر سے نکالنے میں کسی کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔۔
پیر صاحب کا کہنا ہے کہ صدر صاحب سے اُنہوں نے ہی کہا تھا کہ الیکشن سے قبل پہاڑوں سے دُورسمندر کے قریب جائیں، وہاں سیپی موتی ملیں گے،صدر صاحب نے میرے کہنے پر عمل کیا، جس کا نتیجہ سندھ میں پارٹی کو بھاری اکثریت ملی، اگر وہ میرے کہنے پر عمل نہ کرتے تو سندھ میں بھی پارٹی کی حکومت نہ بنتی ۔۔۔
پیر صاحب نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ صدر صاحب کو مزید 2 سال دِلانے کیلئے میں ایسی گوٹی فٹ کروں گا کہ آئین و قانون کے ماہرین اور سیاستدان سب۔۔۔ اپنی انگلیاں دانتوں تلے دے لیں گے ۔۔۔
رائے سے اختلاف/اتفاق سب کا حق ہے ۔۔اب مجھے اجازت دیں ۔۔آپکا بُہت شُکریہ۔۔
{ ہمیشہ پروردِگار کی مہربانیاں رہیں }