Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Sunday, November 24, 2013

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے؟؟؟

منجانب فکرستان:اب اوباما کے بیان کے اضافے کے ساتھ
نوٹ: ( دوستو )اوباما نے ایران سے جوہری معاہدے پر تنقید کرنے والوں کے جواب میں جو کچھ کہا:
وہ اِس لکھی پوسٹ سے مِلتا جُلتا لگا :اسلئیے  بیان کو آخر میں شامل کیا گیا ہے۔۔
٭۔۔۔۔٭۔۔۔۔٭   
 لگتا ہے یہودی لابی کمزور پڑ گئی ہے۔ ورنہ زیادہ دن نہیں گُذرے کہ اسرائیل ا ور امریکہ دُنیا کو ایسا تاثر دے رہے تھے کہ :
ایران پر حملہ اب ہُوا کہ ہُوا۔۔اِس ممکنہ حملے کے بارے میں عام افراد تو رہے ایک طرف بعض دانشور و تجزیہ کار  بھی ایسے تبصرے کر رہے تھے کہ:
  جیسے ایران پر حملہ یقینی ہے َ۔۔اور اُس کے بعد کا نقشہ ایسا ہوگا ویساہوگا کی لن ترانیان سُناتے تھے ۔ ۔البتہ بعض ایسے بھی تھے جو کہتے تھے کہ:
 امریکہ بُہادر کو جنگ  گلے لگانے کا اچّھا خاصا سبق مل چُکا ہے ۔۔ایران پر حملے کی بات صرف گیدڑ بھپکی کے سِوا  کّچھ نہیں ۔۔ یہی بات صحیح ثابت ہوئی ۔۔۔
  کیا امریکہ اپنی خارجہ پالیسی میں تبدیلی لا رہا ہے ؟؟؟
بظاہر تو ایسا ہی لگتا ہے جسکا ثبوت ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے مابین جوہری ابتدائی معاہدہ طے پاجانا ہے۔۔معاہدے کے مطابق ایران کا یورینیم افزودگی کا پروگرام بند نہیں ہوگا: جاری رہے گا۔۔
بالکل اسی طرح شام پر امریکہ/ اسرائیل کا حملہ اب ہُوا کہ ہُوا کا تاثر دُنیا بھر کا موضوع رہا ہے ۔۔لیکن وہاں بھی جنگ سے بچا گیا ۔۔وہاں بھی معاہدہ طے پا  گیا ۔۔
ایران اور شام کے حوالے سے امریکہ اور اسرائیل کی پالیسی گویا مشترکہ پالیسی تھی ۔۔۔لیکن ایران اور شام کے ساتھ۔۔۔ اسرائیل سعودی عرب  کی مخالفت کے باوجود معاہدے طے پاجانا ۔۔ گویا امریکی خارجہ پالیسی میں تبدیلی کا واضع اشارہ ہے ۔۔۔ شاید دُنیا میں اب نئے اتحاد  وجود میں آئیں گے ۔۔۔۔۔اور اسکی وجہ ہوگی ۔۔
سکون محال ہے قدرت کے کار خانے میں٭ثبات ایک تغیر کو ہے زمانے میں
٭۔۔۔۔٭۔۔۔۔٭   
اوباما نے کہا: "ہم تشدد کے ایک نہ ختم ہونے والے دائرے میں نہیں پھنسنا چاہتے : شاید سیاسی طور پر سخت بات اور ہنگامہ کرنا آسان ہے : لیکن یہ ہماری سلامتی کیلئے ٹھیک نہیں ہے "۔ ( مزید تفصیل لنک پر)۔
اب مجھے اجازت دیں ۔۔۔پڑھنے کا شُکریہ ۔۔۔
نوٹ: رائے سے اختلاف/ اتفاق کرنا: ہر پڑھنے والے کا حق ہے
  { ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }