منجانب فکرستان:: خودکشی : قومی : مذہبی : اضطراب
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
افغانستان میں 2012 کے دوران خودکشی کرنے والے برطانوی فوجیوں کی تعداد طالبان سے لڑائی میں مرنے والے فوجیوں سے زیادہ ہے (بی بی سی)۔۔۔
جبکہ اِسی جنگ کے دوسرے فریق طالبان میں خود کشی کا ایسا رحجان نہیں پایا جا تا ہے۔۔ ممکن ہے میری طرح آپکے ذہن میں بھی یہ سوال پیدا ہُوا ہو کہ ایسا کیوں ہے؟۔۔
جس طرح رب نے آنکھ کو دیکھنے کی، کان کو سُنے کی،زبان کو ذائقہ محسوس کرنے کی فطرت عطا کی ہے اِسی طرح انسانی عقل کو یہ فطرت عطا کی ہے کہ وہ عقل سے دلیل مانگتی رہتی ہے اور پوچھتی رہتی ہے۔۔ایسا کیوں ہے ؟؟ عقلی فطرت کے اسی سوال ایسا کیوں ہے ؟ انسان کی ساری ترقی ایساکیوں ہے؟؟ کے سوال پر مشتمل ہے۔۔
اِس تمہید کی روشنی میں میری رائے یہ ہے کہ دلیل کی طالب عقل کو طالبان نے مذہبی اور غاصبانہ جارحیت کی دلیل فراہم کی ہوئی ہے ۔۔ اُنہوں نے عقل کو بتا دیا ہے کہ وہ نان مسلم سے آزادی کیلئے جہاد کر رہے ہیں، گویا قومی اور مذہبی جواز۔۔ یہ دونوں جواز انسانی عقل کیلئے نہایت طاقتور دلائل ہیں۔۔۔
یوں طالبان کیلئے یہ جنگ بِلا وجہ کی جنگ نہیں کہلاتی ہے، دلیل پر مبنی جنگ کی وجہ سے طالبان کو عقلی، اخلاقی اور جذباتی سپورٹ حاصل ہے، یوں اِنکی عقل اضطراب میں مبتلا نہیں ہوتی ہے۔۔ اسلئیے خودکشی کا رحجان بھی اِن میں نہیں پایا جاتا ہے ۔۔
جبکہ برطانوی فوج کیلئے یہ جنگ بِلا وجہ کی جنگ ہے۔۔یوں برطانوی فوج کو اِس جنگ میں عقلی، اخلاقی اور جذباتی سپورٹ حاصل نہیں ہے ۔۔اِن فوجیوں کو جنگ میں جھونکنے والوں نے جو خودساختہ جواز تراشے ہیں وہ اتنے کمزور ہیں کہ عقل کو مطمئین نہیں کرتے ہیں یوں اِن فوجیوں کی عقل اضطراب میں مبتلا ہوکر ڈس آرڈر والی سطح پر آجاتی ہے۔۔ جو بالآخر خودکشی کا باعث بنتی ہے۔۔
مزید یہ کہ جن ملکوں میں مذہب کی گرفت مظبوط ہے وہاں معاشی بدحالی کے باوجود خودکشیوں کی تعداد کم ہے۔۔ اور جن ملکوں میں مذہب کی گرفت ڈھیلی پر گئی ہے، وہاں معاشی بدحالی نہ ہونے کے باوجود خودکشیوں کی تعداد زیادہ ہے ۔۔ایسا کیوں ہے ؟؟؟۔۔
ایسا اِسلئیے ہے کہ مذاہب زندگی کو معنی دیتے ہیں یعنی زندگی کو عقلی جواز فراہم کرتے ہیں، مذاہب کے پیروکار مذہب کے فراہم کردہ دلائل کو قبول کرتے ہیں جس سے اُنکی زندگی کو مقصد مل جاتا ہے ۔۔جبکہ لامذہب کو زندگی بے مقصد لگتی ہے، اُسکو زندگی میں معنی نہیں ملتے ہیں( جسطرح برطانوی فوجیوں کو افغان جنگ کے معنی نہیں ملتے ہیں) یوں اُسکی عقل اضطراب میں مبتلا رہتی ہے، بعض کو یہ اضطراب خودکشی کی جانب راغب کرتا ہے ۔۔یہی وجہ ہے کہ لا مذہب لوگ زیادہ خودکشیاں کرتے ہیں ۔۔۔
نوٹ:: رائے سے اختلاف / اتفاق کرنا ہر ایک کا حق ہے۔۔ اب مجھے اجازت دیں ۔۔آپکا بُہت شُکریہ۔۔
{ ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }