Friday, May 22, 2015

نّنھے پرندے کا دعو تِ" حمد"۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔

منجانب  فکرستانبرائےآگہی اور غوروفکر کیلئے      
ساتھ میں  خوبصورت ۔   "  حمد"   ۔وڈیو لنک

انسانی عقل کہتی ہے: میں نہ مانوں
۔۔۔۔میں نہیں مان سکتی !! 
خُدائ حکمت کہتی ہے: نہیں مان تی ہے ، تو جا پھر جا کے خود ہی اپنی آنکھوں سے دیکھ لے کہ تقریبًا 10 سے 12 گرام وزن کا حامل نّنھا سا پرندہ "بلیک  پول واربلر" جسکے پروں کا سائز تقریبًا 
 6۔cm6 ہے اسکے باؤجود یہ نّنھا سا ہجرتی پرندہ اپنے ہجرت کا سفر بِنا کہیں رُکے  (Non-stop)۔۔۔ دنِ ہو کہ رات لگاتار محو پرواز رہتے ہوئے 2770 کلو میٹر کا ہجرتی فاصلہ80تا85 گھنٹوں  میں طے کر لیتا ہے۔۔۔
اور نۓ مُقام پر پہنچ کر اپنی میٹھی سُریلی آواز میں اُن لوگوں کوحمد "  سُنا تا ہے جو کہ اللہ  کی  نشانیوں پر  غور کیا  کرتے       ہیں۔۔۔۔۔۔  
   وڈیو لنک: https://www.youtube.com/watch?v=5Ddv4LUAslE 
-----------------------------------------------------------------------------------------------
گوگل لنک: https://www.google.com.pk/search?q=blackpoll+warblers&oq=blackpoll+warblers&aqs=chrome..69i57j69i59l3&sourceid=chrome&es_sm=93&ie=UTF-8

{ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }






















Tuesday, April 14, 2015

Saturday, March 7, 2015

" وراۓ عقل ہے ۔۔۔۔ تیری خدائ "

فکرستان  کی شیئرنگ : برائےغوروفکر کیلئے باقی مادہ کہاں چلا گیا؟؟ 

بِگ بینگ کے بعد باقی مادہ کہاں گیا؟
جوں جوں ’لارج ہیڈرون کولائیڈر‘ کو مرمت کے بعد دوبارہ سٹارٹ کرنے کا وقت قریب آ رہا ہے اور دنیا کی اس سب سے بڑی میشن سے ذرّاتی سائنس کی تاریخ میں تیز ترین رفتار سے نکلنے جا رہے ہیں، ماہرین طبیعات کی بے چینی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
ماہرین کی خواہش ہے کہ اس مرتبہ کائنات کی تخلیق کے بنیادی ذرّے اتنی تیزی سے ایک دوسرے سے ٹکرائیں کہ اس سے خود طبیعات کی بنیادیں ہِل جائیں۔
یونیورسٹی آف لوِر پول کے شعبۂ ذرّاتی طبیعات سے منسک ماہر تارا شیئرز کہتی ہیں کہ ’میں میشن کے دوبارہ چلنے کا بے چینی سے انتظار کر رہی ہوں۔ ہم جنوری 2013 سے اس وقت کا انتظار کر رہے ہیں جب اس مشین سے پروٹون کی شعاع دوبارہ نکلے گی۔‘
فرانس اور سوئٹزرلینڈ کی درمیانی سرحد پر واقع اس تجربہ گاہ میں آپ کو جابجا بڑی بڑی تعیمراتی مشینیں دکھائی دیتی ہیں اور ہر تھوڑی دیر بعد ان کے شور سے کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی۔ اس کے ساتھ ’لارج ہیڈرون کولائیڈر‘ یا ’ایل ایچ سی‘ کی چلنے کی آواز بھی گونجتی رہتی ہے۔
ایل ایچ سی کا محیط 27 کلومیٹر بڑا ہے۔
منصوبے کے مطابق مارچ کے وسط میں اس مشین سے پروٹون کی دو شعاعیں فائر کی جائیں گی جو ایل ایچ سی کے طویل سرکٹ میں سے گزریں گی اور اگر یہ پروٹون کسی مسئلے کے بغیر پورا چکر کاٹ لیتے ہیں تو پھر مئی میں دو مختلف سمتوں سے آنے والی نہایت تیز رفتار پروٹونز کی شعاعوں کو آپس میں ٹکرایا جائے گا اور ماہرین ٹکراؤ کے نتائج کا مشاہد کریں گے۔
پروفیسر تارا شیئرز نے مجھے بتایا کہ ان پروٹونز کی رفتار اس قدر زیادہ ہوگی کہ جو فاصلہ ہم کار پر 10 سے بیس منٹ میں طے کرتے ہیں، پروٹونز ایک سکینڈ کے دس ہزارویں حصے میں طے کر لیں گے۔
انھوں نے مجھے مزید بتایا کہ جب اس قدر تیز رفتار پروٹونز آپس میں ٹکرائیں گے تو ایل ایچ سی کے اندر درجہ حرارت تاریخی حد تک زیادہ ہو جائے گا۔
’ہم اس مشین میں وہ درجہ حرارت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ’بِگ بینگ‘ کے بعد صفر اعشارہ ایک ارب سکینڈ میں پیدا ہوا تھا۔ یہ درجہ حرارت اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ جہاں مادہ ٹوٹ کر ایٹموں میں اور ایٹم ٹوٹ کر نیوکلیس اور نیوٹرونز میں تقسم ہو جاتے ہیں۔
’یوں ہر مادہ اپنے بنیادی ذرات میں تقسیم ہو جاتا ہے اور یہی وہ ذرات ہیں جن کا مطالعہ ہم پارٹیکل فزکس میں کرتے ہیں۔
دو سال قبل ایل ایچ سی میں آخری بڑے تجربے کے بعد زیادہ تر وقت کولائیڈر کی مرمت ہوتی رہی اور ماہرین اسے مزید بہتر بنانے کی کوشش کرتے رہے
پروفیسر تارا شیئرز کے بقول اس دوران اس کے اندر لگے ہوئے بڑے بڑے مقناطیسوں کا جائزہ لیا گیا، ان مقناطیسوں کے درمیان کنکشنوں کو مضبوط بنایا گیا اور اس کے علاوہ مشین کے اندر لگے ہوئے تمام الیکٹریکل آلات کا جائزہ لے کر انھیں مزید بہر بنایا گیا ہے۔‘
’اس کام میں دس سے بیس لاکھ گھنٹوں کے برابر کام کیا گیا، جس کا مطلب یہ ہے کہ اب ایل ایچ سی اتنی توانائی کے ساتھ کام کرنے کے قابل ہو گئی ہے جس کی توقع اسے ڈیزائن کرتے وقت کی جا رہی تھی
ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان ابھی تک کُل کائنات کے صرف پانچ فیصد سے ہی واقف ہے، تاہم اس پانچ فیصد میں ہمیں توازن کی شدید کمی دکھائی دیتی ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ جب کائنات کی تخلیق کے وقت ’بِگ بینگ‘ ہوا تو اس دوران مادے کے ذرات کی دونوں اقسام پیدا ہوئیں، یعنی مادہ اور ’مادہ مخالف‘ مواد برابر مقدار میں پیدا ہوا۔
ماہرین طبعیات کہتے ہیں کہ جب یہ دو قسم کے ذرات آپس میں ٹکراتے ہیں تو وہ ’اپنا وجود کھو دیتے ہیں۔‘ اور ہمیں کائنات میں جو کچھ بھی دکھائی دے رہا وہ زیادہ تر ایسے ٹکراؤ کے بعد بچ جانے والا کچرا یا ٹکڑے ہیں۔
لیکن یہ سوال بہت حیران کن ہے کہ پیچھے بچ جانے والا یہ سارا مواد ’مادہ‘ ہے اور ہمیں کائنات میں اینٹی میٹر یا ’مادہ مخالف‘ مواد کہیں دکھائی نہیں دیتا۔
پروفیسر شیئرز کے بقول ’ آپ کو کائنات میں مادہ مخالف مواد کہیں دکھائی نہیں دیتا۔ ایسا صرف سائنس فکشن فلموں میں ہوتا ہے یا مادے کے تباہ ہونے کی صورت میں یہ آپ کو تابکاری کے شکل میں دکھائی دیتا ہے
’کائنات میں مادہ مخالف مواد کا موجود نہ ہونا، سب سے بڑا معمہ ہے، اور آئندہ ایل ایچ سی میں جو تجربات کیے جائیں گے ان کا بنیادی مقصد اسی بات کا کھوج لگانا ہے کہ
تخلیق کائنات کے وقت پیدا ہونے والا مادہ مخالف مواد آخر گیا کہاں؟

پوسٹ میں کہی گئی باتوں سے اختلاف / اتفاق کرنا آپ کا حق ہے
          {ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }


Sunday, February 8, 2015

" سیاسی باتیں "

 منجانب  فکرستان 

#DelhiPolls: If #exitpolls are to be believed... http://t.co/W04Pd4YnML | http://t.co/qVY1xPKxAX
صحیح نتیجہ10 فروری
سابقہ حکومت سے ناراض پاکستانیوں نے ن لیگی نعروں پر اعتبار کرلیا۔۔دو سال کا عرصہ بیت رہا ہے،بڑے دعوؤں کوچھوڑیں،حکومت بلدیاتی الیکشن کا نعرہ تک نبھا نہ سکی ،عمران نے بھی 90دنوں میں بلدیاتی الیکشن نہ کرا کے قوم کو حد درجہ مایوس کیااور جذباتی پن میں آکر اپنے تُرپ کے پتے بے موقع کھیل کر ضائع کردئیے۔ 
بے شک عمران عوام سے مخلص ہونگےلیکن پارٹی میں جمع ہونے والوں سے ایسا لگتا ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ پارٹی پی پی پی اور ن لیگ کا ملغوبہ بن کے رہ جائے گی پھراقتدار میں آنے پر وہی کُچھ ہوگا جو کل بھی ہُوا تھا اور آج بھی ہورہا ہے۔۔
ایسا لگتا ہے کہ سنجیدہ طبقہ مذکورہ تینوں  پارٹیوں میں سے کسی سے بھی خوش نہیں ہے۔۔شاید یہی وجہ ہے کہ چوہدری محمد سرور کو مشورہ دینے والے اِن پارٹیوں میں شامل ہونے کا مشورہ نہیں دے رہے ہیں، بلکہ مشورہ یہ دے رہے ہیں کہ ہمت کرکے مخلص لوگوں کو جمع کریں اور نئی پارٹی بنائیں کہ پاکستان میں رہبری کا خلا موجود ہے۔۔۔
مشورہ لنک پر جاکر دیکھیں اور مجھے اجازت دیں۔۔۔پڑھنے کا شُکریہ۔۔۔
پوسٹ میں کہی گئی باتوں سے اختلاف / اتفاق کرنا آپ کا حق ہے
          {ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }



Thursday, February 5, 2015

"Thaipusam festival"

 منجانب  فکرستان :غور و فکر کیلئے
 یہ  بہت ہی سوفٹ امیج ہےہارڈامیجز لنک پر  ہیں
گو کہ "تھائپو سم" ہندوؤں کا تہوار کہلاتا ہے،تاہم اِس تہوار کو"تمل ہندو کمیونٹی" کا تہوار کہنا زیادہ مناسب ہے، کیونکہ تمل ہندوؤں کا عقیدہ ہے کہ  Muruganاُنکا خاص بھگوان ہے۔۔۔جو "خاص کر"تمل لوگوں کی سُنتا ہے۔۔۔(ویسے آپس کی بات ہے،ایساہی عقیدہ ہر مذہب ہر فرقے کا ہے)اُسی بھگوان کی خوشنودی کیلئے تمل ہندو کیسے کیسے جتن کرتے ہیں امیجز دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔۔۔
یہ تہوار تمل کیلنڈر کے تحت منایا جاتا ہے اِس سال 3فروری کو منایا گیا، سنگاپور میں جلوس میں شامل لوگوں سے پولیس کی اِس بات پر تکرارہوئی کہ میوزک ڈرم وغیرہ نہ بجایا جائے کہ 1973 سے میوزک  بجانے پر پابندی لگی ہوئی ہے ۔
گوگل امیجز     
مکمل تفصیل اور مزید امیجز کیلئے لنک پر جائیں  http://en.wikipedia.org/wiki/Thaipusam
پوسٹ میں کہی گئی باتوں سے اختلاف / اتفاق کرنا آپ کا حق ہے
          {ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }

Tuesday, January 27, 2015

" خوف جو سر چڑھ کر بولا "

 منجانب  فکرستان برائےآگہی اور غوروفکر کیلئے
تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود دُنیا کی اکثریت ایسے انسانوں پر مشتمل ہے کہ جو روایتی طور پر رائج سعداورنحس جیسے نظریات پر پکا یقین رکھتے ہیں۔۔۔
برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ نے تائیوان کے دارالحکومتی شہر ٹائی پے کے میئر کو تحفے میں گھڑی دینی چاہی تو،وہ حد درجہ خوف زدہ ہوگئے، مارے خوف کے کہنے لگے نہیں نہیں مجھے گھڑی نہیں چاہئیے۔۔
وجہ اسکی یہ ہے کہ چینی ثقافتی نظریے کہ تحت گھڑی کا تحفہ نحس علامت سمجھا جاتا ہے وہ یہ کہ'اب تمہارے دن پورے ہوگئے ہیں' جبکہ برطانیہ میں یہ تحفہ اچّھ سمجھا جاتا ہے کہ وقت ہی سب کچھ ہے۔۔مگر میئر نے تو خوف کے مارے یہاں تک کہہ دیا کہ تحفتاً گھڑی لے بھی لی تو اسے ردی والے کے حوالے کر دونگا۔۔۔
میئر کے رویئے پر تنقید ہونے لگی تو ترجمان نے بات بنائی کہ میئر مزاق کر رہے تھے، جبکہ تحفہ دینے والی برطانوی وزیر برائے ٹرانسپورٹ سوزن کریمر نے بھی اپنے بیان میں اِس انجان رویئے پر معافی چاہی ۔۔۔
 مزید تفصیل کے خواہش مند دوست لنک پر جائیں۔۔مجھے اجازت دیں، پڑھنے کا شُکریہ۔۔ 
 http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2015/01/150127_britain_taiwan_watch_gaffe_rh
پوسٹ میں کہی گئی باتوں سے اختلاف / اتفاق کرنا آپ کا حق ہے
          {ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }      

Thursday, January 22, 2015

عبادت گاہ ایک : مذاہب تین


فکرستان کی شئیرنگ
برائےآگہی اور غوروفکر کیلئے


برلن مسلم تنظیموں کی جانب سےمنعقدہ عوامی ریلی میں جرمن چانسلر اوراُنکی کابینہ کے وزراء نے شرکت کی۔۔
 میرکل نے اپنے خِطاب میں ایک بار  پھراِسلام مُخالف تنظیم"پیگیڈا"کواپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔۔






سروے رپورٹ
(روزنامہ جنگ  )لندن ( نیوز ڈیسک) ادھیڑ عمر برطانوی شہریوں پر کی گئی ایک بڑی سٹڈی سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں خدا پر زیادہ یقین رکھتی ہیں، 9ہزار افراد پر کی گئی سٹڈی سے یہ بات سامنے آئی کہ مادہ پرستوں اور لادین افراد کی اکثریت مردوں پر مشتمل ہے جبکہ کم وبیش دوتہائی خواتین جنت اور زندگی بعدالموت پر یقین رکھتی ہیں۔سٹڈی سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ مسلمانوں کا جدید برطانیہ پر زیادہ پختہ اعتقاد ہے جبکہ چھوٹے ایونجیلیکل چرچ سے تعلق رکھنے والے مسیحی گروپ کے یقین کی سطح بھی کم وبیش ان کے مساوی ہے۔جبکہ چرچ آف انگلینڈ اور دیگر پروٹسٹنٹس میں سے صرف 6میں سے ایک نے کہا کہ انھیں خدا پر پختہ یقین ہے۔ جبکہ ہر تیسرے رومن کیتھولکس نے خدا پر پختہ یقین کا اظہار کیا اس کے مقابلے میں 88فیصد مسلمانوںاور71 فیصد ایونجیلیکل چرچ سے تعلق رکھنے والے مسیحیوں نے خدا پر پختہ یقین کااظہار کیا۔
روزنامہ جنگ میں شائع شُدہ  خلیل احمد نینی تال والا کے کالم سے اقتباس 
"میں پاکستانیوں کی اطلاع کے لئے   بتاتا   چلوں کہ کینیڈا میں ہر مذہب کو اتنی آزادی ہے جتنی شاید ہی کسی مسلمان ملک میں ہو۔ ہمارے محلے میں ایک گرجا گھر ہے جس میں جمعہ کی باقاعدہ نماز اور خطبہ ہوتا ہے ہفتہ کو وہی گرجا یہودی استعمال کرتے ہیں اور اتوار کواس میں عیسائی اپنی عبادت کرتے ہیں آج تک کسی کو اعتراض نہیں ہوا میں بھی اکثر جمعہ کی نماز اسی گرجے میں جاکر پڑھتا ہوں جو دو گلیاں پیچھے واقع ہے"۔ 
مکمل کالم پڑھنے کیلئے لنک پر جائیں اور مجھے اجازت دیں،پڑھنے کاشُکریہ۔ 

پوسٹ میں کہی گئی باتوں سے اختلاف / اتفاق کرنا آپ کا حق ہے
          {ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }  

Monday, January 19, 2015

۔" گلیزل " کا سوال آزاد معا شرے کی تصویر

 فکرستان کی شئیرنگ:برائے غور و فکر

ایک 12 سالہ معصوم بچّی نے 78 سالہ پوپ سے ایک ایسا معصومانہ سوال کر بیٹھی کہ پوپ سے کوئی جواب نہ پن پڑا تواُنہوں نے اپنی بے بسی کا اظہار نم ناک آنکھوں سے بچّی کو گلے لگا کر کیا۔۔
12 سالہ لاوارث معصوم بچّی "گلیزل آئی رس پالومر" نے پوپ فرانسس سے کہا کہ "دُنیا بھر میں بُہت سے بچّوں کو اُنکے والدین تنہا چھوڑ دیتے ہیں،اِن میں سے بُہت سے بچے منشیات اور عصمت فروشی جیسے گھناؤنی سماجی بُرائیوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔آخر خُدا یہ سب کُچھ کیوں ہونے دیتا ہے جبکہ اِن بچّوں کا اِس میں کوئی قصور نہیں ہوتا؟؟
"گلیزل" کا یہ سوال آزاد معاشرے کی تصویر ہے۔۔۔اب مجھے اجازت دیں۔۔پڑھنے کا شُکریہ  
پوسٹ میں کہی گئی باتوں سے اختلاف / اتفاق کرنا آپ کا حق ہے
          {ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }  



Saturday, January 17, 2015

" ماڈرن گُرو "

منجانب فکرستان
ہندوستان کی عوامی اکثریت اپنی حاجت روائی کیلئے ہمیشہ گُروؤں کی تلاش میں رہتی ہے،اِسی ضرورت کے پیشِ نظر "گُرو"بھی پیدا ہوتے رہتے ہیں۔۔۔
حالیہ دِنوں میں جو گرو میڈیا کی زینت بنےان میں،باپوآسارام،باباراجپال،رام دیو اور رام رحیم سنگھ شامل ہیں۔۔۔
بابا رام دیو، یوگا کے زریعے روحانیت کا درس دیتے ہیں وہیں مردانہ طاقت میں اضافے کی دوا بھی دیتے ہیں۔۔جبکہ رام رحیم سنگھ خُدا کی قربت کیلئے نس بندی کا درس دیتے ہیں،نامرد بن جاؤ گے تو، خُدا کے قریب ہو جاؤ گے۔
رام رحیم سنگھ کو "ماڈرن گرو" کہنا زیادہ مناسب ہے،چونکہ اُنہوں نے ماڈرن زمانے کے مطابق ایکشن سے بھر پور اور جدید گانوں سے آراستہ فلم بنائی ہے ،جس کے ہیرو،ڈائریکٹر، پروڈیوسر،حتاکہ گلوکار بھی گرو جی خود ہی ہیں۔۔۔
بدلتا ہے زمانہ رنگ کیسے کیسے ۔۔۔اب مجھے اجازت دیں پڑھنے کا بُہت شُکریہ۔۔۔ 
پوسٹ میں کہی گئی باتوں سے اختلاف / اتفاق کرنا آپ کا حق ہے
          {ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }  


Saturday, January 10, 2015

" چند مثالیں "

 منجانب فکرستان



لگتا ایسا ہے کہ آجکل نان مسلم قومیتیں اِسلام فوبیا میں مبتلا ہیں۔یہی وجہ ہے کہ"ساکشی مہاراج" نعرے  لگاتے پھر رہے ہیں کہ "ہندو دھرم کو بچانا ہے تو ہر ہندو عورت کو چاربچّے جننا ہے"
فرانسیسی ادیب "مشل ہولی بیک" نے اِس خوف کا اظہار ناول لکھ کر کیا ہے کہ ہمارا معاشرہ/ مذہب۔۔اسلامی معاشرے/مذہب کے سامنے ٹہر نہیں پائے گا اِسطرح 2022 کے آتے آتے فرانس ایک اسلامی مُلک کے طور پر جانا پہچانا جائے گا۔۔۔

یورپی تنظیم پیگیڈا( پیٹریاٹک یورپیئنز اگینسٹ اسلامائزیشن) بھی اسلام فوبیا کا نتیجہ ہے ۔۔۔
اب اجازت دیں پڑھنے کا بُہت شُکریہ۔۔۔
پوسٹ میں کہی گئی باتوں سے اختلاف / اتفاق کرنا آپ کا حق ہے
          {ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }

Wednesday, January 7, 2015

" بڑھتے قدموں پر ضرب کاری "

فکرستان کی شئیرنگ:برائے غور و فکر 
Supporters of the Pegida movement, including some holding lanterns glowing in the colours of the German flag, gather for another of their weekly protests on January 5, 2015 in Germany
 یہ  اُن 22   ہزار افراد کی تصویر ہے کہ جنہوں نے  ریلی میں شریک ہوکر پیگیڈا کے" دورِ جہالت پر مبنی انتہا پرستانہ نظریہ کو مسترد کیا"
جرمنی میں اسلام مخالف یورپی انتہا پرست  تنظیم "پیگیڈا"ریلیاں نکالا کرتی ہے، جسے جرمنی کی اکثریت پسند نہیں کرتی۔۔
جب جرمن اخبار "بلڈ" نے پیگیڈا کے خلاف اپنی مُہم کا آغاز کیا تو یہ گویا جرمنی کے لوگوں کی دل کی آواز ہی تھی۔۔ کیا عوام کیا خواص سب نے ہی اِس مہم کا حصّہ بننا پسند کیا۔۔ 22 ہزار افراد پر مشتمل پیگیڈا مُخالف ایک بڑی ریلی نکال کر پیگیڈا والوں کو ہکابکا کردیا۔۔شریک شرکا کا کہنا تھا کہ وہ انتہا پسندی اور نفرت کو مکمکل طور پر مسترد کرتے ہیں،بدلے میں برداشت اور بھائی چارے کے نظریے کو پسند کرتے ہیں ۔۔۔
یہ بڑی ریلی گویا پیگیڈا کے بڑھتے قدموں پر ایک کاری ضرب ہے۔۔۔
مددگار سائٹ: 
http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2015/01/150106_germany_anti_pro_islam_ads
  {ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }

Sunday, January 4, 2015

" میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم "

فکرستان کی شئیرنگ: برائے غور و فکر 


میلاد النبیﷺکی خوشیاں منانے والوں کے خلاف سعودی مفتیٰ اعظم کا فتوی۔۔۔ 03 جنوری 2015 (19:42)


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک طرف تو ہمارے ہاں رسول کریم ﷺ کی دنیا میں آمد کی خوشی میں عید میلاد النبیﷺ منانے کی بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں اور گلیوں بازاروں کو دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے لیکن دوسری طرف سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز الشیخ کی طرف سے عید میلاد النبیﷺ منانے کو بدعت اور کار گناہ قرار دے دیا گیا ہے۔ 
امام ترکی بن عبداللہ مسجد ریاض میں خطبہ جمعہ سے خطاب کے دوران انہوں نے فرمایا کہ، ” یہ ایک بدعت ہے جو آپﷺ اور صحابہ کے دور سے تین صدیاں بعد دین میں داخل ہوئی“۔
”سوہنا آیا تے سج گئے نے گلیاں بازار“ 
انہوں نے فرمایا کہ رسول خدا ﷺ کی سچی محبت یہ ہے کہ ہم ان کے نقش قدم پر چلیں اور سنت پر عمل کریں جبکہ عید میلاد النبیﷺ منانے کی تلقین کرنے والوں کو بھی انہوں نے گنہگار اور گمراہ قرار دیا۔ 
بشکریہ : روز نامہ  پاکستان
http://dailypakistan.com.pk/daily-bites/03-Jan-2015/179648



Thursday, January 1, 2015

"مفاہمت تا مذاکرات تک "

منجانب فکرستان 
زرداری صاحب نے مفاہمت کے زریعے 5سال آرام سے گُذار لئے۔۔۔اسی طرح نواز شریف صاحب بھی مذاکرات کے زریعے 5سال گُذار جائیں گے۔۔مثلاً پہلے ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے زریعے اچّھے خاصے دن گُذرے اور اب،پی ٹی آئی سے مذاکرات کے زریعے دن گُزر تے جا رہے ہیں۔۔
عوام کے دن بھی اخبارات پڑھتے گُذر رہے ہیں کہ مذاکرات مثبت سمت بڑھ رہے ہیں۔۔ عوام عنقریب خوشخبری سُنیں گے ۔اور پھر اچانک عوام سُنتی ہے کہ مذاکرات میں ڈیڈ لاک آگیا ہے، سوال یہ کہ  عوام کو خوشخبری سُناتے سُناتے یہ ڈیڈ لاک کہاں سے آگیا؟؟
پھر عوام کو یہ پڑھنے کو ملا کہ مذاکراتی فریقین کے درمیان ابھی تک لفظ دھندلی کی تعریف پر ہی اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔۔۔
اسحاق ڈار صاحب نے وقت مانگ لیا ہے کہ چند امور پر پارٹی سے مشاورت کے بعد مذاکرات دوبارہ شروع ہوجائیں گے۔۔گویا
اِک سلسلہ ہے مذاکرات کا،نتیجہ خیز بنے بغیر
اب مُجھے اجازت دیں پڑھنے کا بُہت شُکریہ۔۔۔
پوسٹ میں کہی گئی باتوں سے اختلاف / اتفاق کرنا آپ کا حق ہے
          {ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }  

Monday, December 29, 2014

" گذشتہ سال "

منجانب فکرستان 
خواتین کئی پیشوں میں مَردوں کو پچھاڑتی جارہی ہیں۔دہلی پولیس نے مزید ایک ایسے پیشے کی نشان دہی کی ہے جو مَردوں کا کہلاتا تھا،اِس پیشے میں بھی خواتین نے اپنی برتری دِکھادی۔
دہلی  میٹرو ٹرینوں سے رواں سال نومبر تک 313 جیب کتروں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے صرف 20 مرد باقی293 خواتین تھیں،خواتین سے برآمد ہونے والا مال اِنسانی عقل کو چکرا دیتا ہے، تقریباً 14 لاکھ ڈالر مالیت کی نقدی،بڑی تعداد میں زیورات، سیکڑوں کی تعداد میں لیپ ٹاپ،موبائل فون،گھڑیاں وغیرہ تھیں ۔۔
اِسی طرح سے گُذشتہ سال بھی گرفتار 466 جیب کتروں  میں سے صرف 45 مرد باقی 421 خواتین تھیں۔۔۔
مزید تفصیل طلب دوست لنک پر جائیں اور مجھے اجازت دیں ۔۔پڑھنے کا شُکریہ
http://www.bbc.co.uk/urdu/regional/2014/12/141228_india_women_pickpockets_atk
پوسٹ میں کہی گئی باتوں سے اختلاف / اتفاق کرنا آپ کا حق ہے
          {ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں } 
               

Thursday, December 25, 2014

" نقطہ نظر "

فکرستان کی شئیرنگ: برائے غور و فکر 
٭۔۔۔٭۔۔۔٭
جبکہ ڈاکٹر عائشہ صدیقہ اپنے کالم بعنوان "نئی قوم پرستی کی راہ پر " میں اپنا نقطہ نظر  کچُھ یوں بیان کرتی ہیں۔۔      
"جو کام پاکستان میں غالباً قائد ِ اعظم محمد علی جناح بھی نہیں کر سکتے تھے وہ ہو سکتا ہے کہ ایک سوبتیس بچوں کی افسوس ناک ہلاکت کر دکھائے۔۔۔ ایک عمومی یا مشترکہ بیانیہ رکھنے والی ریاست کی تشکیل جونظریاتی اور سیاسی طور پر مربوط ہو۔ ایسا ماحول بنتا دکھائی دے رہاہے کہ جو چیز بھی اس ربط سے باہر ہوگی ، وہ یاتو نظر انداز کر دی جائے گی یا منظر ِ عام سے ہٹ جائے گی"۔
"جنگ اور جنگ کی طرح کے بحران عجیب قسم کی حب الوطنی کو جنم دیتے ہیں جس کے بعد کسی اور بیانیے کی گنجائش نہیں رہتی۔ شاید ہم اسی طرح کی نظریاتی طور پر مربوط ریاست کی تخلیق کی طرف رواں دواں ہیں"۔۔۔
مکمل کالم پڑھنے کیلئے لنک پر جائیں http://www.dunya.com.pk/index.php/author/dr.-ayesha-sadique/2014-12-25/9616/96857976#.VJxg8F4AA 
 کہی گئی باتوں سے اختلاف / اتفاق کرنا آپ کا حق ہے
          {ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں 

یاد داشت کے جھروکوں سے (قسط # 19)۔۔

  منجانب فکرستان :  غوروفکر کے لئے [ رَبِّ  زِدْنِيْ عِلْمًا] ، تفسیرابن کثیر ، سُپر پاور/ V2 Power۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ...