Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Thursday, November 7, 2013

" یومِ آخرت "

 منجانب فکرستان:یومِ آخرت پر ایمان لانے کی اہمیت کی قُرآنی آیات: کیا ہم اپنے بارے میں جانتے ہیں ؟؟   
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
  ایک مسلمان کیلئے یوم آخرت ( یعنی  نیتوں کی بُنیاد پرحساب کتاب اور حساب کتاب کی بُنیاد پر جنّت اور دوزخ کے بارے میں
خُدا کے فیصلے کا دن) پر یقین لانا لازمی ہے۔۔یہ تو خُدا جانتا ہے کہ کون شہید ہے؟ کون شہید نہیں ہے:
 یہ تو یوم آخرت کے دن خُدا نے فیصلہ کرنا ہے۔۔ ہم کون فیصلہ کرنے والے؟؟
 یوم آخرت پر ایمان لانے کی  اہمیت۔۔ اور خُدا کے فیصلوں کے بارے میں سورۃ البقرہ 62 سورۃ المائدۃ 69 سو رۃالحج 17میں واضع ارشادات موجود ہیں۔۔ درج ذیل تمام ترجمے مولانا مودودی کے ہیں، 
سورۃ البقرہ 62:
یقین جانو کہ نبی عربی کو ماننے والے ہوں یا یہودی، عیسائی ہوں یا صابی، جو بھی اللہ اور روزِ آخر پر ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا، اُس کا اجر اس کے رب کے پاس ہے اور اس کے لیے کسی خوف اور رنج کا موقع نہیں ہے۔
 سورۃ المائدۃ: 69:
(یقین جانو کہ یہاں اجارہ کسی کا بھی نہیں ہے) مسلمان ہو ں یا یہودی، صابی ہو ں یا عیسائی، جو بھی اللہ اور روز آخر پر ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا بے شک اس کے لیے نہ کسی خوف کا مقام ہے نہ رنج کا۔
 سو رۃالحج: 17
جو لوگ ایمان لائے، اور جو یہودی ہوئے، اور صابئی، اور نصاریٰ، اور مجوس، اور جن لوگوں نے شرک کیا، ان سب کے درمیان اللہ قیامت کے روز فیصلہ کر دے گا، ہر چیز اللہ کی نظر میں ہے
 ہر چیز اللہ کی نظر میں ہے ، فیصلہ بھی اللہ نے ہی کرنا ہے۔تو پھر شہید یا ہلاک کے فتوے دینا یا دعوے کرنا  کیا ہمیں زیب دیتا ہے ؟؟ کیا ہم اپنے بارے میں جانتے ہیں کہ ہم کتنے نیک ہیں؟؟جب ہم اپنے بارے میں ہی نہیں جانتے تو دوسرے کی نیت یا دل کیفیت کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں۔۔رب کے سوا کوئی نہیں جانتا ۔۔۔ اب اجازت دیں ۔۔آپکا بُہت شُکریہ ۔۔۔
نوٹ : رائے سے اختلاف/ اتفاق کرنا ہر ایک کا حق ہے۔
 { ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }