منجانب فکرستان: ساتھی ؛ دشمن؛ مذہبی جہات
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کُچھ لوگوں کا انداز فکر سائنسی کٹر پن کا حامل ہے، تو کُچھ لوگ مذہبی کٹر پن میں مبتلا ہیں، دونوں ایک دوسرے کے اندازِِ فکر کو باطل قرار دیتے ہیں، جبکہ انسانوں کا تیسرا گروہ کہتا ہے بھائیو: بحث کیوں کر رہے ہو ؟ تم دونوں ایک ہی بات کہہ رہے ہو، فرق صرف کہنے کے اندازکا ہے۔۔۔
The da vinci codeاور Inferno بیسٹ سیلر کتابوں کے مصنف "ڈین براؤن" کا تعلق اِسی تیسرے گروہ سے ہے اُن کے خیالات کُچھ اسطرح کے ہیں۔۔۔۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اپنی کتابوں میں ڈین براؤن نے جس (نئے) انداز سے مسیحیت کو پیش کیا ہے۔۔۔ اُس پر ویٹی کن کے نمائندے اُن سے کافی ناراض ہیں۔ خود براؤن ہرگز نہیں سمجھتے کہ مذہب اور سائنس کے درمیان کوئی تضاد پایا جاتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جتنا زیادہ اُنھوں نے الجبرا یا طبیعیات پر غور کیا ہے، اتنا زیادہ اُن پر مذہبی جہات کے دَر وَا ہوتے چلے گئے ہیں۔۔
وہ کہتے ہیں ’’ آج کل اُنھیں اس بات کا یقین ہے کہ سائنس اور مذہب در حقیقت دو مختلف زبانیں ہیں، جو ایک ہی کہانی بیان کرتی ہیں، یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھی ہیں، دشمن نہیں‘‘۔
ڈین براؤن 1964ء میں امریکی ریاست نیو ہیمپشائر میں پیدا ہوئے۔ اُن کے والد الجبرا کے پروفیسر تھے جب کہ والدہ موسیقار تھیں۔ ہنگامہ خیز ناولوں سے شہرت پانے سے پہلے اُنھوں نے انگریزی زبان کے اُستاد کے طور پر کام کیا۔ اپنے سنسنی خیزی، سائنسی اور تاریخی موضوعات اور سازشی نظریات سے عبارت ناولوں کی وجہ سے وہ پوری دنیا میں گزشتہ چند عشروں کے کامیاب ترین ادیبوں میں شمار ہوتے ہیں۔۔۔
ڈین براؤن کے بارے میں درج بالا حقائق ذیل لنک سے حاصل کئے ہیں مزیدتفصیل کیلئے لنک پر جائیں ۔۔۔
http://www.dunya.com.pk/index.php/special-feature/2013-07-17/4943#.UeYbY9Jge5w
نوٹ:: رائے سے اختلاف / اتفاق کرنا ہر ایک کا حق ہے۔۔ اب مجھے اجازت دیں ۔۔آپکا بُہت شُکریہ۔۔
نوٹ:: رائے سے اختلاف / اتفاق کرنا ہر ایک کا حق ہے۔۔ اب مجھے اجازت دیں ۔۔آپکا بُہت شُکریہ۔۔
{ ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }