منجانب فکرستان
٭۔۔۔٭۔۔۔٭
کنگنا: نئی فلم دیکھ کر کوئی مجھ شادی نہیں کرے گا! (یہ دُھوکا دینا نہیں، اداکاری ہے) لیکن اشتہار میں
لوگوں کو یہ باور کرانا کہ یہ چیز میرے استعمال میں ہے، جبکہ ایسا نہیں ہے، تو یہ سب جھوٹ ہے
اور میں جھوٹ بول کر لوگوں کو دھوکہ نہیں دے سکتی۔۔۔
کنگنا کاضمیر پیسوں کیلئے جھوٹ بولنے پرآمادہ نہیں،اُسکا کہنا ہے میرےاِس فیصلے سے دُنیا تبدیل نہیں
ہو گی،لیکن کم از کم میرے دل کو اطمینان ہے کہ: میں اِس قسم کے جھوٹ کا حصّہ نہیں بنی۔۔
ایسے میں وہ مذہبی پروگرام اینکرز یا ایسی شخصیات یاد آجاتی ہیں کہ جنہوں نے اپنے آپ پر ایک مذہبی
شخصیت ہونے کی چھاپ لگائی ہوئی ہےلیکن پیسوں کی خاطردھڑلے سےاشتہاری جھوٹ بولتے ہیں۔۔
جھوٹ جوکہ مذہبی لحاظ سے بُرائی کی جڑ ہے،ایسے میں پیسوں کی خاطر اشتہاری جھوٹ بولنا اُنکا ضمیر کیسے
گوارہ کرلیتا ہے،جبکہ ایکاداکارہ کا ضمیر پیسوں کی خاطر اشتہاری جھوٹ بولنے پر آمادہ نظر نہیں آتا ۔۔
ہے نا غور طلب بات!!
٭۔۔۔٭۔۔۔٭
پڑھنے کا شُکریہ
پوسٹ میں کہی گئی باتوں سے اختلاف/اتفاق کرنا آپکا حق ہے۔
{ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں } پوسٹ میں کہی گئی باتوں سے اختلاف/اتفاق کرنا آپکا حق ہے۔