Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Saturday, August 2, 2014

" بنا ثبوت کے "

 منجانب فکرستان
فکرستان نےتین دِنوں کیلئے غزہ میں انسانی ہلاکتیں رُکنے کےعمل کوایک اچّھی خبر کےطور پراپنے قارئین 
 سے شئیرنگ کی تھی۔۔۔ اور یہ امید بھی لگائی تھی کہ اِن تین دنوں میں یہ مسئلہ بات چیت کے زریعے 
کسی حل پر پہنچ جائے گا۔مگر صد افسوس کہ غزہ  میں انسانی ہلاکتیں تین گھنٹے کیلئے بھی نہ رُک سکیں بلکہ 
مزید تیزی آگئی،رپورٹ کےمطابق نئے اسرائیلی حملوں میں100بے گُناہ صرف اِس جُرم میں مارے گئے 
کہ فلسطینی کہلاتے ہیں، بےگُناہ لیکن فلسطینی کہلانے کے جرم میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد1600اور
 زخمیوں کی تعداد 8400 تک پہنچ گئی ہے۔۔ 
نئے اسرائیلی حملوں کا جواز بھی وہی پرانی بات کہ ہمارا ایک فوجی لاپتہ ہے جسے حماس نے اغوا کیا ہے۔۔ 
جبکہ حماس کا کہنا ہےکہ فوجی ہمارے پاس نہیں ہے، یہ مسئلہ بات  چیت کے  زریعےبھی  حل کیا  جاسکتا 
تھا،،لیکن اسرائیل نے طاقت کا مظاہرہ کرکے فلسطینی ہونے کے جُرم میں100انسانوں کو ماردیا،اسی طرح 
پہلےتین اسرائیلی لڑکوں کی ہلاکت کے بدلے میں بنا ثبوت کے  1500بےگُناہ اِس جُرم میں ماردئیے گئے 
کہ فلسطینی ہیں،کیا اِن 1500 فلسطینیوں نے،اسرائیلی لڑکوں کو ماراتھا ؟؟
 اِسرائیل کے اِس وحشیانہ طرزِ انصاف پردُنیا بھر کے انسانوں کو اسرائیل  کے خلاف بھر پور آواز اُٹھانے 
کی ضرورت ہے اوآئی سی اوراقوام متحدہ  کو مصلحتوں سے ہٹ کرانسانی جانوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے 
اپنا ایسا کردار ادا کرنا چاہئیے کہ لوگوں کو انصاف پر مبنی نظر آئے۔۔ 
٭۔۔۔٭۔۔۔٭    
پوسٹ میں کہی گئی باتوں سےاختلاف/اتفاق کرناآپکا حق ہے۔اب مجھےاجازت دیں،پڑھنے کا بُہت شُکریہ ۔ 
  {ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }