Posts

دوکوڑی کابھی نہ رہا !!۔۔

Image
منجانب فکرستان غوروفکر کیلئے  تصویر غور سے دیکھیں کہ، جہاں حققی خدمتی کی خوشی ڈاکٹر رتھ فاؤ کے چہرے پر جھلک رہی ہے تو وہیں بچّی کے چہرے پر بھی تقدس بھری مُسکان نمایاں ہے۔ رشتے دار تک کوڑھی کو چُھونے سے ڈرتے ہیں کہ کہیں یہ بیماری گلے نہ پڑ جائے  جبکہ ڈاکٹر  رتھ فاؤ اِس مرض میں مبتلہ انسانوں کو اِس طرح گلے لگاتیں  کہ " دل کو دُعا کیلئے الفاظوں کی محتاجی نہیں "۔ میرے بچپن کے کراچی میں غالباً ہر دوسرا / تیسرا بھکاری کوڑھی ہوتا تھا بعض دوکاندار انہیں دور سے ہی بھگادیتے تھے جبکہ    ڈاکٹر  رتھ فاؤ نے کوڑھ کا ایسا علاج کیا کہ وہ دوکوڑی کابھی نہ رہا اور دم دبا کر پاکستان سے بھاگ گیا۔۔ یوں پاکستان دُنیا کا پہلا ملک کہلانے کا حقدار بنا کہ جس نے کوڑھ کو مار بھگایا۔  نوٹ :  پوسٹ میں   ذاتی خیالات کا اظہار ہے    اتفاق کرنا  /  نہ کرنا   آپ کا  حق  ہے  {   رب  مہربان  رہے   }

دوسری طرف ۔۔

منِجانب فکرستان : چونکانے والے ہندسے / تبصرے غوروفکر کیلئے بھارت میں " ریپ " ریاستی مسئلہ نہیں پورے بھارت کا مسئلہ ہے۔ تاہم بی جے پی اس مسئلہ کو بھی ریاستی / سیاسی رنگ دے کر اپنے حق میں استعمال کر رہی ہے۔  مثلاً ریاست مغربی بنگال میں ترینامول کانگریس کی حکومت کو ریپ کے حوالے سے (بی جے پی) رہنما  روپا گنگولی نے جو  چیلنچ دیا  وہ وڈیو لنک پر دیکھا جاسکتا  ٭ ایسے میں سوال کہ جن ریاستوں میں بی جے پی کی حُکومتیں قائم ہیں  کیا وہ ریپ سے پاک ہیں؟ آئیے دوسری طرف جاپان چلتے ہیں کہ دیکھتے ہیں کہ جنس مطلق وہاں کے لوگوں کا  رَوِیَّہ کیسا ہے ؟ ٭٭ نئی تحقیق کے مطابق ایسے لوگوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جنہوں نے کبھی کسی سے جنسی تعلق قائم نہیں کیا۔جاپان میں 18 سے 34 سال کے درمیان 43 فیصد لوگوں نے کہا کہ اُنہوں نے کبھی بھی کسی سے جنسی تعلق قائم نہیں کیا. 52 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ورجن ہیں اور 64 فیصد لوگوں کا کسی بھی طرح کی جنسی ریلیشن شپ سے انکاری ہیں۔۔۔ مزید تفصیلات کیلئے پوسٹ کی تیاری مددگار سائٹس پر جائیں ، وہیں پر غور طلب تبصرے بھی ہیں ۔۔۔اب م...

دور اندیشی کے فیصلے !!۔

منجانب فکرستان: غور و فکر کیلئے خُواتین کے خطرناک، مہنگے اورdesperately فیصلے  زمین پر انسانی آبادی سات ارب سے تجاوز کر چکی ہے، آبادی میں اضافے کے ساتھ تعلیمی معیار بھی اضافہ ہُوا ہے، تاہم یہ اضافہ لڑکوں کے بجائے لڑکیوں میں زیادہ دیکھنے کو مل رہا ہے،مثلاً 2015-16 میں برطانیہ کی یونیورسٹی میں 56 فیصد لڑکیاں تھیں اور 44 فیصد لڑکے تھے۔ محققین کا خیال ہے گریجویٹ خواتین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔یقینی سی بات ہے کہ گریجویٹ کے بعد ان خواتین کا لائف پارٹنر کو جانچنے کا معیار بھی گریجویٹ ہوجاتا ہے۔لیکن وقت کو کون لگام ڈالے ۔۔۔ نتیجے میں یہ خواتین نہیں چاہتی ہیں کہ انہیں زیادہ عمر ہونے کی وجہ سے بچہ پیدا کرنے میں کوئی مسئلہ ہو،اس کے لئے وہ اپنی جان کی اور پیسوں کی پروا کئے بغیر اپنا انڈا نکلوا فریز کروا لے رہی ہیں۔۔  اس پوسٹ کی تیاری میں  ذیل لنک سے مدد لی ہے ملاحظہ فرمائیں۔ http://www.bbc.com/news/uk-40504076 نوٹ :  پوسٹ میں     کہی  گئی باتوں سے   اتفاق   / اختلاف    کرنا  آپ کا  حق  ہے ۔ { ...

مور کو پنکھ کس لئے ؟

منجانب فکرستان غور و فکر کیلئے ارسطو کا عقیدہ  مردوں کی نسبت عورتوں کے دانت کم ہوتے ہیں، لوگوں کا اعتراض کہ دو شادیاں کیں بیویوں کے منہ کا معائنہ کر کے اپنی بات کی تصدیق کر لیتے۔ ٭  انڈین ہائی کورٹ جج مہیش چند شرما کا عقیدہ ہے مور  برہمچاری ہے  مورنی مور کے آنسو چگ کر حاملہ ہو تی ہے۔ یوٹیوب کے اس دور میں مہیش چند شرما کیلئے  تصدیق کرنا کیا  مشکل ہے کہ مور مورنی سے ملاپ کرتا ہے کہ نہیں،تاہم وہ اپنے یقین کو شک آلودہ نہیں  کرنا چاہتے ، گو کہ اُنکا پیشہ تصدیقات کا محتاج ہے تاہم  اُنکے عقیدے کو کسی صداقت نامے ضرورت نہیں۔  وہ میڈیا پربڑے اعتماد سے یہ دعویٰ پیش کر رہے ہیں کہ مور کا پنکھ بھی بھگوان کرشن نے اسی لیے لگایا اور مندروں میں بھی اسے لگایا جاتا ہے کیوں کہ یہ برہمچاری ہے۔ --------------------------------------- ٭     اس پوسٹ کی تیاری میں  ذیل لنک سے مدد لی ہے ملاحظہ فرمائیں http://www.bbc.com/urdu/regional-40094486 نوٹ :  پوسٹ میں   ذاتی خیالات کا اظہار ہے    اتفاق کرنا /  ...

"ہندوستانی عورت کا ایک بڑا دُکھ"

منجانب فکرستان غور و فکر کیلئے ہندوستان میں ایک طرف تو ریاسی وزیر   نوبیاہی دلہنوں کو تحفے میں ایسے بلے دے رہے ہیں کہ،جس پے لکھا ہے شرابی شوہر کو سبق سکھانے کیلئے ہے۔۔ وزیر موصوف کی اِس اعلیٰ سوچ پر قربان جایئے کہ کیا  شرابی شوہر بیوی سے چُپ چاپ مار کھاتا رہے گا ؟ یا وہی بلا چھین کر بیوی کو پورے کے پورے اسباق یاد نہ کرا دیگا۔؟ ٭  جبکہ  دوسری جانب  یہ ہو رہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی خواتین کی فلاح و بہبود کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)    بی جے پی کی خاتون ونگ کی صدر  سوات سنگھ ایک شراب کی دکان کا افتتاح کر رہی ہیں ۔ کیا وزیرمَوصُوفَہ کونہیں معلوم کہ: " ہندوستانی عورت کا ایک بڑا دُکھ "  " شوہر کا شرابی ہونا ہے "۔ (اگر وہ شرابی ہے تو )۔۔ ٭  مزید تفصیل کیلئے ذیل لنک ملاحظہ فرمائیں ۔ http://www.ndtv.com/lucknow-news/photos-of-uttar-pradesh-bjp-minister-swati-singh-inaugurating-beer-bar-goes-viral-yogi-adityanath-se-1705431 نوٹ :  پوسٹ میں   ذاتی خیالات کا اظہار ہے    اتفاق   / اختلاف    ...

سوال یہ کہ ۔۔۔

منجانب فکرستان غور و فکر کیلئے چندراسوامی  ُدنیا والوں کو اپنے کمالات دکھا کر منگل  کو انتقال  گئے ۔ ٭ نواپریل 2013 کی پوسٹ  سوامی جی کی  چمتکاری کے بارے میں تھی۔   فکرستان پوسٹوں میں  عُموماً  غوروفکر دعوت ہوتی ہے جیسے   پوسٹ" دلی اطمینان کیلئے "میں دعوت انسانی فطرت میں موجود اُس پہلو کی جانب تھی کہ عقیدہ کو صرف  ایمان سے غرض ہے  وہ چاہے دریا میں چابی پھینک دینے والا عقیدہ کیوں نہ ہو ۔۔۔ چندرا سوامی جی کے  طلسمی سحر میں گرفتار نہ صرف انڈین بلکہ بیرونی ممالک کی مشہور شخصیات جن میں برونائی کے سلطان، ہالی ووڈ اداکارہ الزبتھ ٹیلر برطانیہ کی وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر جیسی شخصیات شامل تھیں.۔ سوامی جی لوگوں کے مستقبل بتانے کے ماہر سمجھے جاتے تھے، اُنہوں نے خاص طور پر  برطانیہ کا سفر صرف غرض سے کیا کہ وہ  مارگریٹ تھیچر کو  بتا سکیں کہ وہ  وزیر اعظم بننے والی ہیں اور یہ بھی کہ کم سے کم 11سال تک  وہ   وزیر اعظم بنیں رہیں گیں ۔۔۔   ایسے میں یہ سوال کہ،   یہ دوسروں کا  ...

دلی اطمینان کیلئے ۔۔۔

Image
منجانب فکرستان چیدہ چیدہ  کی شیئرنگ صرف  غور و فکر کیلئے     دلی اطمینان کیلئے اجازت لی آدم و حوا میں محبت کی کہانی ازل سے چلی آرہی ہے ۔نئی نسل کے جوڑے بھی اپنی محبت کو امر بنانے کیلئے    عقیدے کے طور پر  ُپلوں کے جنگلوں پر اپنی ہَمیشْگی کی مُحبت کو تالا لگا کر چابی کو دریا میں پھینک دیتے ہیں۔ یوں  دلی اطمینان حاصل کرتے ہیں ۔۔ نہیں معلوم فراسیسی صدر نے بھی اپنی لازوال محبت کیلئے کوئی لاک لگایا تھا۔   ٭  اداکار عرفان خان کا کہنا ہے کہ:  "ہر مذہب میں موت کے بعد کی کہانی بتائی گئی ہے اور ہر مذہبی شخص کو لگتا ہے کہ اس کے مذہب نے صحیح کہا ہے تو دیکھ لیجئے دنیا کتنے بڑے بھلاوے میں جی رہی ہے"۔ میرا خیال ہے کہ عرفان خان کے نزدیک جو   بڑے بھلاوے ہیں  وہی تو انسانی فطرت کیلئے۔۔۔  دلی اطمینان حاصل کرنے کیلئے  ضروری ہیں۔۔۔ اب مجھے اجازت دیں ،عرفان خان کے مزید خیالات جاننے کیلئے درج ذیل سائٹ پر جائیں ۔۔۔۔ http://www.bbc.com/hindi/entertainment-39771377 نوٹ :  پوسٹ میں     ...