Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Friday, December 14, 2012

" مُلک بچاؤ اتحاد "

منجانب فکرستان: "انا" کے تماشے !!
------------------------------------------------------------------
مذہبی جماعتوں نے اپنے ملتے جلتے مقاصد کے تحت  ایم ایم اے بنائی تھی لیکن  اِنکی کَشتی جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام ف  کی اناؤں کے بھنور میں بُری طرح  پھنسی ہوئی ہے ، ڈاکٹر اے کیو خان اورعمران خان کے مقاصدبھی ملتے جلتے ہیں لیکن ڈاکٹر اے کیو خان نے عمران خان کی سربراہی میں قائم پی ٹی آئی میں شامل ہونا پسند نہیں کیا اس کے  بجائے اپنی سر براہی میں اپنی پارٹی بنا کر اب ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں۔سول سوسائٹی اور نوجوانوں کو دعوت دے رہے ہیں اگر پاکستان کو بچانا ہے تو میری پارٹی سے اتحاد کرو اور اس اتحاد کو " ملک بچاؤ اتحاد " کا نام دیا ہے ۔۔
ثروت قادری نے کہا ہے کہ صاحب زادہ فضل کریم  نے ق لیگ سے اتحاد کرنے کے سلسلے میں ہم سے مشورہ نہیں کیا اس لیے ہم سنی اتحاد کونسل سے علیحدہ ہوکر اپنا نیا اتحاد بنائیں گے ۔۔۔قاضی حسین نے کہا اگر ن لیگ کو ہم سے اتحاد کرنا ہے تو وہ ہمارے پاس آئیں ۔۔۔
اگر ایم ایم اے اناؤں کے بھنور سے نہیں نکلتی ہے تو مذہبی جماعتیں آپس میں ایک دوسر ے کے ووٹ کاٹیں گیں، اور فائدہ کوئی اور اُٹھا لے گا۔۔۔اسی طرح  اگر یہ دو خان بھی اناؤں  کی خاطرآپس میں اتحاد نہیں کرتے ہیں تو ممکن ہے یہ بھی ایک دوسرے کو نقصان پہنچائیں ،اور فائدہ کوئی اور اُٹھا لے ۔۔۔
 مجھے تو اِن لوگوں کی باتوں اورعمل سے ایسا لگتا ہے جیسے اِنہیں ملک سے زیادہ اپنی "انا" عزیز ہے۔۔۔
دوستو:آپ لوگوں کا کیا خیال ہے ؟؟ میری رائے سے اتفاق کرنا ضروری نہیں ۔۔۔
اب مجھے اجازت دیں ۔۔۔آپ کا بُہت شُکریہ ۔۔۔
 روز نامہ جنگ تاریخ 11-12-2012