منجانب فکرستان: بجٹ٭ اشک شوئی ٭ سو دُرے٭ کردار ٭ احسن طریقے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کہتے ہیں کہ "پوت کے پیر پالنے میں ہی نظر آجاتے ہیں"۔۔ ن لیگ نے بھی تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا اور اس تبدیلی کو اپنے پہلے بجٹ میں ہی کر دِکھا دیا ۔۔۔
ہمیشہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی اشک شوئی کا کُچھ نہ کُچھ بندوبست کیا جاتا تھا ،لیکن تبدیلی کے نعرے کے تحت اِس بجٹ میں غالباً پہلی بار ایسی تبدیلی آئی ہے کہ تنخواہیں نہیں بڑھیں، البتہ مرے پہ سو دُرے کے مترادف جنرل سیل ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے، جس سے مہنگائی میں یقینی اضافہ ہوگا اسطرح یہ بجٹایک جانب ایک بُہت بڑی تعداد کو خطِ غربت سے نیچے دھکیلنے میں بہترین کردار ادا کرے گا تو دوسری جانب غریب کو مزید غریب بنانے کا کردار بھی احسن طریقے سے نبھائے گا۔۔۔

رائے سے اختلاف/اتفاق سب کا حق ہے ۔۔اب مجھے اجازت دیں ۔۔آپکا بُہت شُکریہ۔۔
{ ہمیشہ پروردِگار کی مہربانیاں رہیں }