Thursday, April 20, 2017

سونونگم کے سونے میں خلل۔۔۔

منجانب فکرستان؛ تدوین
سونونگم کو کمرے میں اذان کی آواز نہ آئی، اذان کی تلاش میں اُنہیں چھت پر جانا پڑا۔
 ناحق لیپا پوتی کرنے سے امیج مزید خراب ہوجاتا ہے ۔
٭٭٭
سونونگم کے سونے میں واقع خلل کو جانچنے کیلئے میڈیا والے منہ اندھیرے ہی سونونگم کے گھر کی جانب روانہ ہوئے تا کہ سُن سکیں کہ آخر اذان کی آواز کس قدر تیز ہوتی کہ جو سونونگم کو غنڈا گردی محسوس ہوتی ہے۔ ۔۔
 سونونگم  کے گھر پہنچ کر وقت گُزاری کیلئے ایک دوسرے سے اذان کا ٹائم پوچھتے رہے، بعض نے آنکھیں بند کرکے اپنے کانوں کی حس کو بڑھا لیا تھا کہ اذان کی آواز کو سُن سکیں تاہم اسِ انتظار کی کیفیت میں کہیں سے بھی اذان کی آواز نہ آئی البتہ صبح کی سفیدی نمودار ہوگئی۔۔
بی بی سی کی "سپریا سوگلے" کو اچھا خیال سُوجھا کہ کیوں نہ اڑوس پڑوس سے اذان کی آواز  کے بارے میں دریافت کیا جائے، یوں وہ شاندار حقیقت دریافت کر پائیں کی کہ سونونگم والے محلے میں ۔۔۔ اذان کی آواز نہیں آتی ہے ۔۔۔اس کی وجہ یہ کہ  مساجد  اور  سونونگم محلے کے درمیان ٖفاصلے کی دوری اتنی ہے کہ  اذان کی آواز وہاں تک نہیں پُہنچ پاتی ہے ۔۔
تاہم یہ بات بالکل بھی سمجھ میں نہیں آرہی ہے کہ سونونگم نے ایسی ٹوئٹس کیوں لکھیں ؟
----------------------------------------------
پوسٹ کی تیاری میں درج ذیل سائٹ سے مدد لی گئی ہے ۔
http://www.bbc.com/urdu/entertainment-39639140
نوٹ : پوسٹ میں   کہی  گئی باتوں سے اتفاق /اختلاف  کرنا  آپ کا  حق  ہے ۔۔
{  رب  مہربان  رہے  }

Monday, April 10, 2017

آدمی کو چاہیئے, وقت سے ڈر کر رہے .

منجانب فکرستان:غور و فکر کیلئے
ونود کی صحت یابی کیلئے اپنے جسم کا عضو عطیہ کرنےکو تیار ہوں:عرفان خان
 کل:- ونود کھنہ
  آج:-ونود کھنہ
وقت کی خوبصورت عکاسی 
ساحر کیشعروں کی زبانی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وقت سے دن اور رات ۔۔وقت سے کل اور آج ۔۔
وقت کی ہر شے غلام۔۔وقت کا ہر شے پے راج۔۔
 وقت کی گردش سے ہے ۔۔چاند تاروں کا نظام ۔۔
وقت کی ٹھوکر میں ہے۔۔کیا حکومت کیا سماج۔۔
وقت کی پابند ہیں آتی جاتی جاتی رونفیں ۔۔
وقت ہے پھولوں کی سیج وقت ہے کانٹوں تاج ۔۔
آدمی کو چاہیئے وقت سے ڈر کر رہے ۔۔
کون جانے کس گھڑی وقت کا بدلے مزاج 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 پوسٹ میں   کہی  گئی باتوں سے اتفاق /اختلاف  کرنا  آپ کا  حق  ہے ۔۔
{ہمیشہ،  رب  کی  مہربانیاں  رہیں}

Saturday, April 1, 2017

الیکشنی موسم ۔۔

منجانب فکرستان
آخری فیصلہ ؟
آجکل بہت سے سیاسی پنچھی فضائوں میں یہ سوچتے اڑتے پھر رہیں ہیں کہ اب کی بار موسم الیکشن میں کونسی ڈال ہری ہوگی، کس میں پھول آئنگے اور کس میں پھل لگیں گے۔۔۔
ایسے میں کیا انِ پنچھیوں کو آسٹرولوجسٹ آغا بہشتی کی پیش گوئی مُتاثر کرے پائے گی کہ آئندہ الیکشن میں عمران خان وزیراعظم بنیں گے۔۔کیا ہارورڈ،لمز کے سروے لاہور حلقوں 121،122،124 کے نوازشریف کے حق میں آئے نتائج، پنچھیوں کے پروں پر کُچھ اثر ڈال سکیں گے؟۔۔۔یا کہ پیپلزپارٹی کے سینئر  رہنما نثار کھوڑو کا یہ بیان مُتاثر کر پائے گا  کہ ہماری پارٹی عنقریب ایک کشتی سے جہاز میں بد ل جائے گی کہ عوام کا پیپلزپارٹی پر اعتماد دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔۔مزید یہ بھی کہ پیپلزپارٹی والے لوگ دریا دل ہیں۔۔۔جبکہ کُچھ اُڑتے پنچھیوں کی نِگاہیں پانامہ فیصلے پر بھی ٹکِی ہوئی ہیں۔۔۔
تاہم یہ بات طے ہے کہ اُڑان کا آخری فیصلہ جو بھی فیصلہ ہوگا وہ عوام کے بہترین مفاد کو پیشِ نظر رکھ کر کیا جائے گا۔۔۔ 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 پوسٹ میں   کہی  گئی باتوں سے اتفاق /اختلاف  کرنا  آپ کا  حق  ہے ۔۔
{ہمیشہ،  رب  کی  مہربانیاں  رہیں}

Saturday, March 18, 2017

غیر یقینیت و اضافیت ۔۔۔

فکرستان کی شئیرنگ
پوسٹ کی سائنسی مطابقت رکھتا(خوبصورت نغمہ) 
 پنجاب میں"آپ" کی ہار نے پارٹی سربراہ اروند کیجریوال کے ذہن پر کافی بُرا اثر ڈالا۔۔۔ہر سوال کے جواب میں الٹا یہ سوال جڑ دیتے ہیں کہ:پنجاب میں تو ہماری " لہر" تھی پھر  یہ کانگریسی "ذرہ" کیسے کامیاب ہوگیا !!
کیا" آپ" کی پنجاب میں ہیلری جیسی "بڑی لہرتھی؟ دُنیا نے نہ دیکھا کہ "ہیلری لہر" کیسے " ذرے ٹرمپ " میں تبدیل ہوگئی ۔۔
سچ  کہ سائنس نے انسان کو ایمان و یقین کے بدلے میں اصولِ غیر یقینیت و اضافیت تھمادئے ہیں۔۔
صورت حال یہ ہوگئی ہے کہ آج جو محقق کہتا ہے انڈہ کھاؤ کہ انسانی صحت اچھا ہے کل وہی آگاہی دیتا ہے کہ انڈہ نہ کھانا کہ انسانی صحت مضر ہے !!
انڈے کے بارے میں آگاہی کیلئے: ذیل لنک
اگر ذوق ہو تو: پوسٹ کی سائنسی مطابقت رکھتا(خوبصورت نغمہ) 
//www.youtube.com/watch?v=D3F38PuLFbw
 پوسٹ میں   کہی  گئی باتوں سے اتفاق /اختلاف  کرنا  آپ کا  حق  ہے ۔۔
{ہمیشہ،  رب  کی  مہربانیاں  رہیں}

Thursday, February 16, 2017

کتنی صداقت ؟

منجانب فکرستان
نہیں معلوم۔۔کائنات میں کس شرع سے تبدیلیاں واقع ہورہی ہیں،تاہم ہم انسان زمین پر ایسی تبدیلیاں لا نے میں بڑی تندہی سے مصروف ہیں کہ: ہر خبر کے سامنے لکھاہو کہ سچُ کیا ہے؟؟
 میڈیا میں رقصاں جسٹن ٹروڈو تصویر والا پاکستانی ٹرک پوچھ رہا ہے کہ اس میں سچ کتنا ہے ؟
Image result for ‫جسٹن ٹروڈو تصویر والا پاکستانی ٹرک‬‎
٭ ملاپ تصاویرجسٹن ٹروڈو و فیڈل کاسترو، اور مارگریٹ ٹرودو  کا فیڈل کاسترو کے بارے میں تبصرہ
 “very warm and charming man — I enjoyed him.”
نے اس معنی خیز۔سوال کو جنم دیا  ? Is Justin Trudeau The Son Of  Fidel Castro
 مارگریٹ ٹروڈو کا تبصرہ فیڈل کاسترو کے بارے میں پڑھ لیا، تاہم ٹرمپ کی بیٹی وانکا کا تبصرہ جسٹن ٹروڈو کے بارے میں نظروں سے نہیں گزرا، لیکن وانکا کے حوالے سے میڈیا میں اشعاعت پذیر تصویروں و تبصروں میں  کتنی صداقت ہے ؟؟
 ٭ 
http://magafeed.com/trending/
 پوسٹ میں   کہی  گئی باتوں سے اتفاق /اختلاف  کرنا  آپ کا  حق  ہے ۔۔
{ہمیشہ،  رب  کی  مہربانیاں  رہیں}

Wednesday, January 25, 2017

فلسفیانہ جواز ۔۔

منجانب فکرستان:
٭ڈچ وزیر اعظم نے مہاجرین سے کہا ہے کہ وہ معاشرے میں ضم ہوجائیں، نہیں تو واپس چلے جائیں۔
معاشرے میں ضم یا قومی ہم آہنگی کی بابت ٭کیمرج یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی زبان و ادب کی ماہر خاتون پروفیسر وینڈی ایرس بینٹ کا کہنا ہے کہ معاشرے میں ضم یا قومی ہم آہنگی کا راستہ یکطرفہ نہیں یہ دوطرفہ راستہ ہوتا ہے۔۔ یوں اُنہوں نے مہاجرین کو ضم یا قومی ہم آہنگی کا فلسفیانہ جواز فراہم کر دیا ہے۔
اُنہوں نے قومی ہم آہنگی کے سلسلے میں برطانوی باشندوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اردو زبان سیکھیں غالباً پروفیسر صاحبہ پیشِ نظر یہ بات ہو گی برصغیر سے آئے باشندوں کی ایک بڑی تعداد اردو زبان کو سمجھتی ہے،اُنہوں نے پنجابی اور پولش زبانیں بھی سیکھنے کا مشورہ دیا۔۔
کُچھ تم چلو ۔۔۔کُچھ ہم چلیں ۔۔۔ یوں مٹِ جائیں فاصلے ۔۔۔

 پوسٹ میں   کہی  گئی باتوں سے اتفاق /اختلاف  کرنا  آپ کا  حق  ہے ۔۔
{ہمیشہ،  رب  کی  مہربانیاں  رہیں}
٭
http://www.cambridge-news.co.uk/news/cambridge-news/brits-should-learn-polish-urdu-12464508
٭  http://www.dw.com/ur/%D9%85%DB%81%D8%A7%D8%AC%D8%B1%DB%8C%D9%86-%D9%85%D8%B9%D8%A7%D8%B4%D8%B1%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B6%D9%85-%DB%81%D9%88%DA%BA-%DB%8C%D8%A7-%D9%88%D8%A7%D9%BE%D8%B3-%DA%86%D9%84%DB%92-%D8%AC%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%BA-%DA%88%DA%86-%D9%88%D8%B2%DB%8C%D8%B1-%D8%A7%D8%B9%D8%B8%D9%85/a-37242271?maca=urd-rss-urd-all-1497-rdf

Sunday, January 8, 2017

عالمی کتب میلہ ۔

 منجانب فکرستان  
باہر کا راستہ ۔۔۔
Image result for ‫کتابوں کا میلہ‬‎
٭ کالم نگار عامر خاکوانی کے مُطابق بغیر فکشن پڑھے  مطالعہ مکمل نہیں ہوتا۔۔
میں نے فکشن پڑھنے کی بُہت کوشش کی لیکن دماغ نے ہمیشہ اپنی عدم دلچسپی ظاہرکی، یوں مُجھے فکشن پڑھنے سے محروم رکھا۔۔۔شاید  یہی وجہ ہے کہ مُجھے لکھنے کا صحیح سلیقہ نہیں آتا۔۔پھر بھی دل تو خیالات کا اظہار چاہتا ہے۔ 
فکشن باغی دماغ مُجھے  کتب میلے لے گیا اور اپنی  لطف اندوزی کیلئے درج ذیل کتابیں خریدوائیں۔۔
:ڈاکڑ منظوراحمد کی"محسوسات"۔سید محمد تقی کی "تاریخ اور کائنات میرا نظریہ"۔۔"افکارعالیہ"(ترجمہ ڈاکٹر خان رشید،قاضی قیصرالاسلام)۔پابلونرودا کی آپ بیتی "یادیں" اور زیبا نورین کی خودکشی کرنے والی نامور شخصیات کے بارے میں کتاب "جسم و جاں سے آگے"  اس قسم کی کتابوں کے حریص مارے دماغ کو اس سے پہلے کہ میری جیب کو کنگال کردے میں نے اُسے باہر کا راستہ دِکھا دیا Smiling Face With Open Mouth and Tightly-Closed Eyes on Mozilla  ۔۔۔ 
٭
http://dunya.com.pk/index.php/author/amir-khakwani/2017-01-02/18079/44891130#.WHH601V96M8
 پوسٹ میں   کہی  گئی باتوں سے اتفاق /اختلاف  کرنا  آپ کا  حق  ہے ۔۔
{ہمیشہ،  رب  کی  مہربانیاں  رہیں}

یاد داشت کے جھروکوں سے (قسط # 19)۔۔

  منجانب فکرستان :  غوروفکر کے لئے [ رَبِّ  زِدْنِيْ عِلْمًا] ، تفسیرابن کثیر ، سُپر پاور/ V2 Power۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ...