منجانب فکرستان:مشرق وسطیٰ اور کالے پانیوں کا مستقبل[ کانفرنس] :برطانوی سفیر کا انٹرویو
-------------------------------------------------------------------
امریکی تباہی اب زیادہ دور نہیں : یہ بات کسی نتھو خیرے نے نہیں کہی ہے ، یہ بات تاریخ کی عظیم شخصیت میخائل گورباچوف نے کہی ہے جس کے کھاتے میں ہیں۔۔ بولڈ تاریخ ساز فیصلے مثلاً ریگن سے ملکر تاریخ ساز تخفیف اسلحہ معاہدہ کیا ، دنیا سے سرد جنگ تناؤ ختم کیا، برزنیف کی شروع کردہ افغان جنگ سے فوجوں کو واپس بلا یا ، سوویت یونین میں آزاد معیشت، آزادمیڈیا اور آزادانہ انتخابات کو متعارف کرایا ۔۔۔جبکہ گورباچوف کے مخالفین کا کہنا ہے کہ گورباچوف کے انہیں غلط اقدامات نے سوویت یونین کا شیرازہ بکھرا دیا،دنیا کو بائی پولر سے یونی پولر بنادیا۔۔۔جبکہ گورباچوف کا آج بھی یہی کہنا ہے کہ سوویت یونین کو توڑنے کی ذمہ دار افغان جنگ ہے۔یہ اب امریکہ کو بھی توڑ دے گی۔۔۔
٭:استمبول: مشرق وسطیٰ اور کالے پانیوں کے مستقبل کے بارے میں منعقدہ کانفرنس سے اپنے خطاب میں جناب میخائل گور باچوف نے کہا کہ ہم نے جو غلطی کی تھی وہی غلطی اب امریکہ بھی کر بیٹھا ہے۔۔۔ اس کا حشر بھی ہم سے مختلف نہیں ہوگا ۔۔۔اب وہ وقت دور نہیں جب امریکہ کا بھی شیرازہ بکھر جائے گا۔۔۔
افغانستان میں متعین برطانوی سفیر ریچرڈاسٹگ نے اپنے افغان ٹی وی انٹرویو میں یہ اعتراف کیا ہے کہ امریکی اور اسکے اتحادی نیٹو۔۔ افغانستان میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔۔۔
افغانستان میں متعین برطانوی سفیر ریچرڈاسٹگ نے اپنے افغان ٹی وی انٹرویو میں یہ اعتراف کیا ہے کہ امریکی اور اسکے اتحادی نیٹو۔۔ افغانستان میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔۔۔
سچ ہے کہ بُرے کاموں کا بُرا انجام۔۔۔
اب اجازت دیں ۔۔۔آپ کا بُہت شُکریہ۔۔۔