منجاب فِکرستان : 8مارچ خواتین کا عالمی دن
خالق نے مرد کو جسمانی طاقت زیادہ دی ہے جبکہ ہمت کی طاقت عورت کو زیادہ دی ہے،ظلم سہنے کی ہمت کا
روپ عافیہ صدیقی ،شجاعتی ہمت کا روپ چاند بی بی، جھانسی کی رانی، ڈاکو پن میں ہمت کا روپ پھولن دیوی: (ایک
دیہاتن نے حکومت کو ناک چنے چبوادِیئے)۔ ہمت کی ایک اور مثال :اگر عورت بیمار ہوکر پڑ جائے تو اُس کے
کان کے قریب جاکر کہیں بیگم شاپنگ کیلئے جانا ہے۔ وہ اُٹھ کر پرس اور میک اپ کا سامان ڈھونڈنے لگے گی ۔
آزمودہ نسخہ ہے جب چاہیں آزمالیں ۔۔۔
"ا حتجاج کا میدان ہو یا کھیل کا، یا ہو کوئی شاپنگ سینٹر خواتین ہر جگہ اکٹیو ملیں گی"
اب ہم عورت کے اُس عظیم ترین روپ کا ذکر اِس وڈیو میں کریں گے ۔۔۔اِس روپ کو دیکھنے کیلئے آپکو صرف یہ کرنا ہے کہ آنکھیں بند کر کے لیٹ جائیں اور اپنی ماں کو تصور مین لائیں ،سب کچھ بھول جائیں وڈیو کے بولوں میں کھو جائیں ۔۔۔مجھے اجازت دیں۔۔ پڑھنے کا بُہت شُکریہ ۔۔۔
نوٹ: بلاگ ذاتی،خیالات و احساسات کا اظہار ہے، اِن سے اختلاف/ اتفاق کرنا ہر پڑھنے والے کا حق ہے
{ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }