Friday, June 21, 2013

بُہت دُکھی ھونگے

 منجانب فکرستان: چیف جسٹس؛ جاگیرداروں؛ خوش ہونا؛ پتلی گردن
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
عمران خان کے بارے میں میڈیا نے حلف برداری تقریر کے حوالے سے عوام میں ایسا تاثر پھیلایا تھا کہ عمران خان دھاندلی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر ناقابلِ تردید ثبوت فراہم کریں گے اور بجٹ کو آڑے ہاتھوں لیکر اِسکے پُرزے اُڑائیں گے، مگر یہ تو وہی بات ہوگئی۔۔
"تھی خبر گرم کہ غالب کے اُڑیں گے پُرزے، دیکھنے ہم بھی گئے تھے پر تماشا نہ ہُوا"۔۔۔
شاید یہ اسمبلی سیٹ کا دیومالائی اثر تھا کہ عمران کی تقریر ایسی تھی کہ روایتی سیاست دان خوش ہوگئے کہ عمران اسمبلی میں آتے ہی ہماری بُولی بولنے لگ گئے ہیں!! ورنہ بجٹ ٹیکس کے حوالے سے تمام ماہرینِ معاشیات نے بجٹ کو غیر عوامی کہا یہ کتنا غیر عوامی تھا اِسکا اندازہ چیف جسٹس کے ریمارکس اور ازخود نوٹس فیصلے سے بھی بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔۔۔
 بجٹ میں جاگیرداروں اور بڑی مچھلیوں کو چھوڑ دیا گیا اور بیچارے پتلی گردن تنخواہ دار طبقے کی گردن کو اور دبایا گیا ہے۔۔۔
 حکومت کو چاہئیے کہ عوام کو قربانی کا درس دینے کے بجائے صِدق دل سے جاگیرداروں اور بڑی مچھلیوں کو ٹیکس نیٹ میں لائے جسکا شکوہ ہیلری کلنٹن،اور سابقہ وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ بھی کرچُکے ہیں۔۔۔
بجٹ کی نا انصافیوں پر عمران خان کی خاموشی کیا فرینڈلی اپوزیشن کی ابتدا ہے ؟؟ اگر ایسا ہے تو وہ لوگ جو عمران سے بُہت امید لگائے بیٹھے ہیں۔۔۔
"بہت دُکھی ہونگے"
نوٹ:: رائے سے اختلاف /  اتفاق  کرنا ہر ایک  کا حق ہے۔۔ اب مجھے اجازت دیں ۔۔آپکا بُہت شُکریہ۔۔
{ ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }




      

Sunday, June 16, 2013

" احساسات میں مبتلا ہوجاتے ہونگے "

 منجانب فکرستان:دلائل؛اوسط عمر؛احساسات 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آج فادر ڈے ہے، اس سے بحث نہیں ہے کہ  ڈے منانا چاہئیے یا کہ نہیں،اِس بارے میں نقطہ نظر رکھنے والوں کے پاس اپنے اپنے مگر طاقت ور دلائل موجود ہیں۔۔البتہ مجھے یہ کہنا ہے کہ اب دُنیا میں ہر جگہ انسانی اوسط عُمر بڑھ چُکی ہے ۔۔۔۔
جو لوگ گھر میں مدر ڈے یا فادر ڈے مناتے ہیں یا بیرونی مُلک مقیم کوئی بیٹا یا بیٹی مادر ڈے یا فادر ڈے پر کوئی تحفہ بھجیتے ہیں، اگر اُنکے دادا،دادی،نانا نانی زندہ ہیں تو میرے خیال میں مادر ڈے فادر ڈے کے ساتھ اُنہیں بھی یاد رکھا جائے تو یہ ایک اچّھا عمل ہوگا،اُنہیں بھی کوئی چُھوٹا مُوٹا تحفہ بھیج دینے سے ۔۔۔ یہ بوڑھے بُہت خوش ہونگے یقیناً اُنکے دلوں سے دُعائیں نکلیں گیں۔۔۔ممکن ہے کہ زیادہ گھرانوں میں ایسا ہی ہوتا ہو۔۔۔
اور جہاں ایسا نہیں ہوتا ہوگا وہاں یہ بوڑھے کُچھ احساسات میں مبتلا ہوجاتے ہونگے۔۔۔
نوٹ:: رائے سے اختلاف /  اتفاق سب کا حق ہے۔۔ اب مجھے اجازت دیں ۔۔آپکا بُہت شُکریہ۔۔
ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }

Thursday, June 13, 2013

" خراب سے خراب تر "

 منجانب فکرستان:: نفرتیں: اخلاقیات: شبیہ: بہی خواں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر الگزینڈر نے سنو ڈین کے زریعے ہونے والی بڑی لیک (پرزم لیک) کا یہ کہہ کر دِفاع کیا ہے کہ نگرانی ختم ہوئی تو امریکہ ختم ہوجائے گا ۔۔الگزینڈر صاحب کے اِس جواب سے یہ سوال پیدا ہو جاتا ہے کہ ایسا کیوں؟؟؟ اور ایسا کیوں کا جواب یقیناً یہی ہوسکتا ہے کہ امریکی پالیسیاں غلط ٹریک پر چل رہی ہیں، اِسی کے نتیجے نے امریکہ کو اِس مقام پر پہنچا دیا ہے کہ  " نگرانی ختم ہوئی تو امریکہ ختم ہوجائے گا" ۔۔۔
عراق پالیسی کا تجزیہ کریں کیمیائی ہتھیار نہ ملے، لیکن کتنی انسانی جانیں تلف ہوگئیں ،کتنی زندگیاں معذور ہوگئیں۔۔۔ افغان پالیسی نے ہزار ہا انسانوں کو موت کی نیند سُلادیا ،ہزارہا معذور ہوئے اِن ہلاکتوں اور معذور ہونے  والوں میں امریکی اور نیٹو افواج بھی شامل ہیں، اچھا خاصہ مالی نقصان بھی ہُوا، بدلے میں کیا ملا رسوائی اور  نفرتیں؟؟
 اسرائیلی پالیسی بھی نفرتوں کو بڑھاتی رہتی ہیں، گوانتا نامو بے ، ڈرون حملے،وکی لیک،سنوڈین لیک سب مل ملاکر امریکہ کی اخلاقیاتی شبیہ کو دن بہ دن خراب سے خراب تر کرتی جا رہیں ہیں۔۔۔
 اس لیے امریکی پالیسی سازوں کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کا سوچنا چاہئیے ، چومسکی قبیل کے لوگوں کی آوازوں کو بھی پالیسی میں جگہ ملنی چاہئیے کہ یہ بھی آپ کی طرح امریکہ کے بہی خواں ہیں۔۔۔
نوٹ:: رائے سے اختلاف /  اتفاق سب کا حق ہے۔۔ اب مجھے اجازت دیں ۔۔آپکا بُہت شُکریہ۔۔
{ ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }


" تبدیلی آگئی "

 منجانب فکرستان: بجٹ٭ اشک شوئی ٭ سو دُرے٭  کردار ٭ احسن طریقے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کہتے ہیں کہ "پوت کے پیر پالنے میں ہی نظر آجاتے ہیں"۔۔ ن لیگ نے بھی تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا اور اس تبدیلی کو اپنے پہلے بجٹ میں ہی کر دِکھا دیا ۔۔۔
ہمیشہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی اشک شوئی کا کُچھ نہ کُچھ بندوبست کیا جاتا تھا ،لیکن تبدیلی کے نعرے کے تحت اِس بجٹ میں غالباً پہلی بار ایسی تبدیلی آئی ہے  کہ تنخواہیں نہیں بڑھیں، البتہ مرے پہ سو دُرے کے مترادف جنرل سیل ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے، جس سے مہنگائی میں یقینی اضافہ ہوگا اسطرح یہ بجٹایک جانب ایک بُہت بڑی تعداد کو خطِ غربت سے نیچے دھکیلنے میں بہترین کردار ادا کرے گا تو دوسری جانب غریب کو مزید غریب بنانے کا کردار بھی احسن طریقے سے نبھائے گا۔۔۔
رائے سے اختلاف/اتفاق سب کا حق ہے ۔۔اب مجھے اجازت دیں ۔۔آپکا بُہت شُکریہ۔۔
 { ہمیشہ پروردِگار کی مہربانیاں رہیں }   

Monday, June 10, 2013

گوگل کو بلاک کردیں گے

منجانب فکرستان:عندیہ تا انتباہ ( انوشہ رحمان)۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دو دن پہلے کی خبر ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن وزیر مملکت انوشہ رحمان نے یہ عندیہ دیا تھا کہ یو ٹیوب کو جلد از جلد بحال کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،یو ٹیوب کو بہترین فلٹریشن نظام کے ساتھ جلد بحال کیا جائے گا ،اس سلسلے میں زائد رقم بھی خرچ کرنا پڑی تو کریں گے۔۔پھر کیا ہُوا ؟ آج کی خبر ہے کہ گوگل کو خبر دار کیا گیا ہے کہ اگر اُس نے توہین رسالت و دیگر قابلِ اعتراض مواد   یو ٹیوب سے نہ ہٹایا تو آخری اقدام کے طور پر گوگل کو بلاک کردیں گے یہ انتباہ بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیرمملکت انوشہ رحمان نے ہی جاری کیا ہے۔۔۔
 11جون۔ روز نامہ ایکسپریس 

Thursday, June 6, 2013

ٹھیکہ داری نظام کا بول بالا !!۔

منجانب فکرستان: ایوانِ صدر٭ بھاری اکثریت٭ آئین وقانون 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آج کے اخبارات میں ایک ایسی خبر شائع ہوئی ہے ،جو ایسا سوچنے پر مجبور کررہی ہے کہ ہم تاریخ کے کس دور میں رہ رہے ہیں ؟؟؟۔
 خبر کُچھ یوں ہے کہ ذرداری صاحب  کے پیر صاحب نے کہا ہے کہ صدر صاحب سے میرا، 5 سالہ ٹھیکہ طے ہُوا تھا کہ اُنہیں 5 سال تک کوئی نہیں ہٹا سکے گا، اسی سبب کوششوں کے باوجود اُنکو ایوانِ صدر سے نکالنے میں کسی کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔۔
 پیر صاحب کا کہنا ہے کہ صدر صاحب سے اُنہوں نے ہی کہا تھا کہ الیکشن سے قبل پہاڑوں سے دُورسمندر کے قریب جائیں، وہاں سیپی موتی ملیں گے،صدر صاحب نے میرے کہنے پر عمل کیا، جس کا نتیجہ سندھ میں پارٹی کو بھاری اکثریت ملی، اگر وہ میرے کہنے پر عمل نہ کرتے تو سندھ میں بھی پارٹی کی حکومت نہ بنتی ۔۔۔
پیر صاحب نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ صدر صاحب کو مزید 2 سال دِلانے کیلئے میں ایسی گوٹی فٹ کروں گا کہ آئین و قانون کے ماہرین اور سیاستدان سب۔۔۔ اپنی انگلیاں  دانتوں تلے دے لیں گے ۔۔۔
رائے سے اختلاف/اتفاق سب کا حق ہے ۔۔اب مجھے اجازت دیں ۔۔آپکا بُہت شُکریہ۔۔
 { ہمیشہ پروردِگار کی مہربانیاں رہیں } 
   

Tuesday, June 4, 2013

یہ دُنیا ہے پیارے

 منجانب فکرستان:کُول ڈاؤن* رسمیِں دنیا* گیدڑسنگی*ذرداری*نواز شریف * اُصول 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی، تحریکِ انصاف مل کر خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کر رہے ہیں، لیکن قومی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب میں ،جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی نے تحریک انصاف کے خلاف ووٹ دیا ؟؟ دونوں پارٹیوں نے ن لیگ کے نامزد امید وار ایاز صادق کو ووٹ دیا۔ایسا کیوں کیا ؟ جواب صاف ہے آپس کے اختلافات۔۔
 میں نے اپنی سابقہ ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ اِن میں زرداری جیسا مفاہمتی کوئی نہیں ہے۔۔انِکی اَنائیں موٹی اورتگڑی ہیں، میاں صاحب کی انا بھی خوب موٹی اور تگڑی تھی، لیکن جب سے اُنہوں نے زرداری مفاہمتی گیدڑ سنگی دیکھی ہے اُنکی انا  اب کول ڈاؤن دِکھائی دے رہی ہے ۔۔
اگر کوئی اخباری یا ٹی وی نمائندہ دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں سے پوچھے کہ بھائی ایسی بھی کیا بے مروتی ، رسمیںِ دُنیا کی خاطر ہی سہی ، اسپیکر کیلئے پی ٹی آئی کے امید وار کو ووٹ دینا چاہئیے تھا، اِس بات پرممکن ہے اُنکا جواب یہ ہو کہ ہمارا اتحاد خیبرپختونخوا تک محدود ہے۔یعنی وزارتوں تک محدود ہے ، باقی جہاں مفادات ہونگے وہاں جائیں گے۔۔ یہی اَصل اُصول ہیں۔۔ باقی کے اصول کتابوں میں ہی اچّھے لگتے ہیں، عملی  دُنیا میں نہیں۔۔۔ 
رائے سے اختلاف/اتفاق سب کا حق ہے ۔۔اب مجھے اجازت دیں ۔۔آپکا بُہت شُکریہ۔۔
 { ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں } 

یاد داشت کے جھروکوں سے (قسط # 19)۔۔

  منجانب فکرستان :  غوروفکر کے لئے [ رَبِّ  زِدْنِيْ عِلْمًا] ، تفسیرابن کثیر ، سُپر پاور/ V2 Power۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ...