منجانب فکرستان
حالات سے باخبر رہنے کیلئے خبروں کی چلتی پٹیاں دیکھتا ہوں، ورنہ تو ایک عرصہ دراز بیت گیا : کسی قسم کا کوئی ٹی وی پروگرام نہیں دیکھا۔۔کل بھی چینل بدل شغل میں مصروف تھا کہ" کون بنے گا کروڑ پتی پر رُک گیا" یا
یوں کہیں کہ حصّہ لینے والی نوجوان لڑکی کے بھولپن نے مجھے چینل تبدیل کرنے سے روک دیا، پروگرام دیکھا،
مادی خوشی، روحانی خوشی کو دیکھا !!۔۔
میں نے دیکھا کم عُمر (نو جوان) بھولی بھالی لڑکی 25 لاکھ کا چیک جیت جاتی ہے، جس سے لڑکی کے چہرے پر خوشی کی جھلک نظر آتی ہے ۔۔پیسہ یعنی مادی خوشی کی جھلک ۔۔۔ لیکن دل ہی دل میں وہ روحانی خوشی حاصل کرنے کیلئے۔۔۔ منصوبہ بندی بھی کر رہی تھی ۔۔ بالآخر اُس نے امیتابھ بچن سے کہا سر میں آپ کے ساتھ رقص کرنا چاہتی ہوں، امیتابھ بچن نہ صرف قد میں بڑے ہیں، بلکہ اخلاقی قدر میں بھی بُلند ہیں، اُنہوں نے لڑکی کی پیش کش کو قبول کیا ،۔۔۔ امیتابھ کے ساتھ رقص، لڑکی کے انگ انگ سے خوشی پھوٹ رہی تھی، رقص کرتے میں یہ دمک قابلِ دید تھی، بہت معصوم بُہت روحانی تھی ۔۔۔یہ ویسی ہی روحانی تھی، جیسے کسی کیوٹ بچّے کو دیکھ کر انسان کے اندر جاگتی ہے جو دوسرے لمحے بچّے کو بھینچ لیتی ہے ۔۔۔ اِس روحانی خوشی کا مذہبی روحانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔۔۔۔
ممکن ہے کہ: قارئین دوستوں میں سے کسی دوست نے ہفتہ کے دن دُنیا چینل پر وہ شو اور اُس نوجوان لڑکی کا امیتابھ کے ساتھ کیا گیا مختصر مگر خوبصورت رقص دیکھا ہو۔۔۔۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ میں جو محسوس کرتا ہوں، وہ لکھ دیتا ہوں۔۔ اِس شو میں بھی لڑکی کے تاثرات و احساسات کو جیسا میں نے محسوس کیا ویسا لکھ دیا ۔اب اجازت دیں ۔۔پڑھنے کا بُہت شُکریہ ۔۔۔
بلاگ: ذاتی دلچسپیوں، خیالات اور احساسات کے اظہار کا زریعہ ہے اِن سے اختلاف/ اتفاق کرنا: ہر پڑھنے والے کا حق ہے
{ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }