Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Friday, July 19, 2013

یہ شرم کی بات نہیں ہے ؟؟؟

 منجانب فکرستان:: خود ساختہ: بالآخر: عمران خان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جمہوریت جمہوریت الاپنے والے جمہوریت کی روح  بلدیاتی انتخابات کا سالوں سے  گلا دبائے بیٹھے ہیں کہ:ہمارے اختیارات میں کمی ہوجائیگی، خدشہ یہ بھی ہے کہ: مبادا جمہوریت کی اِس نرسری سے اپنی  کارکردگی کی بنیاد پر کچھ نئے چہرے اسمبلیوں میں نہ پہنچ جائیں، جس سے سدا  کیلئے ہم ہی  خادمِ پنجاب ہم ہی قائمِ سندھ رہنے کا خواب نہ بکھر جائے۔۔۔
 سابقہ پانچ سالوں میں عوام کو بے وقوف سمجھتے ہوئے بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کے خودساختہ بے وزن حیلے بہانے گھڑ تے رہے ،اور اب بھی آنا کانی کر رہے ہیں کہ حلقہ بندیوں کا سیٹ اپ تیار نہیں ہے ۔۔سوچنے کی بات یہ کہ پانچ سال تک اِنکی حکومت رہی ہے،اس دوران عوام کو دلاسے دیتے  رہے کہ  ہم جلد بلدیاتی انتخابات کرا رہے ہیں!!! لیکن 5 سالوں میں بلدیاتی الیکشن کرا کے  نہ دئیے ۔۔۔: کیا یہ آمرانہ عمل نہیں ہے ؟؟ کیا یہ آئین کی خلاف ورزی نہیں ہے؟؟ کیا یہ جمہوریت کے نام پر عوام کے ساتھ دھوکہ نہیں ہے ؟؟؟
  بالآخر صوبائی حکومتوں  کی پینترے بازیوں  کو دیکھتے ہوئے، سپریم کو کہنا پڑا ہے کہ " حکومت بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دے ورنہ ہم دیں گے"۔۔جمہوریت کی دعویدار حکومتوں کیلئے : یہ شرم کی بات نہیں ہے؟؟؟
اب بھی کوشش یہ کی جارہی ہے کہ ٹال مٹول سے کام لیکر اتنا وقت گُذارا جائے کہ چیف جسٹس صاحب ریٹائرد ہوجائیں۔۔۔ یا پھر بلدیاتی نظام  میں  قومی مفاد کے نام پر اپنے مفاد کی ایسی ترمیمات  شامل کی جائیں  کہ بلدیاتی نظام کا چہرہ مسخ ہوکر رہ جائے۔۔۔
خواص کی اسمبلیاں ہیں خواص مفاد قانون سازی کریں گی ۔۔۔۔عوام کا کیا ہے سابقہ 5 سالوں کی طرح آئندہ 5 سالوں کیلئے بھی بے بس رہیں گے ۔۔۔
اگرعمران خان کی  "پی ٹی آئی "حقیقی عوامی بلدیاتی نظام رائج کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو یقیناً اِسکا کچھ نہ کچھ اثر دوسروں پر بھی پڑے گا کیونکہ:  یہ قدرت کا قانون ہے۔۔ 
    نوٹ:: رائے سے اختلاف /  اتفاق  کرنا  ہر ایک  کا حق ہے۔۔ اب مجھے اجازت دیں ۔۔آپکا بُہت شُکریہ۔۔
    { ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }