منجانب فکرستان
ہندوستان کی عوامی اکثریت اپنی حاجت روائی کیلئے ہمیشہ گُروؤں کی تلاش میں رہتی ہے،اِسی ضرورت کے پیشِ نظر "گُرو"بھی پیدا ہوتے رہتے ہیں۔۔۔
حالیہ دِنوں میں جو گرو میڈیا کی زینت بنےان میں،باپوآسارام،باباراجپال،رام دیو اور رام رحیم سنگھ شامل ہیں۔۔۔
بابا رام دیو، یوگا کے زریعے روحانیت کا درس دیتے ہیں وہیں مردانہ طاقت میں اضافے کی دوا بھی دیتے ہیں۔۔جبکہ رام رحیم سنگھ خُدا کی قربت کیلئے نس بندی کا درس دیتے ہیں،نامرد بن جاؤ گے تو، خُدا کے قریب ہو جاؤ گے۔
رام رحیم سنگھ کو "ماڈرن گرو" کہنا زیادہ مناسب ہے،چونکہ اُنہوں نے ماڈرن زمانے کے مطابق ایکشن سے بھر پور اور جدید گانوں سے آراستہ فلم بنائی ہے ،جس کے ہیرو،ڈائریکٹر، پروڈیوسر،حتاکہ گلوکار بھی گرو جی خود ہی ہیں۔۔۔
بدلتا ہے زمانہ رنگ کیسے کیسے ۔۔۔اب مجھے اجازت دیں پڑھنے کا بُہت شُکریہ۔۔۔
پوسٹ میں کہی گئی باتوں سے اختلاف / اتفاق کرنا آپ کا حق ہے
{ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }