فکرستان کی شئیرنگ:برائے غور و فکر
یہ اُن 22 ہزار افراد کی تصویر ہے کہ جنہوں نے ریلی میں شریک ہوکر پیگیڈا کے" دورِ جہالت پر مبنی انتہا پرستانہ نظریہ کو مسترد کیا"
جرمنی میں اسلام مخالف یورپی انتہا پرست تنظیم "پیگیڈا"ریلیاں نکالا کرتی ہے، جسے جرمنی کی اکثریت پسند نہیں کرتی۔۔
جب جرمن اخبار "بلڈ" نے پیگیڈا کے خلاف اپنی مُہم کا آغاز کیا تو یہ گویا جرمنی کے لوگوں کی دل کی آواز ہی تھی۔۔ کیا عوام کیا خواص سب نے ہی اِس مہم کا حصّہ بننا پسند کیا۔۔ 22 ہزار افراد پر مشتمل پیگیڈا مُخالف ایک بڑی ریلی نکال کر پیگیڈا والوں کو ہکابکا کردیا۔۔شریک شرکا کا کہنا تھا کہ وہ انتہا پسندی اور نفرت کو مکمکل طور پر مسترد کرتے ہیں،بدلے میں برداشت اور بھائی چارے کے نظریے کو پسند کرتے ہیں ۔۔۔
یہ بڑی ریلی گویا پیگیڈا کے بڑھتے قدموں پر ایک کاری ضرب ہے۔۔۔
مددگار سائٹ:
http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2015/01/150106_germany_anti_pro_islam_ads
{ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }