Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Saturday, June 22, 2013

خاموشی سے ڈائری لکھنا ہے

منجانب فکرستان: غلط اقدامات :تشہیر: انکشاف:اندازہ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پوسٹ "بُہت دُکھی ہونگے" میں عمران خان کی تقریر کے حوالے سے اپنے جن محسوسات کا ذکر کیا تھا کچھ ایسے ہی  محسوسات کا ذکر دُنیا کے کالم نگار جناب  خورشید ندیم اور جنگ کے جناب رؤف طاہر نے بھی آج اپنے کالموں میں کیا ہے۔۔۔
پیپلز پارٹی نے آئندہ چار سال تک  کیلئے ن لیگ کے غلط اقدامات پر احتجاج کے بجائے خاموشی سے اِن اقدامات کی ڈائری لکھنا ہے تاکہ  ن لیگ کی طرح پانچویں سال اِن غلط اقدامات کو عوام کے سامنے لاکر  اِنکی خوب تشہیر کرسکیں۔ اور اقتدار میں آنے کا راستہ بناسکیں۔۔۔
اصل اپوزیشن کا کردار عمران خان کو  ہی ادا کرنا ہوگا۔۔۔
عوام کو سادگی اپنانے اور ملک کی خاطر کڑوی گولی نگلنے کا مشورہ دینے والوں کے بارے میں ایاز امیر نے اپنے کالم میں انکشاف کیا ہے کہ پارلیمنٹ کے 33 وزراء کے کمروں میں دو دو ٹن کے نئے ائیر کنڈیشن اور نئے LCD ٹی وی لگائے گئے ہیں۔۔۔اسی سے حکومت کی سمت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔۔۔

اگر پڑھنا چاہئیں تو  کالم نگاروں کے لنک حاضر ہیں۔

نوٹ:: رائے سے اختلاف /  اتفاق  کرنا ہر ایک  کا حق ہے۔۔ اب مجھے اجازت دیں ۔۔آپکا بُہت شُکریہ۔۔
ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }