Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Thursday, January 22, 2015

عبادت گاہ ایک : مذاہب تین


فکرستان کی شئیرنگ
برائےآگہی اور غوروفکر کیلئے


برلن مسلم تنظیموں کی جانب سےمنعقدہ عوامی ریلی میں جرمن چانسلر اوراُنکی کابینہ کے وزراء نے شرکت کی۔۔
 میرکل نے اپنے خِطاب میں ایک بار  پھراِسلام مُخالف تنظیم"پیگیڈا"کواپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔۔






سروے رپورٹ
(روزنامہ جنگ  )لندن ( نیوز ڈیسک) ادھیڑ عمر برطانوی شہریوں پر کی گئی ایک بڑی سٹڈی سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں خدا پر زیادہ یقین رکھتی ہیں، 9ہزار افراد پر کی گئی سٹڈی سے یہ بات سامنے آئی کہ مادہ پرستوں اور لادین افراد کی اکثریت مردوں پر مشتمل ہے جبکہ کم وبیش دوتہائی خواتین جنت اور زندگی بعدالموت پر یقین رکھتی ہیں۔سٹڈی سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ مسلمانوں کا جدید برطانیہ پر زیادہ پختہ اعتقاد ہے جبکہ چھوٹے ایونجیلیکل چرچ سے تعلق رکھنے والے مسیحی گروپ کے یقین کی سطح بھی کم وبیش ان کے مساوی ہے۔جبکہ چرچ آف انگلینڈ اور دیگر پروٹسٹنٹس میں سے صرف 6میں سے ایک نے کہا کہ انھیں خدا پر پختہ یقین ہے۔ جبکہ ہر تیسرے رومن کیتھولکس نے خدا پر پختہ یقین کا اظہار کیا اس کے مقابلے میں 88فیصد مسلمانوںاور71 فیصد ایونجیلیکل چرچ سے تعلق رکھنے والے مسیحیوں نے خدا پر پختہ یقین کااظہار کیا۔
روزنامہ جنگ میں شائع شُدہ  خلیل احمد نینی تال والا کے کالم سے اقتباس 
"میں پاکستانیوں کی اطلاع کے لئے   بتاتا   چلوں کہ کینیڈا میں ہر مذہب کو اتنی آزادی ہے جتنی شاید ہی کسی مسلمان ملک میں ہو۔ ہمارے محلے میں ایک گرجا گھر ہے جس میں جمعہ کی باقاعدہ نماز اور خطبہ ہوتا ہے ہفتہ کو وہی گرجا یہودی استعمال کرتے ہیں اور اتوار کواس میں عیسائی اپنی عبادت کرتے ہیں آج تک کسی کو اعتراض نہیں ہوا میں بھی اکثر جمعہ کی نماز اسی گرجے میں جاکر پڑھتا ہوں جو دو گلیاں پیچھے واقع ہے"۔ 
مکمل کالم پڑھنے کیلئے لنک پر جائیں اور مجھے اجازت دیں،پڑھنے کاشُکریہ۔ 

پوسٹ میں کہی گئی باتوں سے اختلاف / اتفاق کرنا آپ کا حق ہے
          {ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }