Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Friday, June 21, 2013

بُہت دُکھی ھونگے

 منجانب فکرستان: چیف جسٹس؛ جاگیرداروں؛ خوش ہونا؛ پتلی گردن
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
عمران خان کے بارے میں میڈیا نے حلف برداری تقریر کے حوالے سے عوام میں ایسا تاثر پھیلایا تھا کہ عمران خان دھاندلی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر ناقابلِ تردید ثبوت فراہم کریں گے اور بجٹ کو آڑے ہاتھوں لیکر اِسکے پُرزے اُڑائیں گے، مگر یہ تو وہی بات ہوگئی۔۔
"تھی خبر گرم کہ غالب کے اُڑیں گے پُرزے، دیکھنے ہم بھی گئے تھے پر تماشا نہ ہُوا"۔۔۔
شاید یہ اسمبلی سیٹ کا دیومالائی اثر تھا کہ عمران کی تقریر ایسی تھی کہ روایتی سیاست دان خوش ہوگئے کہ عمران اسمبلی میں آتے ہی ہماری بُولی بولنے لگ گئے ہیں!! ورنہ بجٹ ٹیکس کے حوالے سے تمام ماہرینِ معاشیات نے بجٹ کو غیر عوامی کہا یہ کتنا غیر عوامی تھا اِسکا اندازہ چیف جسٹس کے ریمارکس اور ازخود نوٹس فیصلے سے بھی بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔۔۔
 بجٹ میں جاگیرداروں اور بڑی مچھلیوں کو چھوڑ دیا گیا اور بیچارے پتلی گردن تنخواہ دار طبقے کی گردن کو اور دبایا گیا ہے۔۔۔
 حکومت کو چاہئیے کہ عوام کو قربانی کا درس دینے کے بجائے صِدق دل سے جاگیرداروں اور بڑی مچھلیوں کو ٹیکس نیٹ میں لائے جسکا شکوہ ہیلری کلنٹن،اور سابقہ وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ بھی کرچُکے ہیں۔۔۔
بجٹ کی نا انصافیوں پر عمران خان کی خاموشی کیا فرینڈلی اپوزیشن کی ابتدا ہے ؟؟ اگر ایسا ہے تو وہ لوگ جو عمران سے بُہت امید لگائے بیٹھے ہیں۔۔۔
"بہت دُکھی ہونگے"
نوٹ:: رائے سے اختلاف /  اتفاق  کرنا ہر ایک  کا حق ہے۔۔ اب مجھے اجازت دیں ۔۔آپکا بُہت شُکریہ۔۔
{ ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }