Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Thursday, December 20, 2012

" قوی خدشہ ہے "

منجانب فکرستان :  مسلکی/ جھوٹ/ لانگ مارچ/فساد 
-------------------------------------------------------------------
ملالہ پر حملے کے فوراً بعد میڈیا پر طالبان مخالف لہراُٹھی تھی پھر طالبان نظریہ کی حمایتی لہر بھی اُٹھی تھی۔۔طاہرالقادری ایجنڈے کے ساتھ اسطرح نمودار ہوئے کہ میڈیا کی توپوں کا رخ طاہرالقادری  کی ذات کی طرف ہوگیا، لیکن اب اس قسم کی آوازیں بھی آنی شروع ہوگئیں ہیں کہ یہ مت دیکھو کون کہہ رہا ہے، یہ دیکھو کہ کیا  کہہ رہا ہے ۔۔انکا نعرہ  "اپنا عقیدہ چھوڑو مت اور دوسروں کے عقیدہ  کو چھیڑو مت کو بھی باور کرایا جا رہا ہے۔۔
ایسا ہمیشہ ہوتا ہے جب کسی کی ذات کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو پھر کچھ اسکے ہمدرد بھی  پیدا ہوجاتے ہیں اور پھر  وہ اسکی حمایت میں دلیلیں دینے لگتے ہیں مثلاً آجکل انکی ذات کے حوالے سے یہ دلیل دی  بھی جا رہی ہے کہ  ۔۔یہ کردار بھی انکی ذات کا حصّہ ہے کہ اُنہوں نے اس نظام کے خلاف بطور احتجاج اپنی اسمبلی کی سیٹ سے استعفیٰ دیا تھا اور ایسی اخلاقی  جرات  اسمبلی ممبروں  میں کم ہی پائی جاتی ۔۔۔غرض کہ
اب انکی ذات کی برائیوں کی گنتی کا کوٹہ ختم  ہونے والا تھا ۔۔ اور اچھائیوں کی گنتی شروع ہونے والی تھی۔۔ وہ  اب اُس فیز میں داخل ہونے والے تھے  جہاں انکی ذات کی اچھائیاں ٹٹول کر نکالی جاتیں۔۔۔چونکہ موجودہ دنیا میں کوئی  ایک شخص بھی ایسا نہیں ہے جسے ہم مکمل شیطان یا مکمل فرشتہ کہہ سکیں سب میں فرشتہ اور شیطان موجود ہے ۔۔۔
یہ بات یاد رہے کہ طاہرالقادری سے جو مسلکی یا سیاسی اختلاف رکھتے ہیں وہ کسی طور پر بھی طاہرالقادری کی کسی اچّھائی کو اچّھائی نہیں مانیں گے ۔۔۔ رب ہی بہتر جاتا ہے کہ طاہرالقادری کے دماغ میں اچانک یہ  کیا سوجھی؟؟؟ اس بات  کا قوی خدشہ ہے کہ خُدانخواستہ کہیں فرقہ وارانہ فساد نہ ہوجائے۔۔۔ رب رحم فرمائے (آمین)۔
دوستو:  اگر میں جھوٹ بول رہا ہوں تو رب کو جواب دہ ہوں کہ" میں طاہر القادری کی بہت سی باتوں سے اختلاف رکھتا ہوں، لیکن اُنکی بعض باتوں کو قدر کی نگاہ سے بھی دیکھتا ہوں،جبکہ موجودہ لانگ مارچ کا  مخالف ہوں " ۔۔۔
میری باتوں سے اتفاق ضروری نہیں ۔۔۔اب اجازت دیں ۔۔۔آپکا بُہت شُکریہ۔۔۔رب راکھا ۔۔۔