فلسطینی اسرائیلی جنگ فوراً رُک جائے۔
منجانب فکرستان : غوروفکر کے لئے پوسٹ ٹیگز : دار الاسباب ، * ربانی پھونک، ترجیحات ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ' کائنات ' دار الاسباب ( cause and effect) کے قانون میں گوندھی ہُوئی ہے۔ آپ چاہے کسی بھی مذہب کے پیروکار ہوں، آپ نے (مالکِ کائنات کو جو بھی نام دیا ہو )اُسی مالکِ کائنات نے کائنات کو ( cause and effect) قوانین دئیے جس کی پاس داری کائنات کا ہر ذرہ کرتا ہے، سیلاب آنا ہو کہ زلزلہ ، قوانین کو اِس سے غرض نہیں کتنے انسان مر تے ، کتنے گھر بربار ہوتے ہیں۔ ہماری زمین ایک سیارہ ہے جو اپنے ستارے سورج کے گرد چکر لگا رہی ہے اور ساتھ ہی خود اپنے محور پر بھی لٹو کی طرح گھوم رہی ہے گویا یہ کائناتی قوانینِ کی اتباع کررہی ہیں، تاہم درج بالا کائناتی قوانین ہمیں کیسے معلوم ہو گئے؟ تمام مذہبی صحیفوں نے انسان کو غوروفکر کی تعلیم دی ہے * القرآن ...