Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Tuesday, January 27, 2015

" خوف جو سر چڑھ کر بولا "

 منجانب  فکرستان برائےآگہی اور غوروفکر کیلئے
تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود دُنیا کی اکثریت ایسے انسانوں پر مشتمل ہے کہ جو روایتی طور پر رائج سعداورنحس جیسے نظریات پر پکا یقین رکھتے ہیں۔۔۔
برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ نے تائیوان کے دارالحکومتی شہر ٹائی پے کے میئر کو تحفے میں گھڑی دینی چاہی تو،وہ حد درجہ خوف زدہ ہوگئے، مارے خوف کے کہنے لگے نہیں نہیں مجھے گھڑی نہیں چاہئیے۔۔
وجہ اسکی یہ ہے کہ چینی ثقافتی نظریے کہ تحت گھڑی کا تحفہ نحس علامت سمجھا جاتا ہے وہ یہ کہ'اب تمہارے دن پورے ہوگئے ہیں' جبکہ برطانیہ میں یہ تحفہ اچّھ سمجھا جاتا ہے کہ وقت ہی سب کچھ ہے۔۔مگر میئر نے تو خوف کے مارے یہاں تک کہہ دیا کہ تحفتاً گھڑی لے بھی لی تو اسے ردی والے کے حوالے کر دونگا۔۔۔
میئر کے رویئے پر تنقید ہونے لگی تو ترجمان نے بات بنائی کہ میئر مزاق کر رہے تھے، جبکہ تحفہ دینے والی برطانوی وزیر برائے ٹرانسپورٹ سوزن کریمر نے بھی اپنے بیان میں اِس انجان رویئے پر معافی چاہی ۔۔۔
 مزید تفصیل کے خواہش مند دوست لنک پر جائیں۔۔مجھے اجازت دیں، پڑھنے کا شُکریہ۔۔ 
 http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2015/01/150127_britain_taiwan_watch_gaffe_rh
پوسٹ میں کہی گئی باتوں سے اختلاف / اتفاق کرنا آپ کا حق ہے
          {ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }