Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Monday, July 7, 2014

"گنگا بیچاری "

 منجانب فکرستان 

مونسون کی بارش کی امید
بارش کیلئے بادلوں کو بُلانے کی پوجا ہورہی ہے۔۔ عقیدے میں عقل کا کیا دخل
عقیدے میں عقل کے داخلے سے،فرقے پیدا ہوجا تے ہیں، یعنیجھگڑے پیدا ہوجاتے ہیں 
 یہعقلی استدلال ہی تو کہتا ہے: ہمارا فرقہ سچّا، ہم جنتّی: باقی سب جہنمی
"پیش گوئیاں"   

مصری سائنٹسٹ آسٹرونومی محترمہ Joy Ayad نے مصر میں برف باری کی پیش گوئی کی تو۔۔کسی کو بھی یقین
  نہ آیا۔۔مصری شہریوں نے کہا کہ ہم نے مصر میں برف باری کبھی نہیں دیکھی۔۔لیکن پھرسب نے دیکھا کہ
 مصر  میں شدید قسم کی برف باری شروع ہوگئی،  اِس برف باری  نے  Joy Ayad   کی شہرت کو عروج  بخشا 
۔۔۔۔محترمہ نے جاری ورلڈ کپ فٹبال میں جرمنی کو فاتح قرار دے رہیں ہیں، جبکہ فکرستان کا  خیال ہے کہ 
ارجنٹائن بازی مار لے گا  
٭ََ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 گنگا بیچاری: پاپ دھوتے دھوتے خود کینسر میں مبتلا ہوگئی  
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 
٭٭٭٭
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں جرائم کا ریکارڈ رکھنے والے قومی ادرے کا کہنا ہے کہ ملک میں روزانہ اوسطاً جنسی زیادتی کے 92 مقدمے درج ہوتے ہیں جبکہ دہلی میں جنسی زیادتی کے معاملات کی شرح ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار کے حساب سے 2013ءمیں دہلی میں ریپ کے 1636 مقدمات درج ہوئے جو ملک میں درج ہونے والے مقدمات کا 4.85فیصدتھے ۔
دہلی میں خواتین کی کل تعداد 87 لاکھ 80 ہزار ہے اور اس حساب سے 2013ءمیں یہاں ریپ کے مقدمات کی شرح 18.63 فیصد رہی۔نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق ریپ کے واقعات میں دہلی کے بعد دوسرے نمبر پر میزورام رہا جہاں ایسے معاملات کی شرح 17.8 فیصد رہی جو کہ گذشتہ برس کے مقابلے میں تین فیصد کم ہے۔
جنسی زیادتی کے معاملات میں کئی سال سے خبروں میں رہنے والی ریاست مدھیہ پردیش میں اس سال بھی سب سے زیادہ 4335 کیس درج ہوئے مگر یہاں ایک لاکھ خواتین کے حساب سے ان کی شرح بارہ فیصد رہی۔
پوسٹ میں کہی گئی باتوں سےاختلاف/اتفاق کرناآپکا حق ہے۔اب مجھےاجازت دیں،پڑھنے کا بُہت شُکریہ ۔ 
  {ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }