منجانب فکرستان ٹیگز: تعلیم یافتہ: جاہل: دلائل
محترم رضاعلی عابدی نے 15 اگست کو"امرناتھ یاترا" پر ایک کالم لکھا تھا،اُسی کو مدِ نظر رکھ کر یہ پوسٹ
لکھی جارہی ہے، ہندوؤں کے عقیدے کے مطابق یہ دُنیا کا مقدس مقام اسلئیے ہے کہ یہاں پر دیوتا شیوا
نے تپّسیا کی تھی،اور سب سے زیادہ مقدس ترین تو وہ جگہ ہے،جہاں پر شیوا کا لنگم ایستادہ ہے،عقیدہ ہے
کہدُنیا کی ہر چیز کی ولادت اسی سے ہوئی ہے،اس مقدس لنگم کی زیارت کیلئے ہر سال دُنیا بھر سے تقریباً
70لاکھ (مرد و خواتین) ہندو یاتری امر ناتھ آتے ہیں۔۔
شاید بے عقیدہ لوگ اِس بات پر ہنسیں، حیرت کریں یا جہالت ٹھرائیں، اوپر دی گئی تصاویر پر ایک نظر
ڈالیں،لوگوں کے چہرے اور لباس کی تراش خراش گواہی ہے کہ یہ لوگ جاہل نہیں اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ
ڈالیں،لوگوں کے چہرے اور لباس کی تراش خراش گواہی ہے کہ یہ لوگ جاہل نہیں اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ
ہیں تاہم ایسا سمجھنے والوں سے غلطی یہ ہورہی ہے کہ عقیدے میں عقل کو داخل کر رہے ہیں! اگر آپ
یاترا پر آنے والے اِن تعلیم یافتہ لوگوں سے انکے عقیدے پر یقین کے بارے میں پوچھیں گے تو وہ آپکو
عقلی دلائل ہی سے اور دیگر مذاہب سے حوالے دے دے کر اسطرح سمجھائیں گے کہ ممکن ہے کہ آپ
بھی یقین کرنے لگ جائیں ۔۔۔اسلئیے کہ بےعقلی عقیدے بھی عقل کے زریعے ہی ثابت کئے جاتے ہیں،
مثلاً(عیسایوں کا یہ بےعقلی خُدا کامثلثی عقیدہ کہ ایک میں تین یا تین میں ایک۔۔کسی غیر عیسائی شخص کی
عقل میں جگہ نہیں بنا پاتا ہے۔۔لیکن دُنیا کے سب سے زیادہ تعلیم یافتہ لوگ، اور دُنیا میں سب سے زیادہ
اس بے عقلی عقید ے پر یقین رکھنے والے لوگ دُنیا میں موجود ہیں، اور اِس بے عقلی عقیدے کو
عیسائی دانشور عقلی دلیل سے ہی ثابت کیا کرتے ہیں)۔۔

یہ عقیدت و یقین کا کرشمہ ہی ہے کہ یہاں آنے والے 70 لاکھ عقیدت مندوں میں سے ہر سال اندازاً
100کےقریب یاتری دشوارگُزار راستوں کی صعبتیں برداشت نہیں کر پاتے ہیں اوراپنی جانوں سے جاتے
ہیں،۔۔تاہم مقدس لنگم کی زیارت کی راہ میں مرنا بھی مقدس ٹہرتا ہے، کئی عقیدت مند صرف اسی لیے
ہر سال آتے ہیں کہ ممکن ہے کسی دن دُنیا کی اِس مقدس سر زمین پر موت آجائے تو مکتی ہو جائے۔۔
٭۔۔۔٭۔۔۔٭
پوسٹ میں کہی گئی باتوں سےاختلاف/اتفاق کرناآپکا حق ہے،اب مجھےاجازت دیں،پڑھنے کا بُہت شُکریہ۔
{ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }