Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Tuesday, August 12, 2014

" مُردہ جمہوریت"

منجانب فکرستان 
آزادی مارچ،انقلاب مارچ کے حوالے سے فکرستان ایسا سمجھتا ہےکہ طاہرالقادری کے پاس ماڈل ٹاؤن واقعہ 
کے حوالے سے رائج نظام  کے خلاف آواز اُٹھانے کا ایک جواز  بنتا ہے،لیکن عمران خان  کے  پاس ایسا
 کوئی جواز نہیں ہے کہ حکومت کو گرانے کی کوشش کریںالیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے،احتجاج کرنا 
تھا تو وہ وقت الیکشن کے فوراً  بعد کا تھا۔۔ اسمبلیوں میں نہ جاکر احتجاج  کرسکتے  تھے ،اسمبلیوں میں چلے
 جانے کے بعد احتجاج۔۔سانپ نکل جانے کے بعد لکیر پیٹنے جیسا ہے ۔۔
جمہوریت کی دعوے دار  پارٹیوں نے جمہوریت میں سے جمہوریت کی روح ( بلدیاتی انتخابات )  کو نکال 
دیا ہے،سابقہ پانچ سالہ دور کو جمہوری دورکہہ کرجشن منانےوالی دونوں بڑی پارٹیوں نے بلدیاتی انتخابات 
نہیں کرائے اور نہ ہی موجودہ سیٹ اپ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا  ذکر ملتا ہے ، بلدیاتی انتخابات کے
 بغیر عوام کے سامنے جمہوریت کا راگ الاپنا عوام کو بے وقوف بنانا ہے، عمران خان صاحب نے بھی 90
دنوں میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے دعوے کئے تھے،اور ساتھ میں یہ بھی کہا تھا کہ میں قوم سے کوئی
ایسا وعدہ نہیں کرونگا جو پورا نہ کرسکوں،لیکن خان صاحب نے بھی وہی مُردہ جمہوریت کی روش اپنائی ہوئی
 ہے۔۔۔
حکومت نے اِن مارچوں سےنمٹنے کا جو طریقہ اپنایا ہُوا ہے،اسے بھی جمہوری طریقہ نہیں کہہ سکتے ہیں، 
 یہ طریقہ بھی مُردہ جمہوریت کی گؤاہی دے رہا  ہے۔۔۔  

  ٭۔۔۔٭۔۔۔٭
پوسٹ میں کہی گئی باتوں سےاختلاف/اتفاق کرناآپکا حق ہے،اب مجھےاجازت دیں،پڑھنے کا بُہت شُکریہ۔ 
  {ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }