منجانب فکرستان:: مسز سمتھ سپلی: برطانوی پریس: اسد مفتی:حیرتیں: علامہ اقبال
-----------------------------------------------------------------
قارئین دوستو: آپ کی طرح میں نے بھی پڑھا ہے کہ بعض ممالک میں ہم جنس پرستوں کی شادیاں ہورہی ہیں۔۔۔ لیکن میں نے جب نیشنل جغرافک چینل پر ہم جنس پرستوں کی شادیوں پر مشتمل ڈاکومینٹری فلم دیکھی تو پھر بھی نہ جانے کیوں مجھےحیرت ہونے لگی۔۔اسکے علاوہ خاتون ممبر پارلیمنٹ45 سالہ سمتھ سپلی کی طلاق کی کہانی پڑی تو مزید حیرت یوں ہوئی کہ محترمہ ممبر پارلیمنٹ/ میچیورڈ ایج 45 سال /دو بچوں کی ماں/سہیلی سے شادی کرنے کیلئے طلاق لے لی ۔۔۔ یہ کہانی اسد مفتی صاحب نے اپنے کالم میں برطانوی پریس کے حوالے سے لکھی ہے۔۔اسکے علاوہ یہ خبر بھی میرے لیے کافی حیران کن تھی کہ فرانس کے ہم جنس پرست مسلمان ( کیا ان لوگوں کو مسلمان کہہ سکتے ہیں؟) اپنے لیے ایک الگ مسجد تعمیر کر رہے ہیں ۔۔۔ دوستو کیا علامہ اقبال نے اسی دن کیلئے کہا تھا۔۔
آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے (ڈاکومینٹری فلم) لب پہ آسکتا نہیں
محو حیرت ہوں کہ دُنیا کیا سے کیا ہوجائے گی
اب اجازت دیں ۔۔آپ کا بُہت شُکریہ ۔۔