منجانب فکرستان: خواص؛ قُرآن و سُنت
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سابقہ پوسٹ "کیا یہ شرم کی بات نہیں ہے؟؟؟" میں لکھا تھا کہ خواص کی اسمبلیاں ہیں خواص مفاد قانون سازی کرتی ہیں۔۔ جیسے آجکل یوسف رضا گیلانی خواص کیلئے بنے قانون کا حوالہ دیکر کہہ رہے ہیں، مجھے کوئی گرفتار نہیں کر سکتا ہے؟؟مجھے پارلیمنٹ سے استثنیٰ حاصل ہے۔۔ مزید کہہ رہے ہیں کہ: مجھے گرفتار کرنا آئین اور پارلیمنٹ کی تذلیل کرنے کے مترادف ہے۔۔۔
آئین کے بارے میں میری معلومات اخبارات میں پڑھی باتوں تک محدود ہے ۔۔۔کہا جاتا ہے کہ آئین میں کوئی بات ایسی نہیں ہوسکتی ہے، جو قُرآن اور سُنت سے متصادم ہو پھر یہ استثنیٰ کا قانون کیا قُرآن و سُنت کے مُطابق ہے یا متصادم ہے ؟؟؟
نوٹ: رائے سے اختلاف / اتفاق کرنا ہر ایک کا حق ہے۔۔ اب مجھے اجازت دیں ۔۔آپکا بُہت شُکریہ۔۔
{ ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }