منجانب فکرستان؛ تدوین
سونونگم کو کمرے میں اذان کی آواز نہ آئی، اذان کی تلاش میں اُنہیں چھت پر جانا پڑا۔
ناحق لیپا پوتی کرنے سے امیج مزید خراب ہوجاتا ہے ۔
سونونگم کے گھر پہنچ کر وقت گُزاری کیلئے ایک دوسرے سے اذان کا ٹائم پوچھتے رہے، بعض نے آنکھیں بند کرکے اپنے کانوں کی حس کو بڑھا لیا تھا کہ اذان کی آواز کو سُن سکیں تاہم اسِ انتظار کی کیفیت میں کہیں سے بھی اذان کی آواز نہ آئی البتہ صبح کی سفیدی نمودار ہوگئی۔۔
بی بی سی کی "سپریا سوگلے" کو اچھا خیال سُوجھا کہ کیوں نہ اڑوس پڑوس سے اذان کی آواز کے بارے میں دریافت کیا جائے، یوں وہ شاندار حقیقت دریافت کر پائیں کی کہ سونونگم والے محلے میں ۔۔۔ اذان کی آواز نہیں آتی ہے ۔۔۔اس کی وجہ یہ کہ مساجد اور سونونگم محلے کے درمیان ٖفاصلے کی دوری اتنی ہے کہ اذان کی آواز وہاں تک نہیں پُہنچ پاتی ہے ۔۔
تاہم یہ بات بالکل بھی سمجھ میں نہیں آرہی ہے کہ سونونگم نے ایسی ٹوئٹس کیوں لکھیں ؟
سونونگم کو کمرے میں اذان کی آواز نہ آئی، اذان کی تلاش میں اُنہیں چھت پر جانا پڑا۔
ناحق لیپا پوتی کرنے سے امیج مزید خراب ہوجاتا ہے ۔
٭٭٭
سونونگم کے سونے میں واقع خلل کو جانچنے کیلئے میڈیا والے منہ اندھیرے ہی سونونگم کے گھر کی جانب روانہ ہوئے تا کہ سُن سکیں کہ آخر اذان کی آواز کس قدر تیز ہوتی کہ جو سونونگم کو غنڈا گردی محسوس ہوتی ہے۔ ۔۔سونونگم کے گھر پہنچ کر وقت گُزاری کیلئے ایک دوسرے سے اذان کا ٹائم پوچھتے رہے، بعض نے آنکھیں بند کرکے اپنے کانوں کی حس کو بڑھا لیا تھا کہ اذان کی آواز کو سُن سکیں تاہم اسِ انتظار کی کیفیت میں کہیں سے بھی اذان کی آواز نہ آئی البتہ صبح کی سفیدی نمودار ہوگئی۔۔
بی بی سی کی "سپریا سوگلے" کو اچھا خیال سُوجھا کہ کیوں نہ اڑوس پڑوس سے اذان کی آواز کے بارے میں دریافت کیا جائے، یوں وہ شاندار حقیقت دریافت کر پائیں کی کہ سونونگم والے محلے میں ۔۔۔ اذان کی آواز نہیں آتی ہے ۔۔۔اس کی وجہ یہ کہ مساجد اور سونونگم محلے کے درمیان ٖفاصلے کی دوری اتنی ہے کہ اذان کی آواز وہاں تک نہیں پُہنچ پاتی ہے ۔۔
تاہم یہ بات بالکل بھی سمجھ میں نہیں آرہی ہے کہ سونونگم نے ایسی ٹوئٹس کیوں لکھیں ؟
----------------------------------------------
پوسٹ کی تیاری میں درج ذیل سائٹ سے مدد لی گئی ہے ۔
http://www.bbc.com/urdu/entertainment-39639140
نوٹ : پوسٹ میں کہی گئی باتوں سے اتفاق /اختلاف کرنا آپ کا حق ہے ۔۔
{ رب مہربان رہے }